سانحہ سوات تحقیقات، مزید 14 اہلکار معطل کرنے کی سفارش


سوات میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں اور نقصانات کے بعد صوبائی حکومت کی جانب سے تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کردیا گیا ہے، ابتدائی کارروائی کے طور پر جہاں پہلے ہی ڈپٹی کمشنر، ڈی جی ریسکیو 1122 سمیت متعدد اعلیٰ افسروں کو عہدوں سے ہٹایا جا چکا ہے، وہیں اب مزید 14 سرکاری اہلکاروں کو معطل کرنے کی سفارش کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی رپورٹ میں ان افسران اور اہلکاروں کو لاپرواہی، بروقت اقدامات نہ کرنے اور احتیاطی تدابیر میں سنگین کوتاہی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے، ان اہلکاروں کی معطلی کا فیصلہ آئندہ 24 گھنٹوں میں متوقع ہے۔ ادھر حکومت نے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کی سربراہی میں 11 رکنی اعلیٰ سطح کی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے جو سیلاب سے بچائو، دریاؤں کی نگرانی اور ہنگامی حالات میں اداروں کی استعداد بڑھانے سے متعلق تجاویز مرتب کرے گی۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ سانحہ سوات میں افسران کے خلاف کارروائیاں ایک ڈرامہ ہے بیشتر افسران کو ایک جگہ سے ہٹا کر بہتر پوسٹوں پر تعینات کر دیا گیا ہے، سوات سانحہ میں بڑی ذمہ داری محکمہ معدنیات پر بھی عائد ہوتی چونکہ دریائے سوات پر ریت کی اتنی کان کنی ہوچکی ہے جس کی وجہ سے دریائے سوات کو مختلف اطراف موڑا گیا ہے جس کے باعث نقصانات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

لاہور سے بغیر پاسپورٹ اور ویزا سعودی عرب پہنچنے والے پاکستانی شہری کا ایئرلائن کے خلاف مقدمہ

بلوچستان کے ضلع قلات میں مسافر بس پر فائرنگ سے کم از کم تین افراد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان سے ایران، عراق اور شام جانے والوں کی ڈیجیٹل نگرانی کا فیصلہ: ’زائرین گروپ آرگنائزیشن بھی حج ٹور آپریٹرز کی طرح کام کرے گی‘

پاکستانی ایئر لائنز کو برطانیہ میں داخلے کی اجازت مل گئی: پی آئی اے کو اس پابندی سے کتنے ارب کا نقصان ہوا؟

اغوا کے 30 برس بعد ماں باپ سے ملاقات۔۔ بیٹے پر کیا گزری ؟ جذباتی ویڈیو دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

سانحہ سوات تحقیقات، مزید 14 اہلکار معطل کرنے کی سفارش

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں ، ٹرانسپورٹرز نے ملک گیر ہڑتال کی دھمکی دیدی

سابق شوہر کا تحفہ۔۔ جیسمین منظور بھی گھریلو تشدد کا نشانہ بن گئیں؟ افسوس ناک انکشافات

یوٹیوب کی نئی پالیسی کا یوٹیوبرز اور مونیٹائزیشن پر کیا اثر پڑے گا؟

پنجاب میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری، بدھ کو مزید 28 افراد ہلاک

40 ہزار پاکستانی زائرین لاپتہ؟ وزیر مذہبی امور کا تہلکہ خیز انکشاف

پیٹرول کی قیمت میں مسلسل تیسرا بڑا اضافہ۔۔ 1 لیٹر پیٹرول کتنے کا ملنے لگا؟

عینا آصف: ’تنقید برداشت کرنا بڑا چیلنج تھا، سوشل میڈیا پر اپنے بارے میں کچھ بُرا پڑھ لیتی تو رو پڑتی تھی‘

کراچی میں ڈبل ڈیکر بسیں کب سے چلیں گی؟ حکومت نے خوشخبری سنا دی

80 ہزار تصاویر، ویڈیوز اور ایک کروڑ ڈالر کی وصولی: بدھ مذہبی رہنماؤں سے سیکس کر کے پیسے بٹورنے والی خاتون گرفتار

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی