فریئر ہال سے کون سے نایاب نوادرات چوری ہوئے؟ پولیس کا انکشاف


کراچی کے تاریخی فریئر ہال میں نایاب نوادرات کی چوری کے واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور پولیس نے باضابطہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس نے “ہماری ویب“ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے کے بعد وہاں تعینات تمام ملازمین کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے اور دیگر ذرائع سے بھی معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ کے ایم سی کے ایک ملازم نے بتایا کہ چوری شدہ سامان میں پانچ نایاب شیلڈز شامل تھیں جو تانبے کی بنی ہوئی تھیں۔ ان میں سے ایک کا وزن 30 سے 35 کلو تھا اور یہ ایک یادگار مونومنٹ پر لگی ہوئی تھی۔ شیلڈز کو مرمت کے کام کے دوران 8 محرم کو ڈی جی پارکس کے دفتر میں رکھا گیا تھا۔ تاہم 9 اور 10 محرم کی تعطیلات کے بعد جب عملہ دفتر پہنچا تو معلوم ہوا کہ دفتر کی عقبی کھڑکی ٹوٹی ہوئی ہے اور جنگِ عظیم کی نایاب شیلڈز، ایک سی ڈی پلیئر، اسپیکرز، الیکٹرک بورڈ اور ورک روم کے نلکوں کی ٹوٹیاں غائب ہیں۔ یہ مقدمہ ڈپٹی ڈائریکٹر ساؤتھ زوہیب کی مدعیت میں آرٹلری میدان تھانے میں درج کیا گیا ہے۔ دفتر کے ساتھ ہی کمانڈ اینڈ کنٹرول کے سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں جن کی مدد سے چوروں کی شناخت میں پیش رفت کا امکان ہے کیونکہ شیلڈز کا وزن خاصا زیادہ تھا اور یہ واردات کسی ایک شخص کے بس کی بات نہیں لگتی۔ پولیس کے مطابق واقعے سے متعلق ایک خط بھی سامنے آیا ہے جو کمشنر میونسپل کارپوریشن کو 9 جون کو لکھا گیا تھا۔ اس میں کہا گیا تھا کہ فریئر ہال میں باقاعدہ پارکنگ ایریا نہ ہونے کی وجہ سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ خط میں مزید نشاندہی کی گئی تھی کہ فریئر ہال میں قائم اسٹال اور پتھارے غیر قانونی ہیں اور سی سی ٹی وی کیمروں کی عدم موجودگی بھی چوریوں کا باعث بن رہی ہے۔ اس صورتحال کے پیشِ نظر تجویز دی گئی تھی کہ فریئر ہال میں باقاعدہ پارکنگ ایریا قائم کیا جائے، سٹی وارڈن کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے، غیر قانونی اسٹال اور پتھاروں کو مکمل ختم کیا جائے اور پارک کی حدود میں سیکیورٹی وارڈنز کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں۔ ان کیمروں کی مدد سے پارک اور اطراف کی نگرانی کی جائے، سیکیورٹی وارڈن کا گشت بڑھایا جائے اور وہ مشکوک سرگرمیوں پر بھی نظر رکھیں۔ اس کے علاوہ پولیس اور پارک عملے کے درمیان مربوط کوآرڈینیشن کے لیے بھی اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

اٹلی کی کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا: ’مطلب ہم ذہنی طور پر تیار رہیں؟‘

خالد شیخ محمد: امریکی عدالت نے نائن الیون کے مبینہ منصوبہ ساز کے ساتھ اعتراف کے بدلے سزا میں کمی کا معاہدہ مسترد کر دیا

علی امین گنڈا پور کا قافلہ لاہور پہنچ گیا: ’احتجاجی تحریک کا اعلان عمران خان کریں گے‘، بیرسٹر گوہر

خیبرپختونخوا کے وزیر اعلی لاہور روانہ: ’احتجاجی تحریک کا اعلان عمران خان کریں گے‘، بیرسٹر گوہر

وزیراعلیٰ بلوچستان کی ایچ آر سی پی کے وفد سے ملاقات، امن و امان اور انسانی حقوق پر گفتگو

خواتین کو کیلشیئم کی گولیاں کب کھانی چاہییں؟

پاکستان اور اسرائیل کی ٹرمپ کو نوبیل انعام دینے کی سفارش: ماضی کے چھ متنازع انعامات اور گاندھی کی محرومی

حکومت سندھ اور وفاقی حکومت آمنے سامنے

نمیشا پریا: مشرق وسطیٰ میں اب تک کتنے انڈین شہریوں کو سزائے موت دی گئی ہے؟

شمالی کوریا کس طرح روسی سیاحوں کو راغب کرنے کی کوشش کر رہا ہے

بلوچستان بس واقعہ میں ہلاک ایک ،گھر سے جنازے 2 اٹھے

سونا مسلسل تیسری بار مہنگا۔۔ جانیں فی تولہ سونے کی نئی قیمت کیا ہوگئی؟

فریئر ہال سے کون سے نایاب نوادرات چوری ہوئے؟ پولیس کا انکشاف

سانحہ سوات کی انکوائری رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش ۔۔ کیا ایکشن لیا گیا؟

پاکستانی اداکاراؤں کی کئی روز پرانی تعفّن زدہ لاشیں اور شوبز میں احساس تنہائی: ساتھی فنکار کیا کر سکتے ہیں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی