ملاکنڈ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، نو شدت پسند ہلاک


پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ملاکنڈ میں چار سے زائد دنوں تک جاری رہنے والے آپریشن میں نو شدت پسندوں کو ہلاک جبکہ آٹھ کو گرفتار کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر نے اتوار کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ ’16 جولائی سے 20 جولائی تک سکیورٹی فورسز نے پولیس، لیویز، سی ٹی ڈی اور ملاکنڈ کی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر علاقے میں موجود انڈین حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا۔‘’چار سے زائد دنوں تک جاری رہنے والے آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے اپنی مہارت سے علاقے کو گھیرے میں لیا اور خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ سخت فائرنگ کے تبادلے کے بعد انڈین حمایت یافتہ نو خوارجی ہلاک ہوئے جبکہ آٹھ کو گرفتار کر لیا گیا۔‘آئی ایس پی آر کے مطابق ’آپریشن کے دوران خوارج کے دو ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے اور بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد تحویل میں لیا گیا۔‘بیان کے مطابق ’علاقے کے عوام نے سکیورٹی فورسز کے اس کامیاب آپریشن کو سراہا اور ریاست کی انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں کی مکمل حمایت کا اظہار کیا ہے۔‘مزید خوارج کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قوم کے شانہ بشانہ ملک سے انڈین حمایت یافتہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

ملاکنڈ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، نو شدت پسند ہلاک

’غیرت کے نام پر‘ شوہر اور بیوی کا قتل، ایک مشتبہ قاتل گرفتار کر لیا: سرفراز بگٹی

محسن نقوی کی اپنے افغان ہم منصب سے ملاقات، ٹی ٹی پی کے حوالے سے بات چیت

پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے

’صرف گولی مارنے کی اجازت‘، ’غیرت کے نام پر‘ قتل، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوٹس

بلوچستان میں خاتون اور مرد کے قتل کی وائرل ویڈیو: ’واقعہ عید سے چند دن پہلے ہوا، ایک ملزم گرفتار ہو چکا ہے،‘ وزیرِ اعلیٰ

بلوچستان میں خاتون اور مرد کے قتل کی وائرل ویڈیو: ’واقعہ عید سے ایک دن پہلے ہوا، ایک ملزم گرفتار ہو چکا ہے،‘ وزیرِ اعلیٰ

کہاں بارش کہاں حبس، پاکستان میں اگلے پانچ روز موسم کیسا رہے گا؟

بلوچستان میں مرد اور خاتون کے ’سفاکانہ قتل‘ کی مبینہ ویڈیو پر تحقیقات جاری: ’تعین کیا جا رہا ہے کہ ویڈیو کوئٹہ کی ہے یا مستونگ کی‘

پاکستان میں مبینہ ٹیکس فراڈ پر گرفتاری سمیت ایف بی آر کے وہ نئے اختیارات جن پر کاروباری افراد فکر مند ہیں

’روزگار کی نئی منزل،‘ ڈیڑھ لاکھ پاکستانی ورکرز بیلاروس جائیں گے

جنوبی وزیرستان سے سات پولیس اہلکار لاپتہ

مقررہ وقت سے پہلے پاسپورٹ فراہمی کا حکومتی دعویٰ، اوورسیز پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

ویتنام میں کشتی الٹنے کے نتیجے میں 37 سیاح ہلاک

ویتنام میں کشتی الٹنے کے نتیجے میں 34 سیاح ہلاک

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی