دوران پرواز مسافر کا فلائٹ اٹینڈنٹ پر حملہ، ایمرجنسی دروازہ کھولنے کی کوشش


امریکی شہر ڈیٹرائٹ سے اوماہا جانے والے امریکی طیارے کو ایک مسافر کی جانب سے فلائٹ اٹینڈنٹ کو قتل کرنے کی دھمکی کے بعد ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔این ڈی ٹی وی کے مطابق جمعرات کو پیش آنے والے اس واقعے میں 23 سالہ مسافر نے اٹینڈنٹ کو دھکا دیا اور دوران پرواز ایمرجنسی ایگزٹ ڈور بھی کھولنے کی کوشش کی۔صورت حال کی خرابی کے پیش نظر پائلٹس نے سکائی ویسٹ فلائٹ 612 کو آئیووا میں اتارا۔ طیارے میں 67 مسافر اور عملے کے چار ارکان سوار تھے۔ جبکہ طیارے کی بحفاظت لینڈنگ کے بعد اس مسافر کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔سیڈر ریپڈز پولیس ڈیپارٹمنٹ نے گرفتار مسافر کی شناخت ماریو نیکپریلاج کے نام سے کی ہے۔ آن لائن جیل کے ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ وہ لِن کاؤنٹی میں زیرحراست ہیں، اور انہیں اگلے ہفتے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔پرواز میں سوار ایک مسافر جوناتھن سپینسر نے بتایا کہ نیکپریلج نے سفر کے آغاز سے ہی غلط رویے کا مظاہرہ کیا تھا۔ انہوں نے سیٹ بیلٹ نہیں باندھی اور ٹیک آف کے دوران اٹھ کھڑا ہوا۔ اس کے بعد ڈرنک سروس کے دوران نیکپریلاج نے ایمرجنسی ایگزٹ ڈور کھولنے کی کوشش کی۔حملے اور بدنظمی کے علاوہ نیکپریلج پر ہراساں کرنے اور بغیر نسخے کے غیرقانونی طور پر ادویات رکھنے کا الزام لگایا گیا ہے۔سکائی ویسٹ ایئرلائنز نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ پرواز کا رخ ’ایک مسافر کے برے برتاؤ کی وجہ سے‘ موڑ دیا گیا تھا اور اس شخص کو حراست میں لینے کے بعد طیارہ بعد میں ڈیٹرائٹ کی طرف روانہ ہوا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

قدیم قبائلی روایت، ہماچل پردیش میں دو بھائیوں کی ایک خاتون سے شادی

لاس اینجلس: امریکی طیارے کے اُڑان بھرتے ہی انجن میں آگ لگ گئی، ہنگامی لینڈنگ

ماں کے پیٹ میں ہی فروخت ہو جانے والے بچے: انڈونیشیا جہاں ایک سال سے بھی کم عُمر بچے کروڑوں میں سمگل ہوتے ہیں

فوجی صدر کا قاتل غدار یا انقلابی؟ جب ایک انٹیلیجنس سربراہ کو پھانسی دیے جانے کے بعد بھی معاملہ سلجھ نہ سکا

ویتنام میں کشتی الٹنے کے نتیجے میں 37 سیاح ہلاک، متعدد لاپتہ

کنسرٹ میں امریکی کمپنی کے سی ای او کا راز فاش۔۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بیوی نے کیا قدم اٹھایا؟

ویتنام میں کشتی الٹنے کے نتیجے میں 34 سیاح ہلاک، متعدد لاپتہ

امریکہ: خواتین مریضوں کا ’جنسی استحصال‘ کرنے پر انڈین ڈاکٹر گھر میں نظربند،کلینک سیل

نسوار کی طرح استعمال ہونے والے’نکوٹین پاؤچ‘ جن کی لت طالب علموں کے مسوڑھے تباہ کر رہی ہے

اسرائیلی فوج کی غزہ پر وحشیانہ بمباری۔۔ امداد کے منتظر 84 فلسطینی شہید

دوران پرواز مسافر کا فلائٹ اٹینڈنٹ پر حملہ، ایمرجنسی دروازہ کھولنے کی کوشش

امریکہ: ہالی وڈ کے علاقے میں ایک شخص نے ہجوم پر گاڑی چڑھا دی، 28 افراد زخمی

’کم لاگت بہتر کوالٹی‘، نیٹ فلکس کا سائنس فکشن سیریز میں پہلی مرتبہ اے آئی کا استعمال

ڈیڈ سی، دنیا کا پُراسرار و حیرت انگیز سمندر جس میں کوئی ڈوب نہیں سکتا

’پاکستان اور انڈیا کی جنگ کے دوران پانچ طیارے گرائے گئے‘: امریکی صدر ٹرمپ کا دعویٰ اور کانگریس کا مودی سے سوال

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی