بیمار مسلمان مسافر پر تشدد کی افسوس ناک ویڈیو نے ہنگامہ بپا کردیا۔۔ بھارت کا متعصب چہرہ بے نقاب ! دیکھیں


بھارت خود کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہتا ہے، مگر اس جمہوریت کے پردے کے پیچھے اقلیتوں کے ساتھ ہونے والا سلوک آئے دن دنیا کے سامنے آتا جا رہا ہے۔ حالیہ واقعہ بھارتی ایئرلائن 'انڈی گو' کی پرواز میں پیش آیا جہاں ایک مسلمان مسافر کو نہ صرف ذہنی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا بلکہ مذہبی تعصب کے زیرِ اثر ایک اور مسافر کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بھی بننا پڑا۔ 32 سالہ حسین احمد مجمدار پرواز سے قبل گھبراہٹ میں مبتلا ہوئے اور عملے سے درخواست کی کہ انہیں طیارے سے اتار دیا جائے۔ یہ ایک طبی و ذہنی مسئلہ تھا، جسے کسی مہذب معاشرے میں ہمدردی سے دیکھا جاتا۔ لیکن بھارت میں ایک مسلمان کی پریشانی کو برداشت کرنے کے بجائے، اسے طعنہ، غصہ اور پھر ہاتھ کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک ہندو مسافر نے تاخیر پر جھنجھلاہٹ نکالتے ہوئے حسین احمد کو طیارے کے اندر تھپڑ دے مارا, محض اس لیے کہ وہ ایک مسلمان تھا اور سفر سے قبل ذہنی طور پر پریشان تھا؟ یہ رویہ صرف ایک فرد کا غصہ نہیں بلکہ اُس سوچ کا نتیجہ ہے جو آج کے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف منظم طریقے سے پروان چڑھائی جا رہی ہے۔ جہاں ایک مسلمان کی کمزوری کو جرم، اور اس کے وجود کو بوجھ سمجھا جاتا ہے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو آسام میں حسین احمد کے اہلِ خانہ نے انہیں پہچان لیا اور دعویٰ کیا کہ وہ اس واقعے کے بعد سے لاپتہ ہیں۔ نہ ان کا فون آن ہے، نہ ہی ان کی کوئی خبر۔ اہلِ خانہ نے ایف آئی آر درج کرا دی ہے، لیکن بھارت جیسے ملک میں، جہاں اقلیتوں کی شکایات اکثر فائلوں میں دبا دی جاتی ہیں، انصاف کی امید کم ہی ہے۔ حسین کو تھپڑ مارنے والے شخص کو کلکتہ ایئرپورٹ پر حراست میں تو لیا گیا، مگر یہ گرفتاری محض دنیا کو دکھانے کے لیے ایک رسمی اقدام دکھائی دیتی ہے۔ اصل سوال یہ ہے کہ بھارت کے اندر ایسا ماحول کیوں بن چکا ہے جہاں ایک مسلمان کی زندگی، اس کی عزت، اور اس کے جذبات سب کچھ بے معنی ہو چکے ہیں؟ یہ واقعہ بھارت کی اُس اصل تصویر کو بے نقاب کرتا ہے جسے اکثر عالمی میڈیا یا تو نظر انداز کرتا ہے یا سافٹ ونگ سیاست کے پردے میں چھپا دیتا ہے۔ جب ایک ذہنی دباؤ کے شکار شخص کے ساتھ ایسا سلوک ہوتا ہے تو اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہاں عام مسلمان کو روز مرہ زندگی میں کن حالات کا سامنا ہوتا ہوگا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

امریکی ٹیرف کے بعد سٹاک مارکیٹس میں گراوٹ، تجارتی شراکت دار نئے معاہدوں کی تلاش میں

امریکی ٹیرف کے بعد سٹاک مارکیٹس گراوٹ کا شکار، تجارتی شراکت دار نئے معاہدوں کی تلاش میں

امریکی پابندیاں، انڈیا کے لیے روسی تیل لے کر جانے والے جہازوں کا راستہ تبدیل

سابق روسی صدر کے ’اشتعال انگیز بیانات‘ پر ٹرمپ کا ردعمل: جوہری آبدوزوں کو ’مناسب خطوں‘ میں پوزیشن سنبھالنے‘ کا حکم

’مائی فرینڈ‘ سے ’ٹیرف کِنگ‘ تک: کیا ایف-35 کی پیشکش اور پاکستان کے ساتھ تنازع نے مودی اور ٹرمپ کے درمیان تعلقات میں دراڑ ڈال دی؟

بیمار مسلمان مسافر پر تشدد کی افسوس ناک ویڈیو نے ہنگامہ بپا کردیا۔۔ بھارت کا متعصب چہرہ بے نقاب ! دیکھیں

’انڈیا کے ساتھ اختلافات راتوں رات حل نہیں ہو سکتے‘، امریکہ نے پاکستان سمیت کس ملک پر کتنا ٹیرف عائد کیا؟

17 منٹ تک مردہ رہنے والی خاتون نے خود کو کس حال میں دیکھا؟ دوبارہ زندہ ہو کر چونکا دینے والا انکشاف کردیا

امریکی ٹیرف کا نفاذ : پاکستانی برآمدات پر 19 فیصد ، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف نافذ

موت سے پہلے آخری پیغام میں کیا کہا تھا؟ تنہا دنیا کا چکر لگانے کا خواب لے کر اڑنے والی خاتون پائلٹ کی ووائرل ویڈیو

ایران سے ملک بدر ہونے والے افغان باشندوں پر اسرائیل کے لیے جاسوسی کا الزام: ’پولیس نے ویزا اور پاسپورٹ پھاڑ کر مجھے مارا پیٹا‘

محمد مسلسل دوسرے سال انگلینڈ اور ویلز میں پیدا ہونے والے بچوں کا مقبول ترین نام

آپریشن سِندور کے بعد ٹرمپ کا ٹیرف ’سفارتی ناکامی‘، نریندر مودی اپوزیشن کے نشانے پر

انڈیا: 40 سال کے شخص کی 13 سالہ بچی سے شادی، ’رشتہ مالکِ مکان ڈھونڈ کر لایا‘

ڈیلٹا ایئرلائنز کی پرواز کے دوران شدید جھٹکے، ہنگامی لینڈنگ کے بعد 25 مسافر ہسپتال منتقل

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی