’استغاثہ جرم ثابت کرنے میں ناکام‘، ممبئی دھماکوں کے کیس میں سزا پانے والے 12 افراد بری


انڈیا کی عدالت نے ممبئی ٹرین بم دھماکوں کے کیس میں سزا پانے والے 12 افراد کو بری کرنے کا حکم دیا ہے۔این ڈی ٹی وی کے مطابق 2015 میں ایک زیریں عدالت نے ان افراد کو مجرم ٹھہراتے ہوئے ان میں سے پانچ کو سزائے موت اور باقی کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔بریت کا یہ فیصلہ بم دھماکوں کے واقعے کے 19 سال بعد سامنے آیا ہے، 2006 میں ہونے والے کئی دھماکوں کے نتیجے میں 189 افراد ہلاک اور 800 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔بمبئی ہائی کورٹ کے بینچ میں شامل جسٹس انیل کیلور اور جسٹس شیام چندک نے ٹرائل کورٹ کے حکم کو منسوخ کرتے ہوئے کہا کہ استغاثہ ملزموں کے خلاف کیس ثابت کرنے میں ’مکمل طور پر ناکام‘ رہا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ’اس بات پر یقین کرنا بہت مشکل ہے کہ ملزموں نے یہ جرم کیا، اس لیے ان کی سزا کو ختم کیا جاتا ہے۔‘عدالت کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ اگر ملزم کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں ہیں تو ان کو جیل سے رہا کر دیا جائے۔خیال رہے 11 جولائی 2006 کو ممبئی کے ریلوے سٹیشنز پر 11 منٹ کے دوران سات بم دھماکے ہوئے تھے اور ان کے لیے گھٹیا کوالٹی کے پریشر کُکر استعمال کیے گئے تاکہ نقصان زیادہ ہو۔رپورٹ کے مطابق پہلا دھماکہ شام چھ بج کر 24 منٹ پر ہوا اور یہ رش کا وقت تھا کیونکہ لوگ کام کاج سے گھروں کو لوٹ رہے تھے جبکہ آخری دھماکہ چھ بج کر 35 منٹ پر ہوا۔ بم چرچ گیٹ سے آنے والی ٹرینوں کی فرسٹ کلاس بوگیوں میں رکھے گئے تھے جو کہ ماٹونگا روڈ، ماہم جنکشن، باندرہ، کھار روڈ، جوگیشوری، بھیندر اور بوریوالی کے سٹیشنز کے قریب پھٹے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

’استغاثہ جرم ثابت کرنے میں ناکام‘، ممبئی دھماکوں کے کیس میں سزا پانے والے 12 افراد بری

موزمبیق میں آٹھ ماہ سے پھنسے کارگو جہاز کے پاکستانی کپتان: ’ہمارا حوصلہ جواب دے چکا ہے، ہمیں فوری مدد چاہیے‘

چین کا تبت میں دنیا کے سب سے بڑے ہائیڈرو پاور ڈیم پر کام کا آغاز، انڈیا کو تشویش

اڑتے جہاز کے انجن میں آگ لگ گئی۔۔ پھر کیا ہوا؟ ویڈیو بنانے والا بھی خوفزدہ، دیکھیں

بنگلادیش ائیرفورس کا تربیتی طیارہ ڈھاکا میں گرکر تباہ، 19 افراد ہلاک

صحت خراب، برطانوی جوڑے کی طالبان کی قید میں موت واقع ہو سکتی ہے: اقوام متحدہ

’ہم واپس جائیں گے، چاہے السویدا ہمارا قبرستان بن جائے‘: شام میں دروز اور بدو جنگجوؤں کی خونیں جھڑپوں کے بعد غیر یقینی

انڈیا کے کرپٹو پلیٹ فارم پر سائبر حملہ، چار کروڑ ڈالر سے زائد کا نقصان

’ہم واپس جائیں گے، چاہے السویدا ہمارا قبرستان بن جائے‘: شام میں دروز اور بدو جنگوؤں کی خونیں جھڑپوں کے بعد غیر یقینی

قدیم قبائلی روایت، ہماچل پردیش میں دو بھائیوں کی ایک خاتون سے شادی

لاس اینجلس: امریکی طیارے کے اُڑان بھرتے ہی انجن میں آگ لگ گئی، ہنگامی لینڈنگ

ماں کے پیٹ میں ہی فروخت ہو جانے والے بچے: انڈونیشیا جہاں ایک سال سے بھی کم عُمر بچے کروڑوں میں سمگل ہوتے ہیں

فوجی صدر کا قاتل غدار یا انقلابی؟ جب ایک انٹیلیجنس سربراہ کو پھانسی دیے جانے کے بعد بھی معاملہ سلجھ نہ سکا

ویتنام میں کشتی الٹنے کے نتیجے میں 37 سیاح ہلاک، متعدد لاپتہ

کنسرٹ میں امریکی کمپنی کے سی ای او کا راز فاش۔۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بیوی نے کیا قدم اٹھایا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی