انڈیا: 40 سال کے شخص کی 13 سالہ بچی سے شادی، ’رشتہ مالکِ مکان ڈھونڈ کر لایا‘


انڈیا کی ریاست تلنگانہ کے ضلع رنگا ریڈی میں 13 سال کی ایک لڑکی کو کم عمری کی شادی سے بچایا گیا ہے۔این ڈی ٹی وی کے مطابق ضلع رنگا ریڈی میں 13 سال کی ایک لڑکی کی شادی 40 سال کے شادی شدہ مرد سے کی گئی تھی، تاہم لڑکی کے استاد نے پولیس اور بچوں کو تحافظ فراہم کرنے والے ادارے ’چائلڈ پروٹیکشن بیورو‘ کو اس غیرقانونی شادی کی اطلاع دے دی۔آٹھویں جماعت کی طالبہ کی شادی 28 مئی کو کنڈیواڈہ کے 40 سال کے شخص سری نواس گوڈ سے کرائی گئی تھی۔یہ واقعہ اس وقت منظرِعام پر آیا جب متاثرہ لڑکی نے اپنے استاد کو بتایا کہ 40 سال کے شخص سے اس کی شادی کرا دی گئی ہے۔ استاد نے علاقے کے تحصیل دار راجیشور اور پولیس انسپکٹر پراساد سے رابطہ کیا۔پولیس انسپکٹر پراساد نے بتایا کہ ’متاثرہ لڑکی اپنی ماں اور بھائی کے ساتھ رہتی ہے۔ ماں نے مالک مکان کو بتایا کہ وہ اپنی بیٹی کی شادی کرنا چاہتی ہے۔ اس کے بعد رشتے کروانے والے ایک شخص نے سری نواس گوڈ کا رشتہ ڈھونڈ لایا اور پھر مئی میں شادی کر دی گئی۔‘انہوں نے مزید بتایا کہ ’اس غیرقانونی شادی میں ملوث شخص، اس کی اہلیہ، لڑکی کی والدہ، رشتے کروانے والے شخص اور پنڈت کے خلاف بچوں کی شادی کی روک تھام کے قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ متاثرہ لڑکی کو تحفظ کے لیے ساکھی سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔‘بچوں کو تحفظ فراہم کرنے والے ادارے کی ضلعی افسر پروین کمار نے بتایا کہ ’متاثرہ لڑکی کو کونسلنگ فراہم کی جا رہی ہے۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’اگر لڑکی کو جنسی تعلقات کے لیے مجبور کیا گیا ہوا تو سری نواس گوڈ کے خلاف بچوں کے ساتھ جنسی استحصال کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔ یہ واقعہ ریاست میں بچپن کی شادی کے جاری مسئلے کو اُجاگر کرتا ہے، حالانکہ ریاستی حکومت نے اس رواج کو روکنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ ’رواں سال 44 جبکہ گذشتہ سال 60 ایسے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ زیادہ تر یہ غیرقانونی شادیاں غربت کی وجہ سے نہیں بلکہ بھاگ جانے کے خوف سے کی جاتی ہیں۔‘اسی دوران افسر کو ایک اور کم عمری کی شادی کی اطلاع ملی جو 14 اگست کو 18 سال کی لڑکی کی 19 سال کے لڑکے سے ہونے والی تھی۔ انڈیا کے قانون کے مطابق مردوں کے لیے شادی کی عمر 21 سال اور خواتین کے لیے 18 سال ہے۔پروین کمار نے بتایا کہ ’ہمیں ایسے واقعات کے متعلق مکمل رازداری رکھنا پڑتی ہے ورنہ وہ ہوشیار ہو جاتے ہیں اور ہم شادیاں کروانے والوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ نہیں پاتے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

امریکی ٹیرف کے بعد سٹاک مارکیٹس میں گراوٹ، تجارتی شراکت دار نئے معاہدوں کی تلاش میں

امریکی ٹیرف کے بعد سٹاک مارکیٹس گراوٹ کا شکار، تجارتی شراکت دار نئے معاہدوں کی تلاش میں

امریکی پابندیاں، انڈیا کے لیے روسی تیل لے کر جانے والے جہازوں کا راستہ تبدیل

سابق روسی صدر کے ’اشتعال انگیز بیانات‘ پر ٹرمپ کا ردعمل: جوہری آبدوزوں کو ’مناسب خطوں‘ میں پوزیشن سنبھالنے‘ کا حکم

’مائی فرینڈ‘ سے ’ٹیرف کِنگ‘ تک: کیا ایف-35 کی پیشکش اور پاکستان کے ساتھ تنازع نے مودی اور ٹرمپ کے درمیان تعلقات میں دراڑ ڈال دی؟

بیمار مسلمان مسافر پر تشدد کی افسوس ناک ویڈیو نے ہنگامہ بپا کردیا۔۔ بھارت کا متعصب چہرہ بے نقاب ! دیکھیں

’انڈیا کے ساتھ اختلافات راتوں رات حل نہیں ہو سکتے‘، امریکہ نے پاکستان سمیت کس ملک پر کتنا ٹیرف عائد کیا؟

17 منٹ تک مردہ رہنے والی خاتون نے خود کو کس حال میں دیکھا؟ دوبارہ زندہ ہو کر چونکا دینے والا انکشاف کردیا

امریکی ٹیرف کا نفاذ : پاکستانی برآمدات پر 19 فیصد ، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف نافذ

موت سے پہلے آخری پیغام میں کیا کہا تھا؟ تنہا دنیا کا چکر لگانے کا خواب لے کر اڑنے والی خاتون پائلٹ کی ووائرل ویڈیو

ایران سے ملک بدر ہونے والے افغان باشندوں پر اسرائیل کے لیے جاسوسی کا الزام: ’پولیس نے ویزا اور پاسپورٹ پھاڑ کر مجھے مارا پیٹا‘

محمد مسلسل دوسرے سال انگلینڈ اور ویلز میں پیدا ہونے والے بچوں کا مقبول ترین نام

آپریشن سِندور کے بعد ٹرمپ کا ٹیرف ’سفارتی ناکامی‘، نریندر مودی اپوزیشن کے نشانے پر

انڈیا: 40 سال کے شخص کی 13 سالہ بچی سے شادی، ’رشتہ مالکِ مکان ڈھونڈ کر لایا‘

ڈیلٹا ایئرلائنز کی پرواز کے دوران شدید جھٹکے، ہنگامی لینڈنگ کے بعد 25 مسافر ہسپتال منتقل

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی