’گرل فرینڈ کو بُھلانا چاہتا تھا‘، بریک اپ کے بعد غاروں میں رہنے والا ’عاشق‘ کیسے ملا؟


دل ٹوٹنے پر جنگلوں اور غاروں کی طرف نکل جانے کا تذکرہ شاعری میں اکثر ملتا ہے تاہم اب ایسا عاشق سامنے آ گیا ہے جو گرل فرینڈ کو بھلانے کے لیے حقیقتاً بغیر کسی ضروری سامان اور موبائل کے غار میں جا کے رہنے لگا۔چینی میڈیا پلیٹ فارم ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے یہ واقعہ چند روز پیشتر ژی جیانگ صوبے کے ضلع یوہانگ میں اس وقت منظرعام پر آیا جب چینگ شا نامی شخص نے پولیس کو کال کر کے کہا کہ ہینگ زو میں رہنے والا اس کا چھوٹا بھائی زیاؤلین چند روز سے لاپتہ ہے اور فون بھی بند ہے۔پولیس فوراً حرکت میں آئی اور اس کے فلیٹ کا پتہ لگایا جو کہ خالی تھا اور موبائل بھی وہیں پڑا تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں وہ پیدل نکل کر کہیں جاتا ہوا دکھائی دیا، جس کے بعد شہر بھر میں نگرانی کے لیے لگائے کیمروں کی فوٹیج نکالی گئی جن میں وہ رات کے وقت ڈالانگ کے پہاڑوں کی طرف جاتا دکھائی دیا۔جس کے بعد 100 سے زائد پولیس اہلکاروں کو تلاش کے کام پر لگایا گیا جبکہ مقامی آبادی کی مدد بھی حاصل کی گئی۔سراغ رساں کتوں اور ڈرونز کا استعمال بھی کیا جاتا رہا تاہم کچھ پتہ نہ چل سکا۔پھر ایک روز وہ ایک ڈرون میں لگے کیمرے میں دکھائی دیا اور حکام اس تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔بعدازاں یوہانگ پولیس کے ڈپٹی ڈائریکٹر زو للیانگ نے مقامی ٹی وی کو بتایا کہ وہ پھٹے پرانے کپڑوں میں ملا اور اس نے چھ روز دنیا سے دور گزارے۔ان کا کہنا تھا کہ پوچھ گچھ کے دوران زو زیاؤلن نے بتایا کہ اس کا حال ہی میں بریک اپ ہوا تھا اور وہ اپنی گرل فرینڈ کو بھلانے کی کوشش کر رہا تھا اور اسی لیے پہاڑوں کی طرف نکل گیا تھا۔رپورت کے مطابق زیاؤلن نے پہاڑوں میں چھ روز بغیر کسی سہولت کے گزارے (فوٹو: ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ)رپورٹ کے مطابق اس نے پیدل 40 کلومیٹر کا سفر کیا اور ایک غار میں جا کر بیٹھ گیا، اس نے تین روز تک کچھ نہیں کھایا پیا اور اس کے بعد جنگلی پھلوں اور ندیوں کے پانی پر گزارا کرتا رہا۔پولیس افسر کا کہنا تھا کہ جب ہمیں وہ ملا تو اس کے کپڑے انتہائی بری حالت میں تھے اور وہ کافی کمزور لگ رہا تھا جس کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا اور اب اس کی حالت بہتر ہے۔جب اسے بتایا گیا کہ اس کے اقدام سے گھر والوں کو کتنی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تو وعدہ کیا کہ آئندہ کوئی ایسا جذباتی قدم نہیں اٹھائے گا۔یہ واقعہ سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین کی نظر میں فوراً ہی آ گیا اور اس پر دلچسپ تبصرے ہو رہے ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ ’میں اس بات سے بہت متاثر ہوا ہوں کہ اس نے فون بھی چھوڑ دیا تھا۔‘اسی طرح ایک اور صارف نے اس لڑکی کو خوش قسمت قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’اتنا شدید مزاج رکھنے والا انسان رشتے کے لیے بہتر نہیں ہوتا۔‘ ایک اور سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ ’پتہ نہیں وہ اپنی گرل فرینڈ کو بھلانے میں کامیاب ہوا یا نہیں مگر اس نے جو کیا اس کے لیے لاکھوں صارفین اسے یاد رکھیں گے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

غزہ میں جنگ بندی کی کوششیں، صدر ٹرمپ آج قطر کے وزیراعظم سے ملیں گے

چار کروڑ 78 لاکھ ڈالر کی کرپشن، چین میں اعلیٰ عہدے دار کو سزائے موت سنا دی گئی

کینیڈا میں چھوٹا طیارہ ہائی جیک، فضائی حدود بند کر کے پروازیں کا رخ موڑ دیا گیا

پاکستان سے ایران، عراق اور شام جانے والوں کی ڈیجیٹل نگرانی کا فیصلہ: ’زائرین گروپ آرگنائزیشن بھی حج ٹور آپریٹرز کی طرح کام کرے گی‘

80 ہزار تصاویر، ویڈیوز اور ایک کروڑ ڈالر کی وصولی: بدھ مذہبی رہنماؤں سے سیکس کر کے پیسے بٹورنے والی خاتون گرفتار

دنیا کے’معمر ترین‘ میراتھن رنر فوجا سنگھ انڈیا میں گاڑی کی ٹکر سے ہلاک، ایک شخص زیرِ حراست

ایف بی آئی ایجنٹ کا مبینہ اغوا: پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری کو انتہائی مطلوب افراد کی امریکی فہرست میں کیوں شامل کیا گیا؟

خفیہ پروگرام کے تحت ہزاروں افغان باشندوں کو برطانیہ میں آباد کیے جانے کا انکشاف

اپنی بیٹی کو قتل کرنے والے ایک جوڑے کی الجھن، جھوٹ اور فریب سے بھرپور ڈرامائی زندگی کی کہانی

ساس نے بال کاٹ دیے تاکہ بدصورت لگوں۔۔ بیٹی کو مارنے کے بعد خودکشی کرنے والی لڑکی کی آخری پوسٹ میں ہوشربا انکشافات

پیٹریاٹ میزائل سسٹم کیا ہے اور یہ روس کے خلاف یوکرین کی کس طرح مدد کرے گا؟

’سٹیکر کی بجائے ای ویزا‘: کون سے پاکستانی برطانیہ کی نئی سہولت سے مستفید ہو سکیں گے؟

دنیا کے’معمر ترین‘ میراتھن رنر فوجا سنگھ انڈیا میں ٹریفک حادثے میں ہلاک

عقيدہِ بيغن: ’دشمن ملک کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے‘ کی اسرائیلی پالیسی کیسے وجود میں آئی؟

طلاق کے بعد 40 کلو دودھ سے نہایا۔۔ اس شخص نے یہ عجیب و غریب حرکت کیوں کی؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی