آپریشن سندور میں شاندار کارکردگی پر 14، 15 ممالک نے براہموس میزائل مانگے، راج ناتھ


انڈیا کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ آپریشن سندور میں براہموس میزائل نے شاندار کردار ادا کیا جس کے بعد 14، 15 ممالک نے ان میزائلز کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق راج ناتھ سنگھ نے اتوار کو لکھنؤ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ براہموس میزائل لکھنؤ میں تیار کیے جائیں گے۔حال ہی میں وزیر دفاع اور وزیر اعلیٰ یوگی ادتیاناتھ نے ریاستی دارالحکومت میں براہموس کی تیاری کے مرکز کا افتتاح کیا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’براہموس کے پلانٹ سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔‘براہموس انڈیا اور روس کا باہمی طور پر تیار کیا گیا میزائل ہے۔ یہ ایک لانگ رینج میزائل ہے، جسے آبدوز، جہاز یا بحری جہاز سے بھی چلایا جا سکتا ہے۔خیال رہے آپریشن سندور انڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف کی گئی اس کارروائی کا نام ہے جو اس نے پہلگام میں پیش آنے والے ایک واقعے کے بعد کی تھی۔22 اپریل کو انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر حملہ کیا گیا جس میں 26 افراد ہلاک ہوئے۔اس کا الزام انڈیا کی جانب سے پاکستان پر لگایا گیا تاہم اسلام آباد نے اس کی تردید کی لیکن پھر بھی دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی کا سلسلہ نہیں رکا۔انڈیا نے پہلے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کیا جو دونوں ممالک کے درمیان پانی کی تقسیم کے بارے میں ہے۔پاکستان نے اس پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر پانی روکا گیا تو اس کو جنگی اقدام تصور کیا جائے گا۔مئی میں پاکستان اور انڈیا نے ایک دوسرے کے مختلف علاقوں پر حملے کیے تھے (فوٹو: اے ایف پی)چھ اور سات مئی کی درمیانی رات انڈیا نے پاکستان کے مختلف علاقوں پر حملے کیے۔اس کے جواب میں پاکستان نے 10 مئی کو آپریشن بنیان المرصوص شروع کرتے ہوئے انڈیا میں مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ پاکستان نے انڈیا کے رفال سمیت چھ جنگی طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔تاہم اس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی قیادت بات چیت پر تیار ہو گئی ہے۔تب سے دونوں جوہری پڑوسیوں میں جنگ تو نہیں ہوئی تاہم تعلقات میں تلخی اب بھی برقرار ہے اور ان کی قیادت ایک دوسرے کے خلاف بیانات دیتی رہتی ہے۔اسی طرح ایک مرتبہ پھر دونوں ممالک کے درمیان سپورٹس اور شوبز سے متعلق سرگرمیوں کا سلسلہ بھی رک گیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

غزہ میں جنگ بندی کی کوششیں، صدر ٹرمپ آج قطر کے وزیراعظم سے ملیں گے

چار کروڑ 78 لاکھ ڈالر کی کرپشن، چین میں اعلیٰ عہدے دار کو سزائے موت سنا دی گئی

کینیڈا میں چھوٹا طیارہ ہائی جیک، فضائی حدود بند کر کے پروازیں کا رخ موڑ دیا گیا

پاکستان سے ایران، عراق اور شام جانے والوں کی ڈیجیٹل نگرانی کا فیصلہ: ’زائرین گروپ آرگنائزیشن بھی حج ٹور آپریٹرز کی طرح کام کرے گی‘

80 ہزار تصاویر، ویڈیوز اور ایک کروڑ ڈالر کی وصولی: بدھ مذہبی رہنماؤں سے سیکس کر کے پیسے بٹورنے والی خاتون گرفتار

دنیا کے’معمر ترین‘ میراتھن رنر فوجا سنگھ انڈیا میں گاڑی کی ٹکر سے ہلاک، ایک شخص زیرِ حراست

ایف بی آئی ایجنٹ کا مبینہ اغوا: پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری کو انتہائی مطلوب افراد کی امریکی فہرست میں کیوں شامل کیا گیا؟

خفیہ پروگرام کے تحت ہزاروں افغان باشندوں کو برطانیہ میں آباد کیے جانے کا انکشاف

اپنی بیٹی کو قتل کرنے والے ایک جوڑے کی الجھن، جھوٹ اور فریب سے بھرپور ڈرامائی زندگی کی کہانی

ساس نے بال کاٹ دیے تاکہ بدصورت لگوں۔۔ بیٹی کو مارنے کے بعد خودکشی کرنے والی لڑکی کی آخری پوسٹ میں ہوشربا انکشافات

پیٹریاٹ میزائل سسٹم کیا ہے اور یہ روس کے خلاف یوکرین کی کس طرح مدد کرے گا؟

’سٹیکر کی بجائے ای ویزا‘: کون سے پاکستانی برطانیہ کی نئی سہولت سے مستفید ہو سکیں گے؟

دنیا کے’معمر ترین‘ میراتھن رنر فوجا سنگھ انڈیا میں ٹریفک حادثے میں ہلاک

عقيدہِ بيغن: ’دشمن ملک کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے‘ کی اسرائیلی پالیسی کیسے وجود میں آئی؟

طلاق کے بعد 40 کلو دودھ سے نہایا۔۔ اس شخص نے یہ عجیب و غریب حرکت کیوں کی؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی