رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو 2025 میں شرکت کے لیے پاکستانی فضائیہ کا دستہ برطانیہ پہنچ گیا


پاکستانی فضائیہ کا دستہ جس میں جدید ترین جے ایف-17 تھنڈر بلاک-III لڑاکا طیارہ اور سی-130 ہرکولیس ٹرانسپورٹ طیارہ شامل ہیں، رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو 2025 میں شرکت کے لیے برطانیہ کی رائل ایئر فورس کے فیئر فورڈ اڈے پر پہنچ گئے ہیں۔ریڈیو پاکستان کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے فوجی ایئر شوز میں سے ایک رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو میں پاکستانی فضائیہ کی شرکت اس کی پیشہ وارانہ مہارت، آپریشنل صلاحیت اور اس کی ہوا بازی کی صنعت کی طاقت کو دکھانے کے عزم کو واضح کرتی ہے۔اس بین الاقوامی تعیناتی کی آپریشنل اہمیت میں اضافہ کرتے ہوئے پاکستانی فضائی کے جے ایف-17 تھنڈر بلاک-III کے طیاروں نے فضائی ایندھن بھرنے والے ٹینکر PAF IL-78 کی مدد سے برطانیہ کے راستے ایئر ٹو ایئر ریفیولنگ آپریشنز کو انجام دیا۔ ایندھن بھرنے کے پیچیدہ آپریشن نے پاکستانی فضائیہ کی طویل فاصلے تک آپریشنل صلاحیتوں اور اس کے فضائی اور زمینی عملے کی قومی سرحدوں سے باہر توسیعی آپریشن میں مہارت کو ظاہر کیا۔جے ایف-17 بلاک III ایک EASA ریڈار اور لانگ رینج BVR سے لیس 4.5 جنریشن کا ملٹی رول لڑاکا طیارہ ہے جو عصر حاضر کے چیلنجوں کا سامنا کرتے ہوئے فضائی طاقت کے استعمال کو تقویت دینے کے لیے مختلف قسم کے جنگی مشن انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے جس سے قومی سلامتی کو تقویت ملتی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

گیس نہیں لیکن نئے کنیکشنز ملیں گے، حکومت کیا کرنے جا رہی ہے؟

گیس نہیں لیکن نئے کنکشنز ملیں گے، حکومت کیا کرنے جا رہی ہے؟

غزہ میں اسرائیلی فائرنگ سے امداد کے منتظر 93 افراد ہلاک، فلسطینی انتظامیہ

خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی 11 نشستوں کے لیے انتخاب آج ہو گا

سلمان اکرم راجہ اور ’غصے کی نئی فصل‘

بلوچستان میں خاتون اور مرد کے قتل کی وائرل ویڈیو: واقعہ عید سے چند دن پہلے ہوا، 11 ملزمان گرفتار کیے جا چکے، وزیرِ اعلیٰ

ملاکنڈ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، نو شدت پسند ہلاک

’غیرت کے نام پر‘ شوہر اور بیوی کا قتل، ایک مشتبہ قاتل گرفتار کر لیا: سرفراز بگٹی

محسن نقوی کی اپنے افغان ہم منصب سے ملاقات، ٹی ٹی پی کے حوالے سے بات چیت

پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے

’صرف گولی مارنے کی اجازت‘، ’غیرت کے نام پر‘ قتل، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوٹس

بلوچستان میں خاتون اور مرد کے قتل کی وائرل ویڈیو: ’واقعہ عید سے چند دن پہلے ہوا، ایک ملزم گرفتار ہو چکا ہے،‘ وزیرِ اعلیٰ

بلوچستان میں خاتون اور مرد کے قتل کی وائرل ویڈیو: ’واقعہ عید سے ایک دن پہلے ہوا، ایک ملزم گرفتار ہو چکا ہے،‘ وزیرِ اعلیٰ

کہاں بارش کہاں حبس، پاکستان میں اگلے پانچ روز موسم کیسا رہے گا؟

بلوچستان میں مرد اور خاتون کے ’سفاکانہ قتل‘ کی مبینہ ویڈیو پر تحقیقات جاری: ’تعین کیا جا رہا ہے کہ ویڈیو کوئٹہ کی ہے یا مستونگ کی‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی