حکومت بلوچستان کا سینیٹر ایمل ولی خان کے بیان پر شدید ردعمل


سینیٹر ایمل ولی خان کے حالیہ بیان پر ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایمل ولی نے ایک انسانی سانحے کو سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کا ذریعہ بنانے کی کوشش کی، جو نہایت افسوسناک اور غیر سنجیدہ عمل ہے۔ ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی پہلے دن سے سانحے کے متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہوں نے اعلیٰ سطح کی تفتیشی ٹیم تشکیل دے کر خود اس کی نگرانی شروع کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کوئی تفتیشی افسر نہیں بلکہ ایک ذمہ دار حکمران ہیں جو انصاف کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔ شاہد رند نے ایمل ولی خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے زخموں پر نمک پاشی سیاسی بلوغت نہیں۔ اگر ایمل ولی واقعی مظلوموں کے ساتھ ہمدردی رکھتے ہیں تو پوائنٹ اسکورنگ کے بجائے ان کے ساتھ عملی یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔ ترجمان نے کہا کہ سینیٹر ایمل ولی خان کا بیان ان کی لاعلمی، تعصب اور غیر سنجیدگی کی واضح مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایمل ولی خان کو نہ تو بلوچستان کی حساسیت کا ادراک ہے اور نہ ہی یہاں کی روایات کا احترام۔ شاہد رند نے مزید کہا کہ سینیٹر ایمل ولی خان کو خیبر پختونخوا کے مسائل کا حل نہیں ملا، وہ بلوچستان پر رائے دینے سے گریز کریں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایمل ولی خان بتائیں کہ انہوں نے بلوچستان کے لیے اب تک کیا کردار ادا کیا ہے؟ ترجمان نے سخت لہجے میں کہا کہ سیاسی مفادات کی خاطر مظلوموں کے نام پر بیانیہ بنانا شرمناک ہے اور بلوچستان کو کسی صورت سیاسی تماشہ گاہ نہیں بننے دیا جائے گا۔ آخر میں شاہد رند نے کہا کہ جس سرداری یا جرگہ نظام پر ایمل ولی خان تنقید کر رہے ہیں، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی اس کے خلاف برسوں سے عملی جدوجہد کرتے آرہے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

’واٹس ایپ ویڈیو کالز کے ذریعے بلیک میلنگ‘، نیا سائبر فراڈ کیا ہے اور اس سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

کوئٹہ میں غیرت کے نام پر مزید دو افراد قتل، والد اور رشتہ داروں کے خلاف مقدمہ درج

لائیو: پاکستان اور بنگہ دیش کا سفارتی و سرکاری پاسپورٹ پر ویزا فری انٹری کا دوطرفہ فیصلہ

لائیو: بابوسر میں لاپتہ سیاحوں اور اسلام آباد میں باپ بیٹی کی تلاش جاری

خیبر پختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 36 ارب 61 کروڑ 90 لاکھ روپے فنڈ جاری

حکومت بلوچستان کا سینیٹر ایمل ولی خان کے بیان پر شدید ردعمل

بلوچستان اسمبلی میں جوڑے کےقتل کیخلاف مذمتی قرار منظور

کامیاب تاجر سے پنجاب کے گورنر تک: میاں اظہر پاکستان کی ’سیاسی تاریخ کا نمایاں نام‘

خواتین سے دوستی، واٹس ایپ گروپس اور سوشل میڈیا: توہینِ مذہب کے مقدمات میں گرفتار پاکستانی نوجوانوں کی کہانیاں اور الزامات

’چند لمحوں میں وہ غائب ہو چکے تھے‘: بابوسر ٹاپ کے قریب سیلابی ریلہ اور 13 سال بعد ملنے والا خاندان

نئی کسٹمز ویلیوایشن، سولر پینلز کی قیمتیں کتنی کم ہوں گی؟

پنجاب بھر میں مزید بارشوں کا الرٹ جاری، تیز بارش اور آندھی سے کچے مکانات کو نقصان پہنچ سکتا ہے: ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب

ڈی ایچ اے اسلام آباد میں بہہ جانے والے باپ بیٹی: ’کال آئی کہ ہم ڈوب رہے ہیں اور پھر فون بند ہو گیا‘

ڈیگاری: پہاڑوں میں قید وہ علاقہ جہاں مرد اور خاتون کا قتل عرصے تک چھپا رہا

نو مئی واقعات: شاہ محمود بری، یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان کو دس، دس سال قید کی سزا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی