آپریشن سِندور کے بعد ٹرمپ کا ٹیرف ’سفارتی ناکامی‘، نریندر مودی اپوزیشن کے نشانے پر


انڈین اپوزیشن جماعتوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 25 فیصد ٹیرف کی دھمکی کو نئی دہلی کے لیے سفارتی ناکامی قرار دیا ہے اور حکومت پر تنقید کی ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اس خبر پر انڈین روپے کی قدر کم ہو گئی ہے اور ایکویٹی انڈیکس میں کمی ہوئی ہے۔انڈیا پر 25 فیصد ٹیرف کی شرح اس کو دوسرے بڑے تجارتی شراکت داروں سے الگ کر دے گی، اور کئی مہینوں سے جاری بات چیت ناکام ہو جائے گی۔ اس سے خطے میں واشنگٹن کے سٹریٹجک شراکت داروں میں سے ایک کو نقصان پہنچے گا جسے چین کے خلاف توازن کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انڈیا سے درآمدات پر ٹیرف جمعے سے شروع ہو جائے گا اور اس کے علاوہ روس کے لین دین اور برکس ممالک کی گروپ بندی میں ملوث ہونے پر جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔جواب میں وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت نے کہا کہ وہ ٹرمپ کے ریمارکس کے مضمرات کا جائزہ لے  رہی ہے اور ایک منصفانہ تجارتی معاہدہ حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔اہم اپوزیشن کانگریس پارٹی کے ایک قانون ساز نے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں بھیجے گئے ایک نوٹس میں بحث کی درخواست کی اور کہا کہ ’یہ پیشرفت مودی حکومت کے تحت خارجہ پالیسی کے وسیع پیمانے پر خاتمے کی عکاسی کرتی ہے۔‘نوٹس میں مزید کہا گیا کہ بحث میں ’25 فیصد امریکی ٹیرف اور انڈین برآمدات پر جرمانے کے نفاذ کو روکنے میں حکومت کی اقتصادی اور سفارتی ناکامی‘ پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ان کے دفتر نے بتایا کہ وزیر تجارت پیوش گوئل سے جمعرات کو ایوان زیریں کو بریفنگ دینے کی توقع تھی۔ٹرمپ نے جمعرات کو ٹرتھ سوشل پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’مجھے اس کی پرواہ نہیں ہے کہ انڈیا روس کے ساتھ کیا کرتا ہے، وہ اپنی مردہ معیشتوں کو ایک ساتھ نیچے لے جا سکتے ہیں۔‘ٹرمپ اور مودی کے درمیان تعلقات کی عوامی نمائش کے باوجود انڈیا نے حالیہ ہفتوں میں امریکہ کے خلاف قدرے سخت موقف اختیار کیا ہے۔راہل گاندھی نے نامہ نگاروں سے کہا کہ ’حکومت نے ہماری اقتصادی پالیسی کو تباہ کر دیا ہے۔‘ (فوٹو: اے ایف پی)ٹرمپ نے بارہا پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ بندی کا کریڈٹ لیا ہے جس کا انہوں نے 10 مئی کو سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا، لیکن انڈیا ان کے اس دعوے کو مسترد کرتا ہے کہ یہ ان کی مداخلت اور تجارتی دھمکیوں کا نتیجہ ہے۔دوسری طرف بدھ کو امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ  تجارتی معاہدے کا اعلان کیا۔ ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر پوسٹ میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’ہم نے ابھی پاکستان کے ساتھ تجارتی ڈیل مکمل کی ہے۔ جس کے تحت دونوں اپنے تیل کے بڑے ذخائر کو ترقی دینے کے لیے مل کر کام کریں گے۔‘اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے نامہ نگاروں سے کہا کہ ’حکومت نے ہماری اقتصادی پالیسی کو تباہ کر دیا ہے، ہماری دفاعی پالیسی کو تباہ کر دیا ہے، ہماری خارجہ پالیسی کو تباہ کر دیا ہے۔‘امریکہ دنیا کی سب سے بڑی معیشت ہے اور اب اس کا پانچویں سب سے بڑی معیشت انڈیا کے ساتھ 45.7 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

امریکی ٹیرف کے بعد سٹاک مارکیٹس میں گراوٹ، تجارتی شراکت دار نئے معاہدوں کی تلاش میں

امریکی ٹیرف کے بعد سٹاک مارکیٹس گراوٹ کا شکار، تجارتی شراکت دار نئے معاہدوں کی تلاش میں

امریکی پابندیاں، انڈیا کے لیے روسی تیل لے کر جانے والے جہازوں کا راستہ تبدیل

سابق روسی صدر کے ’اشتعال انگیز بیانات‘ پر ٹرمپ کا ردعمل: جوہری آبدوزوں کو ’مناسب خطوں‘ میں پوزیشن سنبھالنے‘ کا حکم

’مائی فرینڈ‘ سے ’ٹیرف کِنگ‘ تک: کیا ایف-35 کی پیشکش اور پاکستان کے ساتھ تنازع نے مودی اور ٹرمپ کے درمیان تعلقات میں دراڑ ڈال دی؟

بیمار مسلمان مسافر پر تشدد کی افسوس ناک ویڈیو نے ہنگامہ بپا کردیا۔۔ بھارت کا متعصب چہرہ بے نقاب ! دیکھیں

’انڈیا کے ساتھ اختلافات راتوں رات حل نہیں ہو سکتے‘، امریکہ نے پاکستان سمیت کس ملک پر کتنا ٹیرف عائد کیا؟

17 منٹ تک مردہ رہنے والی خاتون نے خود کو کس حال میں دیکھا؟ دوبارہ زندہ ہو کر چونکا دینے والا انکشاف کردیا

امریکی ٹیرف کا نفاذ : پاکستانی برآمدات پر 19 فیصد ، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف نافذ

موت سے پہلے آخری پیغام میں کیا کہا تھا؟ تنہا دنیا کا چکر لگانے کا خواب لے کر اڑنے والی خاتون پائلٹ کی ووائرل ویڈیو

ایران سے ملک بدر ہونے والے افغان باشندوں پر اسرائیل کے لیے جاسوسی کا الزام: ’پولیس نے ویزا اور پاسپورٹ پھاڑ کر مجھے مارا پیٹا‘

محمد مسلسل دوسرے سال انگلینڈ اور ویلز میں پیدا ہونے والے بچوں کا مقبول ترین نام

آپریشن سِندور کے بعد ٹرمپ کا ٹیرف ’سفارتی ناکامی‘، نریندر مودی اپوزیشن کے نشانے پر

انڈیا: 40 سال کے شخص کی 13 سالہ بچی سے شادی، ’رشتہ مالکِ مکان ڈھونڈ کر لایا‘

ڈیلٹا ایئرلائنز کی پرواز کے دوران شدید جھٹکے، ہنگامی لینڈنگ کے بعد 25 مسافر ہسپتال منتقل

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی