سانحہِ بلوچستان: بیٹے کی میت دیکھتے ہی باپ بھی چل بسا


کہیں والد کے جنازے میں شرکت کے لئے آنے والے دو سگے بھائی زندگی کی بازی ہار گئے اور کہیں والد اپنے بیٹے کا صدمہ برداشت نہ کر سکا، باپ نے جیسے ہی بیٹے کی میت دیکھی تو وہ بھی دنیا چھوڑ گیا۔ یہ دونوں حادثے بلوچستان میں شہید ہونے والوں کے گھر والوں کے ساتھ پیش آئے۔ یہ واقعہ بھی بلوچستان میں دہشتگردی سے ہلاک ہونے والوں کے گھر والوں کے ساتھ پیش آیا ہے۔ پنجاب کے ضلع میاں چنوں کے نواحی گائوں سے تعلق رکھنے والے غلام سعید کی میت جب انکے گھر پہنچی تو ان کے والد غلام سرور حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ غلام سرور کافی عرصہ سے بیمار تھے، بیماری کی اطلاع پر بیٹا چھٹی لے کر گھر آرہا تھا۔ دونوں باپ بیٹے کی نماز جنازہ ایک ہی وقت پر گاؤں 72 پندرہ ایل میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں فوج کے دستہ کے علاوہ سیاسی، سماجی، پولیس اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس سے پہلے دو بھائیوں کا جنازہ ادا کیا گیا تھا جو اپنے والد کے جنازے میں شرکت کیلئے گئے تھے۔ بلوچستان کے علاقے لورالائی میں جمعرات کی رات کو دہشتگردوں نے کوئٹہ سے لاہور جانے والی 2 کوچز میں سوار 9 مسافروں کو اغوا کرنے کے بعد قتل کر دیا تھا، جن کی میتیں پنجاب میں انکے آبائی علاقوں میں منتقل کرنے کے بعد تدفین کی گئی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

90 دن کے اندر یا تو ہم عمران خان کو رہا کرائیں گے یا سیاست چھوڑ دیں گے: وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا

اٹلی کی کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا: ’مطلب ہم ذہنی طور پر تیار رہیں؟‘

خالد شیخ محمد: امریکی عدالت نے نائن الیون کے مبینہ منصوبہ ساز کے ساتھ اعتراف کے بدلے سزا میں کمی کا معاہدہ مسترد کر دیا

علی امین گنڈا پور کا قافلہ لاہور پہنچ گیا: ’احتجاجی تحریک کا اعلان عمران خان کریں گے‘، بیرسٹر گوہر

خیبرپختونخوا کے وزیر اعلی لاہور روانہ: ’احتجاجی تحریک کا اعلان عمران خان کریں گے‘، بیرسٹر گوہر

وزیراعلیٰ بلوچستان کی ایچ آر سی پی کے وفد سے ملاقات، امن و امان اور انسانی حقوق پر گفتگو

خواتین کو کیلشیئم کی گولیاں کب کھانی چاہییں؟

پاکستان اور اسرائیل کی ٹرمپ کو نوبیل انعام دینے کی سفارش: ماضی کے چھ متنازع انعامات اور گاندھی کی محرومی

حکومت سندھ اور وفاقی حکومت آمنے سامنے

نمیشا پریا: مشرق وسطیٰ میں اب تک کتنے انڈین شہریوں کو سزائے موت دی گئی ہے؟

شمالی کوریا کس طرح روسی سیاحوں کو راغب کرنے کی کوشش کر رہا ہے

سانحہِ بلوچستان: بیٹے کی میت دیکھتے ہی باپ بھی چل بسا

سونا مسلسل تیسری بار مہنگا۔۔ جانیں فی تولہ سونے کی نئی قیمت کیا ہوگئی؟

فریئر ہال سے کون سے نایاب نوادرات چوری ہوئے؟ پولیس کا انکشاف

سانحہ سوات کی انکوائری رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش ۔۔ کیا ایکشن لیا گیا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی