عینا آصف: ’تنقید برداشت کرنا بڑا چیلنج تھا، سوشل میڈیا پر اپنے بارے میں کچھ بُرا پڑھ لیتی تو رونا شروع ہو جاتی تھی‘


BBC'میں خود کو ایسی کسی صورتحال میں تصور ہی نہیں کر سکتی جس سے مایہ یا عینی کو گزرنا پڑا‘جین پاکستانی اداکارہ عینا آصف اس وقت اپنے ڈرامے ’پرورش‘ کی وجہ سے ٹرینڈ کر رہی ہیں۔ اس ڈرامے میں کئی ایسے موضوعات اٹھائے گئے ہیں جو نہ صرف ان کی جنیریشن بلکہ والدین کے لیے بھی کافی سبق آموز ہیں۔ عموماً پاکستانی ڈراموں کا مواد خواتین کی دلچپسپی کو سامنے رکھ کر بنایا جاتا ہے لیکن ’پرورش‘ نے نوجوان آڈینس کو بھی اپیل کیا ہے۔ اس کی ایک بہت بڑی وجہ یہ ہے کہ ڈرامے میں کم از کم پانچ جین زی کردار ہیں اور وہ سب مختلف مسائل سے دوچار ہیں۔عینا ڈرامے میں ’مایا‘ کا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔انٹرٹینمنٹ سے متعلق فیچر اور تجزیے براہ راست اپنے فون پر بی بی سی اُردو کے واٹس ایپ چینل سے حاصل کریں۔ فالو کرنے کے لیے کلک کیجیے۔بی بی سی کے ساتھ خصوصی گفتگو میں عینا نے بتایا کہ یہ ڈرامہ اُن کے دل کے سب سے قریب ہے جس میں مایا اور اس کی والدہ کے درمیان تعلق کو دکھایا گیا ہے۔ اس کی وجہ بتاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ اصل زندگی میں بھی اپنی والدہ سے اتنے ہی آرام سے ہر موضوع پر بات کر لیتی ہیں۔ عینا کی امی ہی اُن کی پی آر مینیجمنٹ کرتی ہیں۔عینا نے 11 برس کی عمر میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔ کچھ کمرشلز اور ڈراموں کے بعد سنہ 2023 میں نشر ہونے والے ڈرامے ’مائی ری‘ سے وہ منظرِعام پر آئیں۔ بچوں کی شادیوں کی تھیم پر مبنی اس ڈرامے میں ان کے کردار عینی کو کافی پذیرائی ملی تھی۔BBC’اگر لوگ میرے کرداروں کو دیکھ کر یہ مان لیتے ہیں کے میں 18 برس کی ہوں تو اس کا مطلب ہے کہ میں اچھی اداکارہ ہوں‘’پرورش‘ میں مایا کے کردار میں بھی کافی لڑکیاں اپنا کردار دیکھ رہی ہیں۔ مایا ڈاکٹر بننا چاہتی ہیں لیکن اُن کے والدین اُن کے لیے صحیح رشتے کی تلاش میں ہیں۔وہ کہتی ہیں کہ ’میں خود کو ایسی کسی صورتحال میں تصور ہی نہیں کر سکتی جس سے مایا یا عینی کو گزرنا پڑا۔ ’مائی ری‘ میں عینی کی ایک بچی تھی۔ وہ بچی جب کیمرہ دیکھ کر ڈر جاتی اور رونے لگتی تھی تو میں پریشان ہو جاتی تھی۔ کیوںکہ میں خود بھی بچی تھی۔ ہمارے ڈائریکٹر میثم نقوی نے تب مجھے سمجھایا کہ میری عمر کی جو مائیں ہیں وہ ایسا ہی محسوس کرتی ہیں۔‘اُن کے مطابق ’اس وقت مجھے احساس ہوا کہ میں جو کردار سکرین پر نبھا رہی ہوں وہ میری اصل زندگی سے بہت مختلف ہیں۔ میں جس فیملی سے تعلق رکھتی ہوں، وہاں میں سوچ بھی نہیں سکتی کہ اس عمر میں میری ماما یا بابا مجھ سے آ کر کہیں گے کہ میرے لیے رشتہ آیا ہے۔‘گذشتہ برس عینا کا ڈرامہ ’وہ ضدی سی‘ نشر ہوا جس میں ان کے ساتھی اداکار دانیال افضل خان تھے جو ان سے دگنی عمر کے ہیں۔ ان کے اور عینا کے کردار کی شادی کے مناظر دیکھ کر عوام نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔’عوام کے لیے یہ ہضم کرنا مشکل ہے، لیکن میں سکرین پر عینا نہیں ہوں۔ ڈرامے میں دانیال اور میرے کردار کی شادی ہوتی ہے، عینا کی نہیں۔ اور وہ بدلہ لینے لے لیے شادی کرتی ہے، محبت کے لیے نہیں۔‘'مجھے لگتا ہے آپ کو ایسے کردار کی پیشکش ہوتی ہے جو آپ کی صلاحیت ہے۔ اگر لوگ میرے کرداروں کو دیکھ کر یہ مان لیتے ہیں کہ میں 18 برس کی ہوں تو اس کا مطلب ہے کہ میں اچھی اداکارہ ہوں۔‘’سوشل میڈیا پر جو دکھاتی ہوں وہ میری نیچرل لائف ہے، باقی 70 فیصد پرائیویٹ رکھتی ہوں‘: ایمن خان 25 کروڑ روپے کے بجٹ سے بننے والی فلم ’لو گورو‘: ’ایک بار ولن کا رول کیا تھا مگر وہ فلم چلی نہیں اس لیے اب تک ہیرو آتا ہوں‘’کیا ڈرامہ ہے‘: وہ شو جس کے نقادوں کے تبصرےڈرامے سے زیادہ وائرل ہو جاتے ہیںحمیرا اصغر کی موت کا معمہ: ’وہ ایک بہت اچھی اور سلجھی ہوئی لڑکی تھی‘عینا جو اس وقت 16 سال کی ہیں ’مائی ری‘ کی شوٹنگ کے دوران صرف 14 برس کی تھیں، اور یہی وہ وقت تھا جب انھیں شہرت ملنا شروع ہوئی۔عینا کہتی ہیں کہ ’اُس عمر میں تنقید برداشت کرنا سب سے بڑا چیلنج ہوتا ہے۔ عوامی شخصیت ہونے کی حیثیت سے سوشل میڈیا پر کوئی بھی آپ کو کچھ بھی کہہ سکتا ہے۔‘اُن کا کہنا ہے کہ ’لوگ میری شکل و صورت پر تبصرے کرتے ہیں۔ وہ اس بات کو نہیں سمجھتے کہ میں ایک بچی ہوں۔ میں جس عمر کی بھی لگتی ہوں، ہوں تو میں 16 سال کی ہی اور یہ بات حقیقت ہے۔‘عینا کا کہنا ہے کہ پہلے یہ چیز انھیں بہت زیادہ متاثر کرتی تھی۔ان کا کہنا ہے ’اگر میں کچھ بُرا پڑھ لیتی تھی تو میری پوری رات خراب ہو جاتی تھی۔ یہاں تک کہ میں رونا شروع ہو جاتی تھی۔ ابھی بھی مجھے یہ چیزیں متاثر کرتی ہیں لیکن یہ یاد رکھنا بہت ضروری ہے کہ اگر لوگ آپ کو غلط سمجھ رہے ہیں تو آپ ان کو جوابدہ نہیں ہیں۔‘کچھ ماہ قبل ندا یاسر کے مارننگ شو پر عینا نے ذہنی صحت کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا جس پر انھیں عوام کی کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔انھوں نے کہا کہ ’میں وہاں اپنا نکتہ نظر ٹھیک سے بتا بھی نہیں سکی اور جہاں سے وہ ختم ہوا اس سے مجھے احساس ہوا کہ وہ جارحانہ لگ رہا ہے۔ لیکن میری بات بھی کسی نے سمجھنے کی کوشش ہی نہیں کی۔‘انھوں نے کہا کہ ’میں صرف یہ کہنا چاہتی تھی کہ اگر ایک تھیراپسٹ اپنے مریض کے مذہب پر سوال کرتا ہے تو یہ درست نہیں ہے۔ اس سے انسان یہ سوچنے لگتا ہے کہ اس کا ایمان کمزور ہے اور اللہ سے اس کا تعلق اتنا مضبوط نہیں ہے۔ تھیراپی کے لیے محفوظ جگہ ہونی چاہیے کیوںکہ ہمارے یہاں یہ کافی بہادری کا اقدام ہے۔‘عینا کہتی ہیں کہ ’اس پر جو ردعمل آیا اس کی وجہ سے میں کافی حوصلہ ہار بیٹھی تھی۔ لیکن مجھے احساس ہے کہ میں بہتر الفاظ اور بہتر پلیٹ فارم کا انتخاب کر سکتی تھی۔ مجھے اگر اپنے کام سے اتنی محبت نہ ہوتی تو میں ان باتوں کی وجہ سے کب کا کوئٹ کر چکی ہوتی۔'یہی وجہ ہے کہ عینا اپنے سوشل میڈیا پر مخصوص چیزیں شائع کرنا پسند کرتی ہیں۔ وہ خاکے بناتی ہیں مگر انھوں نے آج تک اپنا کوئی خاکہ سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کیا۔ وہ نہیں چاہتیں کہ اس پر کوئی اچھا یا برا تبصرہ کرے۔عینا کا کہنا ہے کہ ’میں چاہتی ہوں میرا سوشل میڈیا حقیقت پسندی پر مبنی ہو، میرے کام کے حوالے سے ہو اور میں ان موضوعات پر بات کروں جو میرے دل کے قریب ہیں جیسے کہ ذہنی صحت جس پر میں روانی سے بات کر سکتی ہوں۔‘آنے والے برسوں میں اگر عینا انڈسٹری کا حصہ رہیں اور انھیں موقع ملا تو وہ کام کے اوقات کار میں کمی کرنا چاہیں گی۔’ہمارے ورکنگ آورز بہت زیادہ ہوتے ہیں۔ دن کے 12 گھنٹے۔ اور اس وجہ سے کچھ اور کرنے کا وقت ہی نہیں ملتا۔ اگر میرے ہاتھ میں ہو تو میں یہ دورانیہ تھوڑا کم کرنا چاہوں گی۔‘اس کے علاوہ عینا کا کہنا ہے کہ ’ہماری انڈسٹری میں بہت زیادہ سخت مقابلے فضا ہے۔ مجھے لگتا ہے ہمیں دوسروں کی کامیابی پر خوش ہونا چاہیے اور میں نے انڈسٹری میں یہ بہت کم دیکھا ہے۔‘’سوشل میڈیا پر جو دکھاتی ہوں وہ میری نیچرل لائف ہے، باقی 70 فیصد پرائیویٹ رکھتی ہوں‘: ایمن خان ’کیا ڈرامہ ہے‘: وہ شو جس کے نقادوں کے تبصرےڈرامے سے زیادہ وائرل ہو جاتے ہیںپاکستانی اداکاراؤں کی کئی روز پرانی تعفّن زدہ لاشیں اور شوبز میں احساس تنہائی: ساتھی فنکار کیا کر سکتے ہیں؟’دیمک‘: پاکستانی ہارر فلم جس کی کہانی ایک ’اصلی واقعے‘ پر مبنی ہے’ایک کروڑ ڈالر‘: دنیا کے سب سے مہنگے اور اصلی ’برکن‘ ہینڈ بیگ میں ایسا کیا خاص ہے؟بلاک بسٹر فلمیں، تنہائی اور نیند کی گولیاں: عظیم فلمساز گرو دت کی زندگی کا وہ پہلو جس کے بارے میں کم لوگ جانتے ہیں’کانٹا لگا گرل‘: شیفالی کی اچانک موت کے بعد بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کرنے والے طریقہ علاج پر بحثکیا ہانیہ عامر پنجابی فلم ’سردار جی تھری‘ میں دلجیت دوسانجھ کے ساتھ نظر آئیں گی؟

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

بلوچستان کے ضلع قلات میں مسافر بس پر فائرنگ سے کم از کم تین افراد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان سے ایران، عراق اور شام جانے والوں کی ڈیجیٹل نگرانی کا فیصلہ: ’زائرین گروپ آرگنائزیشن بھی حج ٹور آپریٹرز کی طرح کام کرے گی‘

پاکستانی ایئر لائنز کو برطانیہ میں داخلے کی اجازت مل گئی: پی آئی اے کو اس پابندی سے کتنے ارب کا نقصان ہوا؟

اغوا کے 30 برس بعد ماں باپ سے ملاقات۔۔ بیٹے پر کیا گزری ؟ جذباتی ویڈیو دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

سانحہ سوات تحقیقات، مزید 14 اہلکار معطل کرنے کی سفارش

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں ، ٹرانسپورٹرز نے ملک گیر ہڑتال کی دھمکی دیدی

سابق شوہر کا تحفہ۔۔ جیسمین منظور بھی گھریلو تشدد کا نشانہ بن گئیں؟ افسوس ناک انکشافات

یوٹیوب کی نئی پالیسی کا یوٹیوبرز اور مونیٹائزیشن پر کیا اثر پڑے گا؟

پنجاب میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری، بدھ کو مزید 28 افراد ہلاک

40 ہزار پاکستانی زائرین لاپتہ؟ وزیر مذہبی امور کا تہلکہ خیز انکشاف

پیٹرول کی قیمت میں مسلسل تیسرا بڑا اضافہ۔۔ 1 لیٹر پیٹرول کتنے کا ملنے لگا؟

عینا آصف: ’تنقید برداشت کرنا بڑا چیلنج تھا، سوشل میڈیا پر اپنے بارے میں کچھ بُرا پڑھ لیتی تو رو پڑتی تھی‘

کراچی میں ڈبل ڈیکر بسیں کب سے چلیں گی؟ حکومت نے خوشخبری سنا دی

80 ہزار تصاویر، ویڈیوز اور ایک کروڑ ڈالر کی وصولی: بدھ مذہبی رہنماؤں سے سیکس کر کے پیسے بٹورنے والی خاتون گرفتار

خیبرپختونخوا : بیٹنی آئل فیلڈ سے پنجاب جانے والی مین گیس پائپ لائن اڑا دی گئی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی