افغان مہاجرین کو رضاکارانہ طور پاکستان چھوڑنے کی دی گئی مہلت ختم


بلوچستان کے ضلع قلات میں پولیس کی طرف سے افغا ن مہاجرین کو رضاکارانہ طور پر اپنے ملک افغانستان جانے کے حوالے جاری نوٹس میں دی گئی 3 روز کی مہلت ختم ہوگئی۔ نوٹس میں کہا گیا تھا کہ تین دن کے اندر رضاکارانہ طور پر نہ جانے والے مہاجرین کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ یاد رہے کہ بلوچستان میں افغان مہاجرین کی بڑی تعداد قیام پذیر ہے جبکہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے افغان مہاجرین کو مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی حکومت نے پاکستان میں مقیم پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کو مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ بات وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کہی، محسن نقوی نے بتایا کہ غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور جن افغانیوں کو پاکستان سے نکالا گیا ہے انہیں بلیک لسٹ بھی کیا جائے گا تاکہ وہ دوبارہ پاکستان داخل نہ ہوسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے صرف 10 دنوں کے اندر 3 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کو ملک بدر کیا، پاکستان بھی اب اسی طرز پر مؤثر اقدامات کر رہا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بابوسر شاہراہ پر سیاحوں کی 8 گاڑیاں بہہ گئیں، 3 افراد ہلاک، 15 سے زائد لاپتا

شدت پسند سکیورٹی فورسز کے خلاف ڈرونز کا استعمال کر رہے ہیں: پاکستانی حکام

قتل ہونے والی خاتون اور مرد کے درمیان کوئی ازدواجی تعلق نہیں تھا: وزیر اعلیٰ بلوچستان

قتل ہونے والی خاتون اور مرد کے درمیان کوئی ازدواجی تعلق نہیں تھا: وزیراعلیٰ بلوچستان

بلوچستان میں خاتون اور مرد کے قتل کی وائرل ویڈیو: چیف جسٹس کا ازخود نوٹس، ’مقتولہ خاتون کو سات، مرد کو نو گولیاں لگیں‘

بچوں کے لیے تصویر اور بائیومیٹرک لازمی، پاسپورٹ کے لیے پرانا ’ب‘ فارم قبول نہیں ہو گا: نادرا

موزمبیق میں آٹھ ماہ سے پھنسے کارگو جہاز کے پاکستانی کپتان: ’ہمارا حوصلہ جواب دے چکا ہے، ہمیں فوری مدد چاہیے‘

بلوچستان میں خاتون اور مرد کے قتل میں ملوث 11 افراد گرفتار، عدالت کا قبر کشائی کا حکم

خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی 11 نشستوں پر ووٹنگ، پی ٹی آئی کے چار اراکین دستبردار

بلوچستان میں خاتون اور مرد کے قتل کی وائرل ویڈیو: چیف جسٹس کا ازخود نوٹس، ’قتل کا حکم دینے والا قبائلی سردار گرفتار‘

انتظامیہ نے فوری نوٹس لے کر قبائلی تصادم بڑھنے سے روکا، سرفراز بگٹی

افغان مہاجرین کو رضاکارانہ طور پاکستان چھوڑنے کی دی گئی مہلت ختم

افغان مہاجرین کو رضاکارانہ طور پاکستان چھوڑنے کی دی گئی مہلت ختم

بلوچستان: قلعہ عبداللہ میں دو قبائل میں تصادم، پانچ افراد ہلاک

بنگلہ دیشی فضائیہ کا تربیتی طیارہ سکول کی عمارت پر گِرنے سے کم از کم 16 ہلاکتیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی