1961 کے بعد شمالی یورپ کے نورڈک ممالک کو ’غیرمعمولی‘ گرمی کی لہر کا سامنا کیوں؟


کاربن کی آلودگی سے سرد رہنے والی شمالی یورپ کے نورڈک ممالک میں گرم موسم لمبا ہوتا جا رہا ہے اور ان کو ’غیرمعمولی‘ گرمی کی لہر کا سامنا ہے۔گارڈین اخبار کے مطابق آرکٹک سرکل کے نارویجن حصے میں ایک موسمی سٹیشن نے جولائی میں 13 دن تک درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ریکارڈ کیا، جبکہ فن لینڈ میں 30 ڈگری سینٹی گریڈ گرمی کے ساتھ مسلسل تین ہفتے گزر چکے ہیں۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ 1961 کے ریکارڈز میں سب سے طویل سلسلہ ہے اور پچھلے ریکارڈ سے 50 فیصد طویل ہے۔فینیش میٹرولوجیکل انسٹی ٹیوٹ کے موسمیاتی سائنس دان میکا رنٹینن نے جمعرات کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ ’واقعی غیرمعمولی ہیٹ ویو آج بھی زیادہ سے زیادہ 32-33 سینٹی گریڈ کے ساتھ زوروں پر ہے۔ یہاں تک کہ آرکٹک کے علاقوں میں بھی تین ہفتوں تک درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر دیکھا گیا ہے۔‘نارویجن میٹرولوجیکل انسٹی ٹیوٹ نے کہا کہ جولائی کے 12 دنوں میں اس کی تین شمالی کاؤنٹیوں میں کم از کم ایک سٹیشن پر 30 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ اگرچہ گذشتہ ہفتے ملک کو تھوڑی مہلت ملی تھی کیونکہ گرم موسم شمال اور مشرق کی طرف بڑھ گیا تھا، لیکن انسٹی ٹیوٹ نے کہا کہ اسے توقع ہے کہ ہفتے کے آخر میں درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔سویڈن میں ماہرین موسمیات نے کہا کہ ملک کے شمال میں کئی سٹیشنوں پر طویل مدتی ہیٹ ویوز نوٹ کی گئی ہیں، ہاپارنڈا میں ایک ویدر سٹیشن مسلسل 14 دن تک 25 سینٹی گریڈ یا اس سے زیادہ کی پیش گوئی کر رہا ہے۔گرم موسم نے سرد براعظم کے ایک حصے میں لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ محققین نے کہا ہے کہ برطانیہ، ناروے اور سوئٹزرلینڈ جیسے ممالک کو گرمی کی لہر میں اضافے کا سامنا کرنا پڑے گا اور خبردار کیا ہے کہ ان کا بنیادی ڈھانچہ اس سے نمٹنے کے لیے موزوں نہیں ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

1961 کے بعد شمالی یورپ کے نورڈک ممالک کو ’غیرمعمولی‘ گرمی کی لہر کا سامنا کیوں؟

صدر ٹرمپ کی دھمکیوں کے باوجود روسی تیل کی خریداری جاری رہے گی، انڈین حکام

روس کے ’اشتعال انگیز بیانات،‘ ٹرمپ کی جوہری آبدوزوں کو ’پوزیشن سنبھالنے‘ کا حکم

امریکی ٹیرف کے بعد سٹاک مارکیٹس میں گراوٹ، تجارتی شراکت دار نئے معاہدوں کی تلاش میں

ٹرمپ کا جوہری آبدوزوں کی تعیناتی کا حکم اور روس کی خاموشی: سوشل میڈیا کی لڑائی جوہری تناؤ میں کیسے بدلی

امریکی ٹیرف کے بعد سٹاک مارکیٹس گراوٹ کا شکار، تجارتی شراکت دار نئے معاہدوں کی تلاش میں

امریکی پابندیاں، انڈیا کے لیے روسی تیل لے کر جانے والے جہازوں کا راستہ تبدیل

سابق روسی صدر کے ’اشتعال انگیز بیانات‘ پر ٹرمپ کا ردعمل: جوہری آبدوزوں کو ’مناسب خطوں‘ میں پوزیشن سنبھالنے‘ کا حکم

’مائی فرینڈ‘ سے ’ٹیرف کِنگ‘ تک: کیا ایف-35 کی پیشکش اور پاکستان کے ساتھ تنازع نے مودی اور ٹرمپ کے درمیان تعلقات میں دراڑ ڈال دی؟

بیمار مسلمان مسافر پر تشدد کی افسوس ناک ویڈیو نے ہنگامہ بپا کردیا۔۔ بھارت کا متعصب چہرہ بے نقاب ! دیکھیں

’انڈیا کے ساتھ اختلافات راتوں رات حل نہیں ہو سکتے‘، امریکہ نے پاکستان سمیت کس ملک پر کتنا ٹیرف عائد کیا؟

17 منٹ تک مردہ رہنے والی خاتون نے خود کو کس حال میں دیکھا؟ دوبارہ زندہ ہو کر چونکا دینے والا انکشاف کردیا

امریکی ٹیرف کا نفاذ : پاکستانی برآمدات پر 19 فیصد ، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف نافذ

موت سے پہلے آخری پیغام میں کیا کہا تھا؟ تنہا دنیا کا چکر لگانے کا خواب لے کر اڑنے والی خاتون پائلٹ کی ووائرل ویڈیو

ایران سے ملک بدر ہونے والے افغان باشندوں پر اسرائیل کے لیے جاسوسی کا الزام: ’پولیس نے ویزا اور پاسپورٹ پھاڑ کر مجھے مارا پیٹا‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی