سعودی عرب میں غیرملکیوں کو جائیداد خریدنے کی اجازت دینے کا فیصلہ سعودی معیشت پر کیا اثر ڈال سکتا ہے؟


Getty Imagesاس فیصلے کا نفاذ جنوری 2026 سے ہو گاسعودی عرب نے غیرملکی شہریوں کو ملک میں جائیداد خریدنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کا نفاذ جنوری 2026 سے ہو گا۔بی بی سی عربی کے مطابق یہ فیصلہ 8 جولائی کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی صدارت میں ہونے والے حکومتی کابینہ کے اجلاس میں لیا گیا تھا۔سعودی عرب اس سے قبل بھی غیرملکیوں کو ملک میں پراپرٹی خریدنے کی اجازت دے چکا ہے لیکن نئے قانون کے تحت لوگوں کو نئی سہولیات دی جائیں گی، تاہم اس بار بھی سعودی حکومت نے اس معاملے میں کچھ شرائط رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔سعودی حکومت کے اس فیصلے کا مقصد کیا ہے اور اس کا سعودی عرب کے ریئل سٹیٹ کے شعبے اور معاشی حالات پر کیا اثر پڑے گا؟بی بی سی عربی کے ایک پوڈکاسٹ میں ’منصات ریئل سٹیٹ‘ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) اور تعمیراتی شعبے کے ماہر خالد المبعید کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت کا غیرملکیوں کی پراپرٹی خریدنے کی اجازت دینے کا فیصلہ سعودی ولی عہد کے ’وژن 2030‘ کا حصہ ہے، جس کا مقصد ملک میں سرمایہ اور غیرملکی کرنسی لانا ہے تاکہ سعودی عرب کا معاشی طور پر تیل پر انحصار کم ہو سکے۔اس نئے فیصلے کے حوالے سے قواعد و ضوابط اور قانونی اور مالی شرائط سعودی حکومت کے سرکاری پلیٹ فارم ’استطلاع‘ پر شیئر کی جائیں گی۔اب تک جو شرائط سامنے آئی ہیں اُن کے مطابق غیرمسلم غیرملکیوں کو مکہ اور مدینہ میں رہائش اختیار کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔Getty Imagesغیرمسلم غیرملکیوں کو مکہ اور مدینہ میں رہائش اختیار کرنے کی اجازت نہیں ہو گیخالد المبعید کہتے ہیں کہ انھیں امید ہے کہ اس نئے نظام کے تحت غیرملکیوں کو زیادہ سہولیات دی جائیں گی، پراپرٹی کو اپنے نام کروانے کے عمل کو تیز کیا جائے گا اور واضح قواعد و ضوابط کو لاکو کیا جائے گا۔اس فیصلے میں نیا کیا ہے؟ماضی میں غیرملکیوں کو سعودی عرب میں صرف رہائشی پراپرٹی خریدنے کی اجازت تھی۔ تاہم نئے ترمیمی قانون کے مطابق اب غیرملکی سعودی عرب میں کمرشل اور انڈسٹریل (صنعتی) پراپرٹی بھی خرید سکیں گے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ اس قانون کے تحت غیرملکیوں کو ریئل سٹیٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کی اجازت ہو گی جو کہ پچھلے قانون سے تھوڑا مختلف ہو گا۔خالد المبعید کہتے ہیں کہ پرانے قانون میں کچھ پیچیدہ نقطے تھے اور اُس کے تحت رہائشی پراپرٹی خریدنے کے لیے درکار اجازت حاصل کرنے میں مہینوں لگ جاتے تھے۔’اُس وقت یہاں واضح قواعد و ضوابط نہیں تھے۔‘مثال کے طور پر ماضی میں غیرملکیوں کو مکہ اور مدینہ میں پراپرٹی خریدنے کی اجازت نہیں تھی، لیکن شاید سعودی حکومت کے نئے فیصلے کے بعد مسلمان غیرملکیوں کو ان دونوں شہروں میں پراپرٹی خریدنے کی اجازت مل جائے۔پرانے قانون کے تحت پراپرٹی خریدنے والے کسی بھی غیرملکی کا قانونی طور پر ملک کا رہائشی ہونا ضروری تھا، جبکہ غیرملکیوں کے لیے کاروباری لائسنس حاصل کرنے کی بھی شرط رکھی گئی تھی۔اسرائیل سے جنگ کے بعد ایران عرب ممالک کا اعتماد دوبارہ کیسے جیت رہا ہے؟ایران، امریکی اڈے اور ’بھٹو کا عہد‘: اسلامی ممالک کا متحد ہونا اتنا مشکل کیوں ہے؟مکہ میں تقریباً ایک ارب مالیت کے ہندوستانی مہمان خانے کی مسماری اور معاوضے پر دہائیوں پرانا تنازع’اسلام قبول کر کے‘ مکہ پہنچنے والے وہ یورپی ’جاسوس‘ جنھوں نے کعبہ کی ابتدائی تصاویر لیں اور تلاوت کی ریکارڈنگ کیخالد المبعید کہتے ہیں کہ ’ہمیں ابھی یہ نہیں معلوم کہ نئے نظام کے تحت غیر رہائشی غیرملکیوں کو سعودی عرب میں پراپرٹی خریدنے کی اجازت ہوگی یا نہیں۔‘اس فیصلے سے سعودی شہریوں پر کیا فرق پڑے گا؟کچھ مبصرین کا ماننا ہے کہ اس فیصلے کا سعودی شہریوں پر منفی فرق پڑے گا کیونکہ اس سے پراپرٹی کی قیمت بڑھے گی اور سرمایہ کاروں میں مقابلہ بڑھے گا۔ اس کے سبب کم قوتِ خرید رکھنے والے سعودی شہریوں کے لیے پراپرٹی خریدنا اور سرمایہ کاری کرنا مشکل ہو جائے گا۔ستمبر 2024 میں سعودی اخبار ’عکاظ‘ نے خبر دی تھی کہ سعودی عرب میں گذشتہ پانچ برسوں میں اپارٹمنٹس کے کرایوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔عکاظ نے ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگست 2024 میں رہائشی کرایوں میں 10 اعشاریہ سات فیصد اضافہ ہوا تھا۔تاہم تعمیراتی شعبے کے ماہر خالد المبعید نے بی بی سی اردو کو بتایا کہ یہ فیصلے لیتے وقت حکومت نے سعودی شہریوں کے مفادات کو مقدم رکھا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ نئے نظام کے تحت کچھ علاقوں کو صرف ’شہریوں کے لیے مختص‘ کیا جائے گا۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزیر برائے میونسپل امور ماجد بن عبداللہ نے بھی تصدیق کی ہے کہ نئے نظام کے تحت سعودی شہریوں کے مفادات کو مقدم رکھا جائے گا اور ایک طریقہ کار بنایا جائے گا تاکہ مارکیٹ پر کنٹرول کو یقینی بنایا جا سکے اور ریئل سٹیٹ کے شعبے میں توازن برقرار رکھا جا سکے۔اس فیصلے کے سعودی معیشت پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟سعودی عرب میں ریئل سٹیٹ کے شعبے سے کمایا جانے والا منافع ملک کے جی ڈی پی کا صرف 6.5 فیصد حصہ ہے۔یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا سعودی عرب کو واقعی اس شعبے کو غیرملکی سرمایہ کاری کے لیے کھولنے کی ضرورت ہے؟Getty Imagesسعودی عرب میں رہائش حاصل کرنے کے لیے پراپرٹی خریدنے والے کے پاس کم سے کم 40 لاکھ ریال ہونا لازمی ہیںخالد المبعید کہتے ہیں کہ ’ملک اب مزید پُرکشش اور تیار ہو گیا ہے‘ اور اب ریئل سٹیٹ مارکیٹ میں ’نئے آنے والے سرمایہ کاروں کی ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیت ہے۔‘انھوں نے مزید کہ کہ رئیل سٹیٹ مارکیٹ بلاواسطہ بالاواسطہ طور پر 80 سے زیادہ انڈسٹریوں کو چلاتی ہے اور اس سے لوگوں کی بڑی تعداد کو ملازمتیں ملیں گی۔خالد المبعید کے مطابق اس نئے فیصلے کے بعد تعمیراتی شعبے میں نئی سرمایہ کاری آئے گی اور سعودی عرب کا تیل پر انحصار کم ہو گا۔’یہاں صرف بات رئیل اسٹیٹ پراپرٹی خریدنے کی نہیں ہو رہی بلکہ اس میں فیکٹری کی خریداری کا معاملہ بھی شامل ہے۔‘موجودہ شرائط کے مطابق اس وقت سعودی عرب میں رہائش حاصل کرنے کے لیے پراپرٹی خریدنے والے کے پاس کم سے کم 40 لاکھ ریال ہونا لازمی ہیں۔مسجد الحرام کے اوپر فوجی ہیلی کاپٹر اور ’خدا کے مہمانوں کی حفاظت کا مشن‘: سعودی عرب نے مکہ میں دفاعی میزائل سسٹم کیوں نصب کیا؟مسجد الحرام: کعبے کے گرد ایک چھوٹے سے صحن سے دنیا کی سب سے بڑی مسجد تک’تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی معاہدہ‘: اربوں ڈالر کے امریکی ہتھیار جو سعودی عرب کو ایک بڑی فوجی طاقت بنا سکتے ہیںایران کا خطرہ، تحفظ کی قیمت اور ’تحفے کا وعدہ‘: ٹرمپ سعودی عرب سے کیا چاہتے ہیں؟جب شاہ فیصل پر گولی چلی: ’شاہ کے دوست اور اپنے والد کو میں نے کبھی اتنی تکلیف میں نہیں دیکھا تھا‘ جب اسامہ بن لادن کو بندوق نہیں مگر بلڈوزر چلانا آتا تھا: ’اسامہ کا بیٹا ہونا بہت مشکل ہے، لوگ آج بھی ہم سے رابطہ کرنے سے ڈرتے ہیں‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

غزہ میں جنگ بندی کی کوششیں، صدر ٹرمپ آج قطر کے وزیراعظم سے ملیں گے

چار کروڑ 78 لاکھ ڈالر کی کرپشن، چین میں اعلیٰ عہدے دار کو سزائے موت سنا دی گئی

کینیڈا میں چھوٹا طیارہ ہائی جیک، فضائی حدود بند کر کے پروازیں کا رخ موڑ دیا گیا

پاکستان سے ایران، عراق اور شام جانے والوں کی ڈیجیٹل نگرانی کا فیصلہ: ’زائرین گروپ آرگنائزیشن بھی حج ٹور آپریٹرز کی طرح کام کرے گی‘

80 ہزار تصاویر، ویڈیوز اور ایک کروڑ ڈالر کی وصولی: بدھ مذہبی رہنماؤں سے سیکس کر کے پیسے بٹورنے والی خاتون گرفتار

دنیا کے’معمر ترین‘ میراتھن رنر فوجا سنگھ انڈیا میں گاڑی کی ٹکر سے ہلاک، ایک شخص زیرِ حراست

ایف بی آئی ایجنٹ کا مبینہ اغوا: پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری کو انتہائی مطلوب افراد کی امریکی فہرست میں کیوں شامل کیا گیا؟

خفیہ پروگرام کے تحت ہزاروں افغان باشندوں کو برطانیہ میں آباد کیے جانے کا انکشاف

اپنی بیٹی کو قتل کرنے والے ایک جوڑے کی الجھن، جھوٹ اور فریب سے بھرپور ڈرامائی زندگی کی کہانی

ساس نے بال کاٹ دیے تاکہ بدصورت لگوں۔۔ بیٹی کو مارنے کے بعد خودکشی کرنے والی لڑکی کی آخری پوسٹ میں ہوشربا انکشافات

پیٹریاٹ میزائل سسٹم کیا ہے اور یہ روس کے خلاف یوکرین کی کس طرح مدد کرے گا؟

’سٹیکر کی بجائے ای ویزا‘: کون سے پاکستانی برطانیہ کی نئی سہولت سے مستفید ہو سکیں گے؟

دنیا کے’معمر ترین‘ میراتھن رنر فوجا سنگھ انڈیا میں ٹریفک حادثے میں ہلاک

عقيدہِ بيغن: ’دشمن ملک کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے‘ کی اسرائیلی پالیسی کیسے وجود میں آئی؟

طلاق کے بعد 40 کلو دودھ سے نہایا۔۔ اس شخص نے یہ عجیب و غریب حرکت کیوں کی؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی