ڈیلٹا ایئرلائنز کی پرواز کے دوران شدید جھٹکے، ہنگامی لینڈنگ کے بعد 25 مسافر ہسپتال منتقل


امریکی شہر سالٹ لیک سٹی سے نیدرلینڈز کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم جانے والی ڈیلٹا ایئرلائنز کی ایک پرواز کو شدید جھٹکوں کا سامنا کرنا پڑا۔برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق یہ واقعہ 30 جولائی کو پیش آیا اور اس کے بعد پرواز کو ہنگامی طور پر منی ایپلس سینٹ پال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا پڑا۔خبر کے مطابق اس واقعے سے متاثر ہونے والے 25 مسافروں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ایئرلائن نے ایک بیان میں بتایا کہ ’طیارہ شام 7 بج کر 45 منٹ پر بحفاظت لینڈ کر گیا، جس کے بعد طبی عملہ فوراً جہاز پر سوار ہوا تاکہ مسافروں کی حالت کا جائزہ لیا جا سکے۔ طیارے میں کل 275 مسافر اور عملے کے 13 ارکان سوار تھے۔‘Passengers speak out after "significant turbulence" onboard a Delta flight, headed from Salt Lake City to Amsterdam, sent 25 people to the hospital: "There's a moment where we thought we were going down." https://t.co/B8KPFXIfJi pic.twitter.com/jS37EeIecG— ABC News (@ABC) July 31, 2025فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق ’پرواز جیسے ہی 37 ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچی تو اس نے اچانک جھٹکوں کا سامنا کیا۔ طیارہ کچھ دیر کے لیے 38 ہزار فٹ کی بلندی تک پہنچ گیا پھر اچانک 35 ہزار 800 فٹ تک کی بلندی تک آگیا۔‘ڈیلٹا ایئرلائنز کا کہنا ہے کہ ’ہم ہنگامی حالات میں ڈیل کرنے والے عملے کے تعاون پر شکرگزار ہیں۔ مسافروں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور ہماری کیئر ٹیم مسافروں کی فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ان کے ساتھ براہ راست رابطے میں ہے۔‘یہ واقعہ ایک بار پھر فضائی سفر کے دوران ممکنہ خطرات اور حفاظتی اقدامات کی اہمیت کو اُجاگر کرتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

امریکی ٹیرف کے بعد سٹاک مارکیٹس میں گراوٹ، تجارتی شراکت دار نئے معاہدوں کی تلاش میں

امریکی ٹیرف کے بعد سٹاک مارکیٹس گراوٹ کا شکار، تجارتی شراکت دار نئے معاہدوں کی تلاش میں

امریکی پابندیاں، انڈیا کے لیے روسی تیل لے کر جانے والے جہازوں کا راستہ تبدیل

سابق روسی صدر کے ’اشتعال انگیز بیانات‘ پر ٹرمپ کا ردعمل: جوہری آبدوزوں کو ’مناسب خطوں‘ میں پوزیشن سنبھالنے‘ کا حکم

’مائی فرینڈ‘ سے ’ٹیرف کِنگ‘ تک: کیا ایف-35 کی پیشکش اور پاکستان کے ساتھ تنازع نے مودی اور ٹرمپ کے درمیان تعلقات میں دراڑ ڈال دی؟

بیمار مسلمان مسافر پر تشدد کی افسوس ناک ویڈیو نے ہنگامہ بپا کردیا۔۔ بھارت کا متعصب چہرہ بے نقاب ! دیکھیں

’انڈیا کے ساتھ اختلافات راتوں رات حل نہیں ہو سکتے‘، امریکہ نے پاکستان سمیت کس ملک پر کتنا ٹیرف عائد کیا؟

17 منٹ تک مردہ رہنے والی خاتون نے خود کو کس حال میں دیکھا؟ دوبارہ زندہ ہو کر چونکا دینے والا انکشاف کردیا

امریکی ٹیرف کا نفاذ : پاکستانی برآمدات پر 19 فیصد ، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف نافذ

موت سے پہلے آخری پیغام میں کیا کہا تھا؟ تنہا دنیا کا چکر لگانے کا خواب لے کر اڑنے والی خاتون پائلٹ کی ووائرل ویڈیو

ایران سے ملک بدر ہونے والے افغان باشندوں پر اسرائیل کے لیے جاسوسی کا الزام: ’پولیس نے ویزا اور پاسپورٹ پھاڑ کر مجھے مارا پیٹا‘

محمد مسلسل دوسرے سال انگلینڈ اور ویلز میں پیدا ہونے والے بچوں کا مقبول ترین نام

آپریشن سِندور کے بعد ٹرمپ کا ٹیرف ’سفارتی ناکامی‘، نریندر مودی اپوزیشن کے نشانے پر

انڈیا: 40 سال کے شخص کی 13 سالہ بچی سے شادی، ’رشتہ مالکِ مکان ڈھونڈ کر لایا‘

ڈیلٹا ایئرلائنز کی پرواز کے دوران شدید جھٹکے، ہنگامی لینڈنگ کے بعد 25 مسافر ہسپتال منتقل

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی