کنسرٹ میں امریکی کمپنی کے سی ای او کا راز فاش۔۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بیوی نے کیا قدم اٹھایا؟


ایک میوزک کنسرٹ، ایک اچانک لمحہ اور پھر ایک وائرل ویڈیو نے امریکی ٹیک کمپنی "آسٹرونومر" کے سی ای او اینڈی بائرن کو مشکل میں ڈال دیا۔ کولڈ پلے کے ایک پرفارمنس ایونٹ کے دوران جب اسکرین پر حاضرین کو دکھایا جا رہا تھا، تو اچانک کیمرہ ایک ایسے منظر پر ٹھہر گیا جس نے سب کو چونکا دیا۔ اینڈی بائرن اور کمپنی کی ہیومن ریسورسز سربراہ کرسٹین کیبوٹ ایک دوسرے سے انتہائی قریبی انداز میں موجود تھے، اور جیسے ہی انہیں احساس ہوا کہ کیمرہ ان پر ہے، تو دونوں فوراً بدحواسی میں خود کو چھپانے کی کوشش کرنے لگے۔ لیکن دیر ہو چکی تھی۔ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر آئی، دیکھتے ہی دیکھتے ہر طرف پھیل گئی۔ وجہ صرف ان کی قربت نہیں تھی، بلکہ یہ حقیقت بھی کہ دونوں پہلے سے شادی شدہ ہیں۔ اس منظر نے صرف ان کی ذاتی زندگی کو ہی نہیں، بلکہ کمپنی کی اخلاقی ساکھ کو بھی متاثر کیا۔ بائرن کی اہلیہ نے اپنا فیس بک اکاؤنٹ بند کر دیا، جبکہ سی ای او نے لنکڈاِن پر تبصروں کی اجازت ختم کر دی۔ معاملہ یہیں ختم نہیں ہوا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کمپنی نے فوری ردعمل دیتے ہوئے اینڈی بائرن کو انتظامی چھٹیوں پر بھیج دیا اور ایک اندرونی انکوائری کا آغاز کر دیا۔ اس سارے واقعے پر بحث کا مرکز صرف ذاتی اخلاقیات نہیں بلکہ کارپوریٹ ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی بھی بنی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

صحت خراب، برطانوی جوڑے کی طالبان کی قید میں موت واقع ہو سکتی ہے: اقوام متحدہ

انڈیا کے کرپٹو پلیٹ فارم پر سائبر حملہ، چار کروڑ ڈالر سے زائد کا نقصان

قدیم قبائلی روایت، ہماچل پردیش میں دو بھائیوں کی ایک خاتون سے شادی

لاس اینجلس: امریکی طیارے کے اُڑان بھرتے ہی انجن میں آگ لگ گئی، ہنگامی لینڈنگ

ماں کے پیٹ میں ہی فروخت ہو جانے والے بچے: انڈونیشیا جہاں ایک سال سے بھی کم عُمر بچے کروڑوں میں سمگل ہوتے ہیں

فوجی صدر کا قاتل غدار یا انقلابی؟ جب ایک انٹیلیجنس سربراہ کو پھانسی دیے جانے کے بعد بھی معاملہ سلجھ نہ سکا

ویتنام میں کشتی الٹنے کے نتیجے میں 37 سیاح ہلاک، متعدد لاپتہ

کنسرٹ میں امریکی کمپنی کے سی ای او کا راز فاش۔۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بیوی نے کیا قدم اٹھایا؟

ویتنام میں کشتی الٹنے کے نتیجے میں 34 سیاح ہلاک، متعدد لاپتہ

امریکہ: خواتین مریضوں کا ’جنسی استحصال‘ کرنے پر انڈین ڈاکٹر گھر میں نظربند،کلینک سیل

نسوار کی طرح استعمال ہونے والے’نکوٹین پاؤچ‘ جن کی لت طالب علموں کے مسوڑھے تباہ کر رہی ہے

اسرائیلی فوج کی غزہ پر وحشیانہ بمباری۔۔ امداد کے منتظر 84 فلسطینی شہید

دوران پرواز مسافر کا فلائٹ اٹینڈنٹ پر حملہ، ایمرجنسی دروازہ کھولنے کی کوشش

امریکہ: ہالی وڈ کے علاقے میں ایک شخص نے ہجوم پر گاڑی چڑھا دی، 28 افراد زخمی

’کم لاگت بہتر کوالٹی‘، نیٹ فلکس کا سائنس فکشن سیریز میں پہلی مرتبہ اے آئی کا استعمال

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی