سابق شوہر کا تحفہ۔۔ جیسمین منظور بھی گھریلو تشدد کا نشانہ بن گئیں؟ افسوس ناک انکشافات


پاکستانی میڈیا کی معروف اینکر پرسن جیسمین منظور نے اپنے سابق شوہر کے مبینہ تشدد کو سوشل میڈیا پر اجاگر کر کے ایک خاموش درد کو آواز دے دی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنی زخمی آنکھ کی تصویر شیئر کی ہے، جو گھریلو تشدد کی ایک تکلیف دہ حقیقت کی نمائندگی کرتی ہے۔ یہ تصویر ان کی موبائل گیلری کا اسکرین شاٹ ہے، جس میں واضح طور پر سوجن اور چہرے پر زخموں کے آثار دکھائی دیتے ہیں۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا: ’’یہ میں ہوں، یہ میری حقیقت ہے۔ ایک شخص نے میری زندگی برباد کی، اور میں نے اپنا مقدمہ اللہ پر چھوڑ دیا ہے۔‘‘ ان کا انداز بلاواسطہ، مگر گہرا اثر رکھنے والا تھا۔ اسی موضوع پر ایک اور پوسٹ میں جیسمین منظور نے ان لوگوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جنہوں نے ان کے سابق شوہر کا دفاع کیا، اور کہا: ’’یہ اُن لوگوں کے لیے ہے جو ایک ظالم کی طرف داری کرتے ہیں۔ یہ ’تحفہ‘ میرے سابق شوہر نے دیا۔‘‘ ان کی یہ بات سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی اور صارفین کی بڑی تعداد نے ان کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کیا۔ کئی لوگوں نے ان کی بہادری کو سراہا اور مطالبہ کیا کہ مجرم کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ صحافی قیصر شریف نے لکھا کہ ایسے شخص کو قانون کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔ This is me . Yes this is my story my life destroyed by violent man. I leave my justice to my Allah pic.twitter.com/jZbwdnJ43u— Jasmeen Manzoor (@jasmeenmanzoor) July 15, 2025 تاہم، جہاں بہت سے لوگوں نے ان کی حمایت کی، وہیں کچھ افراد نے ان کی کردارکشی کی کوشش بھی کی۔ ایک صارف نے تنقیدی انداز میں لکھا کہ اگر جیسمین اپنے شوہر کے ساتھ نرمی سے پیش آتیں تو شاید ایسا نہ ہوتا۔ اس تبصرے نے ایک بار پھر اس معاشرتی سوچ کو بے نقاب کیا جس میں عورت کو ہی ہر مسئلے کا ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے۔ ایک صارف نے سوال اٹھایا کہ اگر باحوصلہ خواتین بھی ایسے واقعات پر خاموشی اختیار کر لیں تو ان خواتین کا کیا ہوگا جن کے پاس آواز اٹھانے کا کوئی ذریعہ نہیں؟ ادیبہ مہر تارڑ نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ جو شخص ایسا ظلم کرے وہ انسان نہیں بلکہ درندہ ہے، اور اسے سزا ضرور ملنی چاہیے۔ یہ واقعہ صرف ایک انفرادی دکھ کی کہانی نہیں، بلکہ پاکستان میں گھریلو تشدد سے جڑے اس خاموش المیے کی عکاسی کرتا ہے، جہاں اکثر خواتین سچ بولنے کے باوجود یا تو بدنامی کے خوف سے پیچھے ہٹ جاتی ہیں یا پھر ان کی آواز کو سننے والا کوئی نہیں ہوتا۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ کسی خاتون صحافی نے اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کو بیان کیا ہو۔ اس سے قبل عائشہ جہانزیب کا معاملہ بھی خبروں میں آیا تھا، لیکن وہ بعد میں صلح پر مجبور ہو گئیں۔ دوسری جانب اس کیس میں جیسمین منظور کے سابق شوہر کی جانب سے فی الحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

بلوچستان کے ضلع قلات میں مسافر بس پر فائرنگ سے کم از کم تین افراد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان سے ایران، عراق اور شام جانے والوں کی ڈیجیٹل نگرانی کا فیصلہ: ’زائرین گروپ آرگنائزیشن بھی حج ٹور آپریٹرز کی طرح کام کرے گی‘

پاکستانی ایئر لائنز کو برطانیہ میں داخلے کی اجازت مل گئی: پی آئی اے کو اس پابندی سے کتنے ارب کا نقصان ہوا؟

اغوا کے 30 برس بعد ماں باپ سے ملاقات۔۔ بیٹے پر کیا گزری ؟ جذباتی ویڈیو دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

سانحہ سوات تحقیقات، مزید 14 اہلکار معطل کرنے کی سفارش

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں ، ٹرانسپورٹرز نے ملک گیر ہڑتال کی دھمکی دیدی

سابق شوہر کا تحفہ۔۔ جیسمین منظور بھی گھریلو تشدد کا نشانہ بن گئیں؟ افسوس ناک انکشافات

یوٹیوب کی نئی پالیسی کا یوٹیوبرز اور مونیٹائزیشن پر کیا اثر پڑے گا؟

پنجاب میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری، بدھ کو مزید 28 افراد ہلاک

40 ہزار پاکستانی زائرین لاپتہ؟ وزیر مذہبی امور کا تہلکہ خیز انکشاف

پیٹرول کی قیمت میں مسلسل تیسرا بڑا اضافہ۔۔ 1 لیٹر پیٹرول کتنے کا ملنے لگا؟

عینا آصف: ’تنقید برداشت کرنا بڑا چیلنج تھا، سوشل میڈیا پر اپنے بارے میں کچھ بُرا پڑھ لیتی تو رو پڑتی تھی‘

کراچی میں ڈبل ڈیکر بسیں کب سے چلیں گی؟ حکومت نے خوشخبری سنا دی

80 ہزار تصاویر، ویڈیوز اور ایک کروڑ ڈالر کی وصولی: بدھ مذہبی رہنماؤں سے سیکس کر کے پیسے بٹورنے والی خاتون گرفتار

خیبرپختونخوا : بیٹنی آئل فیلڈ سے پنجاب جانے والی مین گیس پائپ لائن اڑا دی گئی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی