آہان پانڈے اور انیت پڈا کی پہلی فلم ’سیارہ‘ نے باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ دیے


یش راج فلمز اور ہدایت کار موہت سوری کی نئی رومانوی فلم ’سیارہ‘ نے باکس آفس پر دھوم مچا دی ہے۔ آہان پانڈے اور انیت پڈا کی ڈیبیو فلم نے انڈین سنیما کی تاریخ میں بڑی اوپننگ دی ہے۔این ڈی ٹی وی کے مطابق فلم 18 جولائی کو ریلیز ہوئی اور اس نے اپنے پہلے دن 25 کروڑ انڈین روپے کمائے۔ یش راج فلمز کے اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 10 لاکھ لوگوں نے پہلے دن سینما گھروں میں فلم دیکھی۔ یہ کسی ہندی فلم کے لیے اب تک کا سب سے بڑا افتتاحی دن ہے جس کے مرکزی کرداروں کی یہ پہلی فلم ہے۔ اس نے سنہ 2018 کی فلم ’دھڑک‘ (8.76 کروڑ روپے) کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔’سیارہ‘ نے اپنی ریلیز سے قبل 9.39 کروڑ انڈین روپے کی ایڈوانس بکنگ ریکارڈ کی، جس میں تین لاکھ 80 ہزار ٹکٹ فروخت ہوئے۔ یہ سنہ 2000 کے بعد پہلی فلم کے ابتدائی دن کے ٹکٹوں کی سب سے زیادہ فروخت ہے۔’عاشقی ٹو‘ اور ’ایک ولن‘ جیسی فلموں کے لیے مشہور ہدایت کار موہت سوری نے اس فلم کے ساتھ اپنے کیریئر کی بہترین شروعات کی ہے۔ فلم کی 21 کروڑ روپے کی نیٹ اوپننگ نے ’ایک ولن‘ (16.70 کروڑ روپے)، ’مرڈر 2‘ (6.95 کروڑ) اور ’عاشقی 2‘ (6.10 کروڑ روپے) کو پیچھے چھوڑ دیا۔جو چیز فلم کی کامیابی کو زیادہ قابل ذکر بناتی ہے وہ یہ ہے کہ اس نے پورے انڈیا میں صرف آٹھ ہزار شوز کے ساتھ یہ کامیابی حاصل کی، یعنی عام طور پر اس طرح کے مجموعوں کے لیے درکار اوسط 18 ہزار شوز میں سے نصف سے بھی کم۔  یوں ’سیارہ‘ 2025 کے ٹاپ 5 سب سے زیادہ اوپننگ ویک اینڈز میں داخل ہوئی۔عالمی سطح پر اس نے اپنے ابتدائی ویک اینڈ میں ایک کروڑ 19 لاکھ ڈالر کمائے، اسے ’کام سکور‘ کے مطابق عالمی باکس آفس چارٹ پر 9 ویں نمبر پر رکھا گیا۔ انڈیا میں دو دن کی مجموعی آمدنی 66 لاکھ ڈالر رہی، ویک اینڈ کی کل کلیکشن 83 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔صرف تین دنوں میں ’سیارہ‘ نے سال کی کئی بڑی فلموں سے زیادہ کمائی کی ہے جس میں ’سکائی فورس‘ (12.25 کروڑ روپے)، ’ریڈ 2‘ (19.25 کروڑ روپے)، ’ستارے زمین پر‘ (10.7 کروڑ روپے) اور ’کیسری چیپٹر 2‘ (7.75 کروڑ روپے) شامل ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

جگن کاظم کی علیزے شاہ سے معافی، اصل حقیقت کیا ہے؟

جگن کاظم نے علیزے شاہ سے معافی مانگ لی، اصل حقیقت کیا ہے؟

بشریٰ انصاری نے خاموش تماشائیوں سے سوال کر دیا

مدارس میں نگرانی کا فقدان؟ بشریٰ انصاری کا ریاست سے فوری اقدام کا مطالبہ

عمارہ چوہدری کے ساتھ تنہائی میں کون سا خوفناک واقعہ پیش آیا؟

عمارہ چوہدری نے کراچی میں تنہا رہتے ہوئے ہونے والا خوفناک واقعہ بتا دیا

آہان پانڈے اور انیت پڈا کی پہلی فلم ’سیارہ‘ نے باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ دیے

مسلمان عورتوں کو گمراہ نہ کرو۔۔ حمزہ علی عباسی کا حجاب سے متعلق بیان صارفین کو غصہ کیوں دلا گیا؟

مشہور لکھاری صائمہ اکرم چوہدری کا بھارتی فلم 'سیارہ' پر دلچسپ رد عمل

حمزہ علی عباسی کا حجاب سے متعلق متنازع بیان، مذہبی حلقہ شدید غم و غصہ

ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ’حقیقی لیجنڈ‘ ہلک ہوگن جنھوں نے ریسلنگ رنگ سے باہر ہالی وڈ میں بھی کیریئر بنایا

دلجیت دوسانجھ کس پاکستانی گلوکار کے دیوانے نکلے

سینئر اداکار عاصم بخاری کو دل کا دورہ۔۔ اب حالت کیسی ہے؟ ویڈیو

سیل کے کپڑے پہننے سے فیشن نہیں ہوتا۔۔ ندا یاسر کے مشہور برانڈ کے کپڑے پہننے پر صارفین ہتھے سے کیوں اکھڑ گئے؟

سارا دن اکیلی بے ہوش پڑی رہی۔۔ تنہا فلیٹ میں رہنے والی عمارہ چوہدری ہوش میں کیسے آئیں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی