
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو شیر پاؤ پل پر اشتعال انگیز تقاریر اور جلاؤ گھیراؤ مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے شاہ محمود قریشی سمیت 6 ملزموں کو بری کردیا۔ عدالت کا ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ سمیت 8 ملزموں کو 10، 10 سال قید کی سزائیں سنا دیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے مقدمہ پر فیصلہ سنایا، شاہ محمود قریشی، حمزہ پاہٹ، اعزاز رفیق، افتخار، زیاس اور رانا تنویر بری ہونے والوں میں شامل ہیں۔
10 برس قید سزا پانے والے دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں میں ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید، افضال عظیم پاہٹ، خالد قیوم پاہٹ، علی حسن اور ریاض حسین شامل ہیں۔