مشہور لکھاری صائمہ اکرم چوہدری کا بھارتی فلم "سیارہ" پر دلچسپ رد عمل


’سنو چندا‘ اور ’ہم تم‘ جیسے کامیاب ڈراموں کی لکھاری صائمہ اکرم چوہدری نے بولی وڈ فلم ’سیارہ‘ کے بعد بھارتی عوام کے جذباتی ردعمل پر طنزیہ تبصرہ کیا ہے۔ صائمہ اکرم چوہدری نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے سوال کیا کہ یہ پورا بھارت ایک ’سیارہ‘ پر کیوں چڑھا ہوا ہے؟ ایسے لگتا ہے جیسے پورے بھارت نے اس فلم کو کامیاب کروانے کی قسم کھا رکھی ہے۔لکھاری کے مطابق اتنی اوور ایکٹنگ فلم میں نہیں جتنی ان کی عام جنتا کر رہی ہے، مطلب سینما گھروں میں جین زی بے ہوش ہو رہے ہیں، سرف کھا رہے ہیں، مطلب کچھ بھی!سیارہ بولی ووڈ کی نئی رومانوی فلم ہے جو 18 جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی، یہ فلم موہت سوری کی ہدایت کاری میں بنی ہے اور یش راج فلمز نے اسے پروڈیوس کیا ہے، فلم میں نئے اداکار آہان پانڈے اور انیت پڈا نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔یہ فلم 2004 میں ریلیز ہونے والی کورین فلم ’اے مومنٹ ٹو ریممبر‘ کا ریمیک ہے، فلم میں ایک ایسے جوڑے کی کہانی دکھائی گئی ہے جس میں لڑکی الزائمر کی بیماری میں مبتلا ہوتی ہے اور یہ بیماری ان کے رشتے کو شدید آزمائش میں ڈال دیتی ہے۔فلم کو بین الاقوامی سطح پر خوب سراہا جا رہا ہے اور اس نے باکس آفس پر خاصی کمائی کی ہے، یہ بولی ووڈ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی رومانوی فلموں میں شامل ہو چکی ہے۔رپورٹس کے مطابق فلم سیارہ نے ریلیز کے صرف چھ دنوں میں 150 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر لیا ہے اور اسے شائقین کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔فلم دیکھنے کے لیے جانے والے ناظرین کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں بھارتی عوام کا فلم دیکھنے کے بعد کا ردعمل خاصی مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

جگن کاظم کی علیزے شاہ سے معافی، اصل حقیقت کیا ہے؟

جگن کاظم نے علیزے شاہ سے معافی مانگ لی، اصل حقیقت کیا ہے؟

بشریٰ انصاری نے خاموش تماشائیوں سے سوال کر دیا

مدارس میں نگرانی کا فقدان؟ بشریٰ انصاری کا ریاست سے فوری اقدام کا مطالبہ

عمارہ چوہدری کے ساتھ تنہائی میں کون سا خوفناک واقعہ پیش آیا؟

عمارہ چوہدری نے کراچی میں تنہا رہتے ہوئے ہونے والا خوفناک واقعہ بتا دیا

آہان پانڈے اور انیت پڈا کی پہلی فلم ’سیارہ‘ نے باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ دیے

مسلمان عورتوں کو گمراہ نہ کرو۔۔ حمزہ علی عباسی کا حجاب سے متعلق بیان صارفین کو غصہ کیوں دلا گیا؟

مشہور لکھاری صائمہ اکرم چوہدری کا بھارتی فلم 'سیارہ' پر دلچسپ رد عمل

حمزہ علی عباسی کا حجاب سے متعلق متنازع بیان، مذہبی حلقہ شدید غم و غصہ

ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ’حقیقی لیجنڈ‘ ہلک ہوگن جنھوں نے ریسلنگ رنگ سے باہر ہالی وڈ میں بھی کیریئر بنایا

دلجیت دوسانجھ کس پاکستانی گلوکار کے دیوانے نکلے

سینئر اداکار عاصم بخاری کو دل کا دورہ۔۔ اب حالت کیسی ہے؟ ویڈیو

سیل کے کپڑے پہننے سے فیشن نہیں ہوتا۔۔ ندا یاسر کے مشہور برانڈ کے کپڑے پہننے پر صارفین ہتھے سے کیوں اکھڑ گئے؟

سارا دن اکیلی بے ہوش پڑی رہی۔۔ تنہا فلیٹ میں رہنے والی عمارہ چوہدری ہوش میں کیسے آئیں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی