بلوچستان اسمبلی میں جوڑے کےقتل کیخلاف مذمتی قرار منظور


بلوچستان اسمبلی نے مارگٹ میں غیرت کے نام پر مر د اور خاتون کے قتل میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دینے سے متعلق مشترکہ مذمتی قرار داد منظور کر لی۔ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت ہوا، اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر بلو چستان اسمبلی غزالہ گولہ نے مارگٹ میں مرد اور خاتون کے قتل میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دینے سے متعلق مشترکہ قرار داد پیش کی ۔ قرارداد کی حمایت میں صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ درانی اور مشیر کھیل مینہ مجید نے کہا کہ خواتین کا قتل کسی بھی طور غیرت نہیں کہلا سکتا، واقعے میں ملوث تمام ملزمان بشمول سردار کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ رکن اسمبلی فرح عظیم شاہ نے سوال اٹھایا کہ ماں، بہن اور بیٹی کو قتل کرنا کہاں کی غیرت ہے؟ نور محمد دمڑ نے کہا کہ جرگے کا فیصلہ جذباتی تھا اور ویڈیو بنا کر قتل کرنا ناقابل قبول ہے، ایوان نے مارگٹ واقعے سے متعلق مشترکہ مذمتی قرار داد منظور کرلی۔ بعدازاں بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 25 جولائی سہ پہر 3 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پی ٹی آئی کی رہنما شاندانہ گلزار اور ایس ایچ او ’گبر سنگھ‘ آمنے سامنے، معاملہ آخر ہے کیا؟

’واٹس ایپ ویڈیو کالز کے ذریعے بلیک میلنگ‘، نیا سائبر فراڈ کیا ہے اور اس سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

کوئٹہ میں غیرت کے نام پر مزید دو افراد قتل، والد اور رشتہ داروں کے خلاف مقدمہ درج

لائیو: پاکستان اور بنگہ دیش کا سفارتی و سرکاری پاسپورٹ پر ویزا فری انٹری کا دوطرفہ فیصلہ

بلوچستان میں خاتون اور مرد کے قتل کی وائرل ویڈیو: قبائلی سردار 10 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

لائیو: بابوسر میں لاپتہ سیاحوں اور اسلام آباد میں باپ بیٹی کی تلاش جاری

خیبر پختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 36 ارب 61 کروڑ 90 لاکھ روپے فنڈ جاری

حکومت بلوچستان کا سینیٹر ایمل ولی خان کے بیان پر شدید ردعمل

بلوچستان اسمبلی میں جوڑے کےقتل کیخلاف مذمتی قرار منظور

کامیاب تاجر سے پنجاب کے گورنر تک: میاں اظہر پاکستان کی ’سیاسی تاریخ کا نمایاں نام‘

خواتین سے دوستی، واٹس ایپ گروپس اور سوشل میڈیا: توہینِ مذہب کے مقدمات میں گرفتار پاکستانی نوجوانوں کی کہانیاں اور الزامات

’چند لمحوں میں وہ غائب ہو چکے تھے‘: بابوسر ٹاپ کے قریب سیلابی ریلہ اور 13 سال بعد ملنے والا خاندان

نئی کسٹمز ویلیوایشن، سولر پینلز کی قیمتیں کتنی کم ہوں گی؟

پنجاب بھر میں مزید بارشوں کا الرٹ جاری، تیز بارش اور آندھی سے کچے مکانات کو نقصان پہنچ سکتا ہے: ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب

ڈی ایچ اے اسلام آباد میں بہہ جانے والے باپ بیٹی: ’کال آئی کہ ہم ڈوب رہے ہیں اور پھر فون بند ہو گیا‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی