ٹیک آف سے قبل جہاز کے انجن میں ’کودنے‘ والا شخص ہلاک، عینی شاہدین نے کیا دیکھا؟


امریکی جریدے پیپل میگزین کے مطابق گزشتہ ہفتے ہوائی جہاز کے انجن میں کھینچے جانے سے ہلاک ہونے والے اطالوی شخص سے متعلق نئے حقائق سامنے آئے ہیں۔اطالوی اخبار ’کورئر ڈیلا سیرا‘ کے مطابق اس ہولناک واقعے میں ہلاک ہونے والے 35 سالہ شخص کی شناخت ’اینڈریا روسو‘ کے نام سے ہوئی ہے جو پیشے کے لحاظ سے ایک بلڈر تھا۔یہ واقعہ 8 جولائی کی صبح اطالوی وقت کے مطابق 10 بجکر 20  منٹ پر پیش آیا جب اینڈیا روسو میلان برگامو ایئرپورٹ کے ممنوعہ علاقے میں زبردستی داخل ہوا اور مبینہ طور پر وولٹی ایئرلائن کے ایک ہوائی جہاز کے انجن کی طرف بھاگا۔رپورٹس کے مطابق روسو نے اپنی گاڑی ایئرپورٹ پر چھوڑی اور پھر رن وے کے ایک محدود اور ممنوعہ علاقے میں داخل ہو گیا جہاں اُس نے مبینہ طور پر خود کو جہاز کے ٹربو فین انجن میں دھکیل دیا۔وولٹی ایئرلائنز نے تصدیق کی کہ روسو نہ تو مسافر تھا اور نہ ہی ایئرپورٹ یا ایئرلائن کا عملہ۔اطالوی میڈیا کو حاصل ہونے والی ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روسو کس طرح بارڈر پولیس اہلکاروں سے بچ کر جہاز کی طرف بھاگا۔ ایک منظر میں وہ جہاز کے ایک انجن پر چڑھنے کی کوشش کر رہا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ زمین پر گرتا ہے اور پھر فوراً اٹھ کر انجن کی طرف کودتا ہے۔ اسی دوران وہ زمین پر گر پڑتا ہے جبکہ ایئرپورٹ کا عملہ خوفزدہ ہو کر یہ منظر دیکھ رہا ہوتا ہے۔مقامی پولیس ذرائع کے مطابق ’روسو ماضی میں منشیات کے مسائل سے دوچار رہا تھا اور اب دوبارہ نئی زندگی شروع کرنے کی کوشش کر رہا تھا‘۔ایک عینی شاہد نے مقامی میڈیا کو بتایا، ’پہلے اُس شخص نے جہاز کے دائیں انجن کے حفاظتی کور پر خود کو مارا، اس کے بعد وہ گھوم کر بائیں انجن کی طرف گیا اور پھر یا تو خود کو اس میں پھینک دیا یا وہ اس میں  کھینچ لیا گیا۔‘وولٹی ایئرلائنز نے ایک بیان میں پیپل میگزین کو بتایا کہ ’ایک شخص، جو نہ تو مسافر تھا اور نہ ہی ایئرپورٹ کا عملہ، جہاز کے اڑان بھرنے سے قبل رن وے پر آیا اور بدقسمتی سے انجن سے ٹکرا گیا جس سے اس کی موت واقع ہوئی۔ ایئرلائن اس افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتی ہے اور ہلاک ہونے والے شخص کے اہل خانہ سے تعزیت کرتی ہے۔‘ایئرلائن نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے تصدیق کی کہ اس واقعے میں جہاز میں موجود تمام 154 مسافر اور عملے کے چھ افراد محفوظ رہے۔‘ایئرلائن نے مزید بتایا، ’مسافروں اور عملے دونوں کو نفسیاتی مدد بھی فراہم کی گئی۔ متاثرہ مسافروں کو دوسری پرواز میں ری بُک کیا گیا جو مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجکر 43  منٹ پر روانہ ہوئی۔‘اس واقعہ پر تحقیق کا آغاز ہو چکا ہے جس میں یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ آیا روسو کا ایئرپورٹ یا ایوی ایشن کے شعبے سے کوئی تعلق تھا یا نہیں۔مقامی پراسیکیوٹر ماوریزیو رومانیلی نے برطانوی اخبار میٹرو کو بتایا کہ ’ہم یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا اس شخص کا ایئرپورٹ یا ایوی ایشن کی دنیا سے کوئی تعلق تھا۔ جس گاڑی میں وہ ایئرپورٹ پہنچا اس میں ہر قسم کا سامان موجود تھا مگر کوئی ایسی چیز نہیں ملی جس سے اس واقعے کی وضاحت ہو سکے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

غزہ میں جنگ بندی کی کوششیں، صدر ٹرمپ آج قطر کے وزیراعظم سے ملیں گے

چار کروڑ 78 لاکھ ڈالر کی کرپشن، چین میں اعلیٰ عہدے دار کو سزائے موت سنا دی گئی

کینیڈا میں چھوٹا طیارہ ہائی جیک، فضائی حدود بند کر کے پروازیں کا رخ موڑ دیا گیا

پاکستان سے ایران، عراق اور شام جانے والوں کی ڈیجیٹل نگرانی کا فیصلہ: ’زائرین گروپ آرگنائزیشن بھی حج ٹور آپریٹرز کی طرح کام کرے گی‘

80 ہزار تصاویر، ویڈیوز اور ایک کروڑ ڈالر کی وصولی: بدھ مذہبی رہنماؤں سے سیکس کر کے پیسے بٹورنے والی خاتون گرفتار

دنیا کے’معمر ترین‘ میراتھن رنر فوجا سنگھ انڈیا میں گاڑی کی ٹکر سے ہلاک، ایک شخص زیرِ حراست

ایف بی آئی ایجنٹ کا مبینہ اغوا: پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری کو انتہائی مطلوب افراد کی امریکی فہرست میں کیوں شامل کیا گیا؟

خفیہ پروگرام کے تحت ہزاروں افغان باشندوں کو برطانیہ میں آباد کیے جانے کا انکشاف

اپنی بیٹی کو قتل کرنے والے ایک جوڑے کی الجھن، جھوٹ اور فریب سے بھرپور ڈرامائی زندگی کی کہانی

ساس نے بال کاٹ دیے تاکہ بدصورت لگوں۔۔ بیٹی کو مارنے کے بعد خودکشی کرنے والی لڑکی کی آخری پوسٹ میں ہوشربا انکشافات

پیٹریاٹ میزائل سسٹم کیا ہے اور یہ روس کے خلاف یوکرین کی کس طرح مدد کرے گا؟

’سٹیکر کی بجائے ای ویزا‘: کون سے پاکستانی برطانیہ کی نئی سہولت سے مستفید ہو سکیں گے؟

دنیا کے’معمر ترین‘ میراتھن رنر فوجا سنگھ انڈیا میں ٹریفک حادثے میں ہلاک

عقيدہِ بيغن: ’دشمن ملک کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے‘ کی اسرائیلی پالیسی کیسے وجود میں آئی؟

طلاق کے بعد 40 کلو دودھ سے نہایا۔۔ اس شخص نے یہ عجیب و غریب حرکت کیوں کی؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی