روس کے ’اشتعال انگیز بیانات،‘ ٹرمپ کی جوہری آبدوزوں کو ’پوزیشن سنبھالنے‘ کا حکم


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ملک کے سابق صدر دمتری میدوی ایدف کے ’انتہائی اشتعال انگیز‘ بیانات کے جواب میں دو امریکی جوہری آبدوزوں کو ’مناسب خطوں میں پوزیشن سنبھالنے‘ کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں صدر ٹرمپ نے بتایا کہ انھوں نے یہ اقدام اس وجہ سے اُٹھایا ہے کیونکہ ’یہ احمقانہ اور اشتعال انگیز بیانات صرف الفاظ سے زیادہ بھی ہو سکتے ہیں۔‘انہوں نے لکھا کہ ’الفاظ بہت اہم ہوتے ہیں اور اکثر ان کے غیر ارادی نتائج بھی سامنے آتے ہیں۔ مجھے اُمید ہے کہ ایسا موقع نہیں آئے گا۔‘یہ واضح نہیں تھا کہ امریکی صدر کی ہدایت کا جوہری آبدوزوں پر کیا اثر پڑے گا جو دنیا کے ’ہاٹ سپاٹس‘ میں معمول کے مطابق گشت پر رہتی ہیں تاہم یہ حکم ماسکو کے ساتھ ٹرمپ انتظامیہ کے تعلقات کے ایک نازک لمحے میں سامنے آیا ہے۔جمعے کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’ایک دھمکی دی گئی تھی اور میرے خیال سے یہ مناسب نہیں ہے اس لیے مجھے بہت محتاط رہنا ہو گا۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’میں یہ اپنے لوگوں کی حفاظت کے لیے کر رہا ہوں۔ روس کے ایک سابق صدر نے دھمکی دی تھی اور ہم اپنے لوگوں کی حفاظت کرنے جا رہے ہیں۔‘صدر ٹرمپ نے بتایا کہ خصوصی ایلچی سٹیو وِٹکوف روس جا رہے ہیں تاکہ ماسکو کو یوکرین کے ساتھ جنگ بندی پر راضی کر سکیں۔ انہوں نے پیش رفت نہ ہونے پر نئی اقتصادی پابندیوں کی دھمکی دی ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’الفاظ بہت اہم ہوتے ہیں اور اکثر ان کے غیر ارادی نتائج بھی سامنے آتے ہیں‘ (فوٹو: اے ایف پی)انہوں نے کارروائی کے لیے اپنی 50 دن کی ڈیڈ لائن کو کم کر کے 10 دن کر دیا ہے جو کہ اگلے ہفتے ختم ہونے والی ہے۔جمعرات کی صبح ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ میدوی ایدف روس کے ناکام سابق صدر ہیں۔ صدر ٹرمپ نے انہیں ’اپنی زبان پر قابو رکھنے‘ کی بھی تنبیہہ کی تھی۔سابق روسی صدر دمتری میدوی ایدف نے گھنٹوں بعد جواب دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ’روس ہر معاملے پر ٹھیک ہے اور اپنے راستے پر چلتا رہے گا۔‘میدوی ایدف نے رواں ہفتے کے اوائل میں لکھا تھا کہ ہر نیا الٹی میٹم ایک خطرہ ہے اور جنگ کی طرف ایک قدم ہے۔’ٹرمپ روس کے ساتھ الٹی میٹم گیم کھیل رہے ہیں: 50 دن یا 10 دن۔ دو چیزیں یاد رکھنی چاہییں: نمبر ایک: روس اسرائیل یا ایران بھی نہیں ہے۔ نمبر دو: ہر نیا الٹی میٹم ایک خطرہ اور جنگ کی طرف ایک قدم ہے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

1961 کے بعد شمالی یورپ کے نورڈک ممالک کو ’غیرمعمولی‘ گرمی کی لہر کا سامنا کیوں؟

صدر ٹرمپ کی دھمکیوں کے باوجود روسی تیل کی خریداری جاری رہے گی، انڈین حکام

روس کے ’اشتعال انگیز بیانات،‘ ٹرمپ کی جوہری آبدوزوں کو ’پوزیشن سنبھالنے‘ کا حکم

امریکی ٹیرف کے بعد سٹاک مارکیٹس میں گراوٹ، تجارتی شراکت دار نئے معاہدوں کی تلاش میں

ٹرمپ کا جوہری آبدوزوں کی تعیناتی کا حکم اور روس کی خاموشی: سوشل میڈیا کی لڑائی جوہری تناؤ میں کیسے بدلی

امریکی ٹیرف کے بعد سٹاک مارکیٹس گراوٹ کا شکار، تجارتی شراکت دار نئے معاہدوں کی تلاش میں

امریکی پابندیاں، انڈیا کے لیے روسی تیل لے کر جانے والے جہازوں کا راستہ تبدیل

سابق روسی صدر کے ’اشتعال انگیز بیانات‘ پر ٹرمپ کا ردعمل: جوہری آبدوزوں کو ’مناسب خطوں‘ میں پوزیشن سنبھالنے‘ کا حکم

’مائی فرینڈ‘ سے ’ٹیرف کِنگ‘ تک: کیا ایف-35 کی پیشکش اور پاکستان کے ساتھ تنازع نے مودی اور ٹرمپ کے درمیان تعلقات میں دراڑ ڈال دی؟

بیمار مسلمان مسافر پر تشدد کی افسوس ناک ویڈیو نے ہنگامہ بپا کردیا۔۔ بھارت کا متعصب چہرہ بے نقاب ! دیکھیں

’انڈیا کے ساتھ اختلافات راتوں رات حل نہیں ہو سکتے‘، امریکہ نے پاکستان سمیت کس ملک پر کتنا ٹیرف عائد کیا؟

17 منٹ تک مردہ رہنے والی خاتون نے خود کو کس حال میں دیکھا؟ دوبارہ زندہ ہو کر چونکا دینے والا انکشاف کردیا

امریکی ٹیرف کا نفاذ : پاکستانی برآمدات پر 19 فیصد ، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف نافذ

موت سے پہلے آخری پیغام میں کیا کہا تھا؟ تنہا دنیا کا چکر لگانے کا خواب لے کر اڑنے والی خاتون پائلٹ کی ووائرل ویڈیو

ایران سے ملک بدر ہونے والے افغان باشندوں پر اسرائیل کے لیے جاسوسی کا الزام: ’پولیس نے ویزا اور پاسپورٹ پھاڑ کر مجھے مارا پیٹا‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی