طلاق کے بعد 40 کلو دودھ سے نہایا۔۔ اس شخص نے یہ عجیب و غریب حرکت کیوں کی؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل


بھارتی ریاست آسام میں ایک غیرمعمولی منظر نے سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کرلی، جب نلباڑی کے ایک دیہی علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے طلاق کے بعد اپنی خوشی کا اظہار کچھ یوں کیا کہ 40 لیٹر دودھ سے نہا کر زندگی کے ایک کٹھن باب کو الوداع کہا۔ 32 سالہ مانک علی نامی شہری نے عدالت سے بیوی سے باہمی رضامندی سے علیحدگی اختیار کی۔ مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مانک نے بتایا کہ اس کی شریک حیات دو بار کسی اور کے ساتھ فرار ہو چکی تھی، لیکن وہ ہر بار صرف اپنے بچے کے لیے اُسے واپس گھر لے آیا۔ اس کے بقول، جب ایک جیسی غلطی بار بار دہرائی جائے تو انسان کے پاس دل کے زخم سہنے کی بجائے سکون کو گلے لگانے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہتا۔ مانک نے بتایا کہ شادی کے برسوں میں اسے مسلسل بے اعتمادی، نفسیاتی دباؤ اور دھوکے کا سامنا رہا، اور یہ سب کچھ سہنے کے بعد طلاق کو اس نے نئے سفر کا نقطۂ آغاز تصور کیا۔ اسی سوچ کے تحت اس نے گاؤں والوں کی موجودگی میں دودھ سے نہا کر ایک طرح سے اپنی پرانی زندگی کو ختم کر کے نئی شروعات کا پیغام دیا۔ واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ اس کے گرد جمع ہیں اور وہ خاموشی سے اپنے اوپر دودھ بہا رہا ہے۔ اس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ طلاق کے بعد وہ خود کو ہلکا پھلکا محسوس کر رہا ہے، جیسے کسی بوجھ سے نجات ملی ہو۔ View this post on Instagram A post shared by India Today (@indiatoday) یہ غیرروایتی طرزِ عمل سوشل میڈیا پر بھی زیرِ بحث آ گیا ہے۔ کچھ صارفین نے اسے علامتی آزادی کی خوبصورت مثال قرار دیا، جبکہ کئی نے اس عمل کو حد سے زیادہ نمائشی اور غیرضروری ڈرامہ کہا۔ تاہم اس سب کے بیچ ایک سوال ابھرتا ہے کہ معاشرتی بندھن جب بار بار دھوکہ دیں تو لوگ جذباتی طور پر اس کا بوجھ کس طرح اتارتے ہیں؟ مانک علی کا یہ طرزِ اظہار شائد اسی اندرونی کیفیت کا عکس ہو۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

غزہ میں جنگ بندی کی کوششیں، صدر ٹرمپ آج قطر کے وزیراعظم سے ملیں گے

چار کروڑ 78 لاکھ ڈالر کی کرپشن، چین میں اعلیٰ عہدے دار کو سزائے موت سنا دی گئی

کینیڈا میں چھوٹا طیارہ ہائی جیک، فضائی حدود بند کر کے پروازیں کا رخ موڑ دیا گیا

پاکستان سے ایران، عراق اور شام جانے والوں کی ڈیجیٹل نگرانی کا فیصلہ: ’زائرین گروپ آرگنائزیشن بھی حج ٹور آپریٹرز کی طرح کام کرے گی‘

80 ہزار تصاویر، ویڈیوز اور ایک کروڑ ڈالر کی وصولی: بدھ مذہبی رہنماؤں سے سیکس کر کے پیسے بٹورنے والی خاتون گرفتار

دنیا کے’معمر ترین‘ میراتھن رنر فوجا سنگھ انڈیا میں گاڑی کی ٹکر سے ہلاک، ایک شخص زیرِ حراست

ایف بی آئی ایجنٹ کا مبینہ اغوا: پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری کو انتہائی مطلوب افراد کی امریکی فہرست میں کیوں شامل کیا گیا؟

خفیہ پروگرام کے تحت ہزاروں افغان باشندوں کو برطانیہ میں آباد کیے جانے کا انکشاف

اپنی بیٹی کو قتل کرنے والے ایک جوڑے کی الجھن، جھوٹ اور فریب سے بھرپور ڈرامائی زندگی کی کہانی

ساس نے بال کاٹ دیے تاکہ بدصورت لگوں۔۔ بیٹی کو مارنے کے بعد خودکشی کرنے والی لڑکی کی آخری پوسٹ میں ہوشربا انکشافات

پیٹریاٹ میزائل سسٹم کیا ہے اور یہ روس کے خلاف یوکرین کی کس طرح مدد کرے گا؟

’سٹیکر کی بجائے ای ویزا‘: کون سے پاکستانی برطانیہ کی نئی سہولت سے مستفید ہو سکیں گے؟

دنیا کے’معمر ترین‘ میراتھن رنر فوجا سنگھ انڈیا میں ٹریفک حادثے میں ہلاک

عقيدہِ بيغن: ’دشمن ملک کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے‘ کی اسرائیلی پالیسی کیسے وجود میں آئی؟

طلاق کے بعد 40 کلو دودھ سے نہایا۔۔ اس شخص نے یہ عجیب و غریب حرکت کیوں کی؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی