40 ہزار پاکستانی زائرین لاپتہ؟ وزیر مذہبی امور کا تہلکہ خیز انکشاف


وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے حالیہ پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ 40 ہزار زائرین عراق، شام اور ایران جاکر کہاں غائب ہوگئے؟ معلوم نہیں۔ افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ حکومت پاکستان کے پاس ان کا ریکارڈ بھی دستیاب نہیں۔ دوسری جانب عراق، ایران اور شام نے بھی پاکستان سے یہ مسئلہ اٹھایا تھا، اب حکومت نے زائرین کو منظم کرنے کے لیے ایک نیا کمپیوٹرائزڈ نظام متعارف کروایا، جس کے تحت اب یہ زائرین مخصوص، رجسٹرڈ زائرین گروپ آپریٹرز کے ذریعے ہی سفر کریں گے۔ جس کے لیے اب تک 14 سو سے زائد کمپنیوں نے وزارت کے ساتھ بطور زیارت گروپ آرگنائزر رجسٹرڈ ہونے کے لیے درخواستیں جمع کروائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران، عراق کے مقدس مقامات کی زیارات کےحوالے سے پرانا قافلہ سالار نظام جلد ختم ہوجائے گا۔ خواہش مند کمپنیاں وزارت کے ساتھ فوری رجسٹرڈ ہوں۔ زائرین گروپ آرگنائزیشن کی جانب سے نیا نظام منظور کیا گیا ہے جس پر عمل کرتے ہوئے وزارت نے ایک اشتہار جاری کیا تھا۔ سکیورٹی کلیئر کرنے والی 585 کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وزارت کی ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن رجسٹریشن کا عمل فوری مکمل کریں اور اپنی دستاویزات 31 جولائی سے قبل وزارت کو ارسال کریں۔ حج و عمرہ کے ساتھ زائرین کی ذمہ داری بھی وزارت مذہبی امور کی ہے۔ ماضی میں عراق، شام اور ایران جانے والے زائرین کے لیے خاص نظام نہیں ہوتا تھا۔ زائرین کو منظم کرنے کی منظوری سال 2021 میں دی گئی تھی، تاہم گذشتہ دورِ حکومت میں اس پر قابل ذکر پیش رفت نہ ہوسکی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

بلوچستان کے ضلع قلات میں مسافر بس پر فائرنگ سے کم از کم تین افراد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان سے ایران، عراق اور شام جانے والوں کی ڈیجیٹل نگرانی کا فیصلہ: ’زائرین گروپ آرگنائزیشن بھی حج ٹور آپریٹرز کی طرح کام کرے گی‘

پاکستانی ایئر لائنز کو برطانیہ میں داخلے کی اجازت مل گئی: پی آئی اے کو اس پابندی سے کتنے ارب کا نقصان ہوا؟

اغوا کے 30 برس بعد ماں باپ سے ملاقات۔۔ بیٹے پر کیا گزری ؟ جذباتی ویڈیو دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

سانحہ سوات تحقیقات، مزید 14 اہلکار معطل کرنے کی سفارش

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں ، ٹرانسپورٹرز نے ملک گیر ہڑتال کی دھمکی دیدی

سابق شوہر کا تحفہ۔۔ جیسمین منظور بھی گھریلو تشدد کا نشانہ بن گئیں؟ افسوس ناک انکشافات

یوٹیوب کی نئی پالیسی کا یوٹیوبرز اور مونیٹائزیشن پر کیا اثر پڑے گا؟

پنجاب میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری، بدھ کو مزید 28 افراد ہلاک

40 ہزار پاکستانی زائرین لاپتہ؟ وزیر مذہبی امور کا تہلکہ خیز انکشاف

پیٹرول کی قیمت میں مسلسل تیسرا بڑا اضافہ۔۔ 1 لیٹر پیٹرول کتنے کا ملنے لگا؟

عینا آصف: ’تنقید برداشت کرنا بڑا چیلنج تھا، سوشل میڈیا پر اپنے بارے میں کچھ بُرا پڑھ لیتی تو رو پڑتی تھی‘

کراچی میں ڈبل ڈیکر بسیں کب سے چلیں گی؟ حکومت نے خوشخبری سنا دی

80 ہزار تصاویر، ویڈیوز اور ایک کروڑ ڈالر کی وصولی: بدھ مذہبی رہنماؤں سے سیکس کر کے پیسے بٹورنے والی خاتون گرفتار

خیبرپختونخوا : بیٹنی آئل فیلڈ سے پنجاب جانے والی مین گیس پائپ لائن اڑا دی گئی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی