بنگلہ دیش میں ایئرفورس کا تربیتی طیارہ سکول میں گر کر تباہ، طلبا سمیت 20 افراد ہلاک


بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایئر فورس کا تربیتی طیارہ سکول میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 16 افراد ہلاک ہو گئے جن میں سے زیادہ تر طلبا ہیں۔فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی نے بنگلہ دیش کی فوج کے حوالے سے لکھا کہ اس حادثے میں پائلٹ اور طلبا سمیت 20 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 171 زخمی ہیں۔چینی ساختہ ایف 7 بی جے آئی طیارے نے مقامی وقت کے مطابق ایک بجے اڑان بھری اور جلد ہی ’مائل سٹون سکول اینڈ کالج‘ کے کیمپس سے ٹکرا گیا۔ایک عینی شاہد نے کہا کہ اس نے بڑے دھماکے کی آواز سنی اور ایسا لگا جیسے زلزلہ آ گیا ہے۔سکول کے ایک 18 سالہ طالب علم شفیع الرحمان نے کہا کہ ’ہمارے دو کھیل کے میدان ہیں۔ ایک سینیئر اور دوسرا جونیئر طلبا کے لیے۔ ہم سینیئرز کے میدان میں تھے۔ اچانک دو میں سے ایک طیارہ جونیئرز کے گراؤنڈ میں گر گیا۔‘انہوں نے کہا کہ ‘ایک زوردار دھماکہ ہوا اور زلزلے کی طرح محسوس ہوا۔ پھر اس میں آگ لگ گئی، اور بعد میں فوج موقع پر پہنچ گئی۔‘عبوری حکومت نے منگل کو ایک دن کے قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق غمزدہ والدین اور متاثرین کے رشتہ دار دارالحکومت کے نیشنل برن اینڈ پلاسٹک سرجری انسٹی ٹیوٹ میں جمع ہوئے۔بہت سے لوگ اپنے بچوں کو ان کی وردی اور دیگر سامان سے پہچاننے کی کوشش کر رہے تھے۔حکومت کے عبوری سربراہ محمد یونس نے ایکس پر ایک پوسٹ میں اس واقعے پر ’گہرے رنج و غم‘ کا اظہار کیا۔یہ حادثہ کئی دہائیوں میں ملک میں ہوا بازی کا سب سے مہلک حادثہ تھا (فوٹو: اے ایف پی)انہوں نے کہا کہ ’ایئر فورس، طلباء، والدین، اساتذہ، اور مائل سٹون سکول اینڈ کالج کے عملے کے ساتھ ساتھ اس حادثے سے متاثر ہونے والے دیگر افراد کو جو نقصان پہنچا ہے وہ ناقابل تلافی ہے۔ یہ قوم کے لیے گہرے درد کا لمحہ ہے۔‘یہ حادثہ کئی دہائیوں میں ملک میں ہوا بازی کا سب سے مہلک حادثہ تھا۔اب تک کی سب سے مہلک تباہی 1984 میں ہوئی جب چٹوگرام سے ڈھاکہ جانے والا ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار تمام 49 افراد ہلاک ہو گئے۔گذشتہ ماہ پڑوسی ملک انڈیا میں ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں 260 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

صدر ٹرمپ کی دھمکیوں کے باوجود روسی تیل کی خریداری جاری رہے گی، انڈین حکام

روس کے ’اشتعال انگیز بیانات،‘ ٹرمپ کی جوہری آبدوزوں کو ’پوزیشن سنبھالنے‘ کا حکم

امریکی ٹیرف کے بعد سٹاک مارکیٹس میں گراوٹ، تجارتی شراکت دار نئے معاہدوں کی تلاش میں

ٹرمپ کا جوہری آبدوزوں کی تعیناتی کا حکم اور روس کی خاموشی: سوشل میڈیا کی لڑائی جوہری تناؤ میں کیسے بدلی

امریکی ٹیرف کے بعد سٹاک مارکیٹس گراوٹ کا شکار، تجارتی شراکت دار نئے معاہدوں کی تلاش میں

امریکی پابندیاں، انڈیا کے لیے روسی تیل لے کر جانے والے جہازوں کا راستہ تبدیل

سابق روسی صدر کے ’اشتعال انگیز بیانات‘ پر ٹرمپ کا ردعمل: جوہری آبدوزوں کو ’مناسب خطوں‘ میں پوزیشن سنبھالنے‘ کا حکم

’مائی فرینڈ‘ سے ’ٹیرف کِنگ‘ تک: کیا ایف-35 کی پیشکش اور پاکستان کے ساتھ تنازع نے مودی اور ٹرمپ کے درمیان تعلقات میں دراڑ ڈال دی؟

بیمار مسلمان مسافر پر تشدد کی افسوس ناک ویڈیو نے ہنگامہ بپا کردیا۔۔ بھارت کا متعصب چہرہ بے نقاب ! دیکھیں

’انڈیا کے ساتھ اختلافات راتوں رات حل نہیں ہو سکتے‘، امریکہ نے پاکستان سمیت کس ملک پر کتنا ٹیرف عائد کیا؟

17 منٹ تک مردہ رہنے والی خاتون نے خود کو کس حال میں دیکھا؟ دوبارہ زندہ ہو کر چونکا دینے والا انکشاف کردیا

امریکی ٹیرف کا نفاذ : پاکستانی برآمدات پر 19 فیصد ، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف نافذ

موت سے پہلے آخری پیغام میں کیا کہا تھا؟ تنہا دنیا کا چکر لگانے کا خواب لے کر اڑنے والی خاتون پائلٹ کی ووائرل ویڈیو

ایران سے ملک بدر ہونے والے افغان باشندوں پر اسرائیل کے لیے جاسوسی کا الزام: ’پولیس نے ویزا اور پاسپورٹ پھاڑ کر مجھے مارا پیٹا‘

محمد مسلسل دوسرے سال انگلینڈ اور ویلز میں پیدا ہونے والے بچوں کا مقبول ترین نام

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی