ایئر انڈیا حادثے کی ابتدائی رپورٹ، فیول سوئچ بند ہونے کا معمہ اور اہم معلومات کی عدم دستیابی جو قیاس آرائیوں کو جنم دے رہی ہے


Getty Imagesایئر انڈیا کی فلائٹ 171 ٹیک آف کے بعد بمشکل 40 سیکنڈ تک فضا میں رہنے کے بعد گِر کر تباہ ہو گئی تھیانڈیا کی ریاست احمد آباد میں گذشتہ ماہ ایئر انڈیا کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ نے جہاں اس معاملے سے جڑے چند سوالوں کے جوابات فراہم کیے ہیں وہیں ٹیک آف کے فوراً بعد جہاز کے کریش ہونے سے متعلق نئی قیاس آرائیوں نے بھی جنم لیا ہے۔ایئر انڈیا کی فلائٹ 171 ٹیک آف کے بعد بمشکل 40 سیکنڈ تک فضا میں رہنے کے بعد ایئرپورٹ کے نزدیک واقع ایک گنجان آباد علاقے میں گِر کر تباہ ہو گئی تھی۔ اسے انڈیا کی ہوابازی کی تاریخ کے سب سے پراسرار حادثات میں سے ایک میں شمار کیا جا رہا ہے۔بی بی سی اردو کے فیچر اور تجزیے براہ راست اپنے فون پر ہمارے واٹس ایپ چینل سے حاصل کریں۔ بی بی سی اردو واٹس ایپ چینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں۔اس حادثے میں طیارے پر سوار 241 افراد اور زمین پر موجود 19 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ ایک مسافر معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا تھا۔اس حادثے کی تحقیقات کرنے والے انڈین ادارے ’ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹیگیشن بیورو‘ (اے اے آئی بی) کی جانب سے سنیچر کے روز شائع کی جانے والی ابتدائی رپورٹ اس ضمن میں سامنے آنے والی پہلی رپورٹ ہے۔تاہم ایوی ایشن شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس رپورٹ میں تفتیش کاروں نے صرف چنندہ باتیں ہی کی ہیں۔رپورٹ میں کیا کہا گیا ہے؟Getty Imagesابتدائی رپورٹ کے مطابق ٹیک آف کے فوراً بعد طیارے کے دونوں فیول کنٹرول سوئچ اچانک ’کٹ آف‘ پوزیشن پر چلے گئے تھےبین الاقوامی پروٹوکول کے تحت جو بھی ملک کسی فضائی حادثے کی تحقیقات کر رہا ہوتا ہے، اس پر لازم ہے کہ حادثے کے 30 روزکے اندر ایک ابتدائی رپورٹ پیش کرے اور اے اے آئی بی کی رپورٹ اسی ضمن میں پیش کی گئی ہے۔حالانکہ اے اے آئی بی اس تحقیقات کی قیادت کر رہی ہے لیکن اس حادثے میں امریکی دلچسپی بھی صاف واضح ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا جہاز بنانے والی کمپنی ’بوئنگ‘ اور اس کا انجن بنانے والی ’جی ای ایروسپیس‘ دونوں ہی امریکی کمپنیاں ہیں۔رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ اس حادثے کی اصل وجہ کیا بنی۔ تاہم اس کے باوجود، اس رپورٹ نے کئی تنازعات کو جنم دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق 12 سال پرانے بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارے کے ٹیک آف کے فوراً بعد دونوں فیول کنٹرول سوئچ اچانک ’کٹ آف‘ پوزیشن پر چلے گئے (یعنی بند ہو گئے) جس کے باعث طیارے کے دونوں انجنوں کو ایندھن کی فراہمی رُک گئی اور مکمل پاور لوڈ ڈاؤن ہو گیا۔ایئر انڈیا کی فلائٹ 171 کے پائلٹس کا ’پراسرار مکالمہ‘ جس نے حادثے کی تحقیقات کو مزید الجھا دیا ہےF-35B: انڈیا میں تین ہفتوں سے پھنسے جدید ترین برطانوی لڑاکا طیارے کا معمہپی کے 8303 کی تباہی: ’کپتان چیخا مے ڈے، مے ڈے، طیارہ مڑا مگر پائلٹس کو اندازہ ہو چکا تھا کہ رن وے تک پہنچنا ممکن نہیں‘انڈین طیارے کی آخری ویڈیو بنانے والا نوجوان: ’بیٹا اتنا خوفزدہ ہے کہ اس نے فون استعمال کرنا چھوڑ دیا‘عام طور پر مسافر طیاروں میں ’کٹ آف‘ موڈ لینڈنگ کے بعد استعمال کیا جاتا ہے، دوران پرواز نہیں۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق جب کاک پٹ میں ہونے والی پائلٹس کی گفتگو اور مختلف قسم کی ’مشینوں کی آوازوں‘ کی ریکارڈنگ کا جائزہ لیا گیا تو اس میں سامنے آیا کہ حادثے سے قبل ایک پائلٹ دوسرے سے پوچھتا ہے کہ ’تم نے (فیول کنٹرول سوئچ) کٹ آف کیوں کیا؟‘ جس پر جواب ملتا ہے کہ ’میں نے نہیں کیا۔‘تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ جملے کس نے کہے۔ اسپرواز کے وقت معاون پائلٹ (کو پائلٹ) جہاز اڑا رہے تھے جبکہ طیارے کے کپتان اس پورے عمل کی نگرانی کر رہے تھے۔یاد رہے کہ ابتدائی رپورٹ کا مقصد واقعے کی مکمل تصویر پیش کرنا یا حتمی نتیجہ اخذ کرنا نہیں ہوتا۔ اس رپورٹ کا مقصد ابتدائی مراحل میں حاصل کی گئی معلومات کا خلاصہ پیش کرنا ہوتا ہے جو آگے چل کر ایک طویل تفتیش میں تبدیل ہو سکتی ہے۔تفتیش کاروں کے لیے یہ بھی ضروری نہیں کہ وہ اس رپورٹ کو عوام کے سامنے لے کر آئیں۔رپورٹ میں کیا معلومات دستیاب نہیں؟Reutersتباہ ہونے والے طیارے کا ملبہ احمد آباد کے سردار ولبھ بھائی پٹیل ایئرپورٹ پر رکھا گیا ہےاب تک جاری کی جانے والی معلومات کی بنیاد پر کچھ افراد نے میڈیا میں اور آن لائن دعوے کیے ہیں کہ یہ حادثہ دونوں میں سے ایک پائلٹ کی جانب سے اٹھائے گئے دانستہ اقدام کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ان دعوؤں پر انڈین کمرشل پائلٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ ایسوسی ایشن نے متنبہ کیا ہے کہ ’نامکمل یا ابتدائی معلومات کی بنا پر اس طرح کے سنگین الزام عائد کرنا نہ صرف غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے بلکہ اس (حادثے) میں متاثر ہونے والے اور اُن کے اہلخانہ کے لیے بھی انتہائی غیر حساس رویہ ہے۔‘انڈین کمرشل پائلٹس ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ ’مصدقہ شواہد کی عدم موجودگی میں یہ تاثر دینا کہ پائلٹ نے خودکشی کی ہے، رپورٹنگ کی اخلاقی ذمہ داریوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔‘ایئر انڈیا کے سی ای او کیمبل ولسن کی جانب سے عملے کو بھیجے گئے ایک میمو میں بھی ایسا ہی موقف اپنایا گیا ہے اور ’قبل از وقت نتائج‘ اخذ کرنے سے خبردار کیا گیا ہے۔انڈین تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ کی اشاعت کے بعد بی بی سی نے ایوی ایشن صنعت سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد بشمول پائلٹس، حادثات کی تحقیقات کرنے والوں اور انجینیئرز سے بات کی ہے۔ بیشتر کی رائے یہ ہے اب بھی بہت سی اہم معلومات دستیاب نہیں ہیں۔نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک پائلٹ نے بتایا کہ ’انھوں نے ابھی ہمیں وہی بتایا ہے جو وہ ہمیں بتانا چاہتے ہیں اور وہ چھپایا ہے جو وہ بتانا نہیں چاہتے۔‘ اُن کا کہنا تھا کہ یہ ایک نامکمل رپورٹ ہے۔رپورٹ پر فی الحال سب سے بڑی تنقید یہ ہے کہ کاک پٹ وائس ریکارڈر سے حاصل ہونے والی گفتگو کی ٹراسکرپٹ مہیا نہیں کی گئی ہے۔ اس ٹراسکرپٹ سے پائلٹوں کے درمیان فیول کٹ آف سوئچز کے بارے میں ہونے والی بات چیت کا سیاق و سباق سمجھنے میں مدد مل سکتی ہے۔لیہم نیوز سے تعلق رکھنے والے ایروناٹیکل تجزیہ کار بیون فیہرم کا کہنا ہے کہ یہ ’قطعی طور پر ناقابل قبول‘ ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ’ان کے پاس یہ تمام تکنیکی تفصیلات موجود ہیں۔ پھر آپ کے پاس پائلٹس کے درمیان ہونے والے اس مکالمے کا یہ حوالہ ہے، لیکن اس سے آپ کو یہ بھی نہیں پتا چلتا کہ بات کون کر رہا ہے۔‘فیہرم کو اس بات پر بھی تشویش ہے کہ کاک پٹ میں سوئچز کو رن سے کٹ آف تک کرنے کے درمیان کیا ہوا۔ پہلے سوئچ کو 10 سیکنڈ بعد دوبارہ نارمل پرواز کی پوزیشن پر لایا گیا جس سے انجن دوبارہ سٹارٹ ہونے کا عمل شروع ہوا۔ان کا کہنا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ’کوئی ہے جو کچھ چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔‘ایک انجینئرنگ ذریعے نے کہا ہے کہ یہ رپورٹ ’انتہائی سلیکٹیو‘ ہے اور اس بارے میں کوئی تفصیلی معلومات نہیں دی گئی ہیں کہ سوئچ پلٹنے سے پہلے انجن کس حالت میں تھا۔ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ انجن کی رفتار ٹیک آف کے بعد کم ہونا شروع ہو گئی تھی ’کیونکہ انجنوں کو ایندھن کی فراہمی منقطع ہو گئی تھی۔‘اُن کا کہنا ہے کہ یہ بہت اہم ہے کیونکہ پائلٹوں کو تربیت دی جاتی ہے کہ اگر جہاز کا کوئی انجن طاقت کھونے لگے تو وہ فیول سوئچ کو کٹ آف کر کے دوبارہ آن کریں تاکہ انجن کو دوبارہ سٹارٹ کیا جا سکے۔برطانیہ میں فضائی حادثات کے سابق تفتیش کار ٹِم اٹکنسن کا کہنا ہے کہ ایسی رپورٹ پڑھ کر بہت مایوسی ہوئی جو چند اہم حقائق تو فراہم کرتی ہیں لیکن اس سے زیادہ سوالات پیدا کرتی ہے۔رپورٹ کا ایک اور عنصر جو تنازع کا باعث بن رہا ہے وہ 2018 میں امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کی جانب سے جاری کیے گئے ایک سیفٹی بلیٹن کا حوالہ ہے۔اس مراسلے میں ایف اے اے نے متنبہ کیا تھا کہ کچھ بوئنگ 737 ماڈلز میں فیول کنٹرول سوئچز کو لاکنگ فیچر منقطع کر کے انسٹال کیا گیا تھا جس کی وجہ سے حادثاتی طور پر فیول سوئچز کے کھلنے بند ہونے کا امکان تھا۔ تاہم امریکی تحقیقاتی ادارے کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں یہ فیچر نہ ہونا جہاز کو غیر محفوظ نہیں بناتا۔ایف اے اے نے بوئنگ ماڈلز کے آپریٹرز کو فیول کٹ آف سوئچز کے لاکنگ فیچر کا معائنہ کرنے کی تجویز دی تھی۔اے اے آئی بی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایئر انڈیا نے اس تجویز پر عملدرآمد نہیں کیا تھا۔ اس بات نے قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے کہ ایسا ممکن ہے کہ حادثہ سوئچز کے اتفاقی طور پر پلٹ جانے کے سبب پیش آیا ہو۔اس کے علاوہ، انجینئرنگ ذرائع نے اس بات کی بھی نشاندہی کی ہے کہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے تھروٹل کنٹرول ماڈیول کو دو مرتبہ تبدیل کیا جا چکا تھا۔ آخر مرتبہ تھروٹل کو حادثے سے دو سال قبل بدلا گیا تھا۔ اس کے نتیجے میں کٹ آف سوئچز کو بھی تبدیل کرنا پڑا ہو گا۔ایروناٹیکل تجزیہ کار بیون فیہرم کے مطابق، حادثے کے تناظر میں رپورٹ میں دیا گیا ایف اے اے کی ایڈوائزری کا حوالہ ’مکمل طور پر غیر متعلقہ‘ تھا۔بہرحال انڈیا کی سول ایوی ایشن نے ان تمام فلائیٹ آپریٹرز کو 21 جولائی تک فیول سوئچز کا معائنہ کرنے کی ہدایت دی ہے جن پر ایف اے اے کی ایڈوائزری لاگو ہوتی ہے۔ٹم اٹکنسن کے خیال میں رپورٹ جان بوجھ کر اس لیے مبہم رکھی گئی ہے تاکہ براہِ راست کچھ کہنے کے بجائے حادثے کی وجوہات کے بارے میں محض تجاویز دے کر کام چلایا جا سکے۔ان کا کہنا ہے کہ اُن رپورٹس کو ’انتہائی خراب رپورٹس‘ کہا جاتا ہے جن میں براہِ راست کچھ کہنے کے بجائے ’بین السطور‘ بات کر دی جائے۔ اٹکنسن کہتے ہیں کہ اگر اس رپورٹ میں بھی ایسا ہی کیا گیا ہے تو اس سے تفتیش کاروں کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔دریں اثنا ایسے افراد جو ایئر انڈیا کی فلائٹ 171 کو پیش آنے والے حادثے کے ٹھوس حقائق جاننا چاہتے ہیں انھیں فی الحال انتظار کرنا پڑے گا۔بین الاقوامی پروٹوکول کے تحت کسی بھی فضائی حادثے کی رپورٹ ایک سال کے اندر اندر شائع کرنا لازمی ہے۔ تاہم حقیقی زندگی میں اس سے کہیں زیادہ عرصہ لگ جاتا ہے۔ایئر انڈیا کی پرواز کے واحد زندہ مسافر: ’مجھے خود بھی یقین نہیں ہوتا کہ میں طیارے سے باہر کیسے نکلا‘پی کے 8303 کی تباہی: ’کپتان چیخا مے ڈے، مے ڈے، طیارہ مڑا مگر پائلٹس کو اندازہ ہو چکا تھا کہ رن وے تک پہنچنا ممکن نہیں‘ایئر انڈیا طیارہ حادثہ: ’بوئنگ کے فیول کنٹرول سوئچ استعمال کے لیے محفوظ ہیں،‘ ایف اے اےہنسی کرونیئے: میچ فکسنگ میں ملوث سابق جنوبی افریقی کپتان جو اپنے ساتھ کئی راز لے گئےحادثہ، قتل یا تخریب کاری: ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاکت جو ایک سال بعد بھی سازشی نظریات کا مرکز ہے

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

پاکستان سے ایران، عراق اور شام جانے والوں کی ڈیجیٹل نگرانی کا فیصلہ: ’زائرین گروپ آرگنائزیشن بھی حج ٹور آپریٹرز کی طرح کام کرے گی‘

پاکستانی ایئر لائنز کو برطانیہ میں داخلے کی اجازت مل گئی: پی آئی اے کو اس پابندی سے کتنے ارب کا نقصان ہوا؟

اغوا کے 30 برس بعد ماں باپ سے ملاقات۔۔ بیٹے پر کیا گزری ؟ جذباتی ویڈیو دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

سانحہ سوات تحقیقات، مزید 14 اہلکار معطل کرنے کی سفارش

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں ، ٹرانسپورٹرز نے ملک گیر ہڑتال کی دھمکی دیدی

سابق شوہر کا تحفہ۔۔ جیسمین منظور بھی گھریلو تشدد کا نشانہ بن گئیں؟ افسوس ناک انکشافات

یوٹیوب کی نئی پالیسی کا یوٹیوبرز اور مونیٹائزیشن پر کیا اثر پڑے گا؟

پنجاب میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری، بدھ کو مزید 28 افراد ہلاک

40 ہزار پاکستانی زائرین لاپتہ؟ وزیر مذہبی امور کا تہلکہ خیز انکشاف

پیٹرول کی قیمت میں مسلسل تیسرا بڑا اضافہ۔۔ 1 لیٹر پیٹرول کتنے کا ملنے لگا؟

عینا آصف: ’تنقید برداشت کرنا بڑا چیلنج تھا، سوشل میڈیا پر اپنے بارے میں کچھ بُرا پڑھ لیتی تو رو پڑتی تھی‘

کراچی میں ڈبل ڈیکر بسیں کب سے چلیں گی؟ حکومت نے خوشخبری سنا دی

80 ہزار تصاویر، ویڈیوز اور ایک کروڑ ڈالر کی وصولی: بدھ مذہبی رہنماؤں سے سیکس کر کے پیسے بٹورنے والی خاتون گرفتار

خیبرپختونخوا : بیٹنی آئل فیلڈ سے پنجاب جانے والی مین گیس پائپ لائن اڑا دی گئی

دنیا کے’معمر ترین‘ میراتھن رنر فوجا سنگھ انڈیا میں گاڑی کی ٹکر سے ہلاک، ایک شخص زیرِ حراست

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی