خدا کسی بھائی پر یہ وقت نہ لائے۔۔ غریب چوڑی بیچنے والی کے ساتھ زیادتی ! افسوس ناک واقعہ کس جگہ پیش آیا؟


تونسہ شریف کی نواحی بستی "بولانی" میں چوڑیاں بیچنے والی ایک 22 سالہ خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ متاثرہ خاتون کی جانب سے تھانہ ریترہ میں چار ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 212/25 درج کرایا گیا ہے، جس میں سنگین نوعیت کی دفعات 375 اور 365 شامل کی گئی ہیں۔ لڑکی نے اپنی تحریری شکایت میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ روزانہ کی طرح چوڑیاں بیچنے کے لیے موضع بولانی سے نکلی اور بستی کے شمال میں واقع سنسان مقام کی طرف سے گزر رہی تھی، جہاں اچانک دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار افراد نے اس کا تعاقب کیا۔ خاتون کے مطابق ایک موٹر سائیکل پر "محبت ولد مولاداد" اور "شان ولد محمد" سوار تھے جبکہ دوسرے پر "محمد اسماعیل ولد عبدالرشید" اور ایک نامعلوم شخص موجود تھا۔ محبت اور شان نے اسلحے کی نوک پر اسے زبردستی موٹر سائیکل پر بٹھایا اور ویران جنگل نما مقام پر لے گئے۔ متاثرہ لڑکی کے بیان کے مطابق وہاں اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ اس نے واقعہ کے گواہ "سیف اللہ ولد گل نواز" پر بھی زیادتی کا الزام لگایا۔ واقعے کے بعد متاثرہ خاتون نے واپسی پر اپنے بھائی جمعہ خان کو سارا ماجرا سنایا اور فوری طور پر تھانہ ریترہ پہنچ کر قانونی کارروائی کی درخواست دی۔ پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کیا اور ابتدائی تفتیش کا آغاز کر دیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق متاثرہ کا میڈیکل معائنہ بھی کرایا گیا ہے اور جائے وقوعہ کا نقشہ تیار کر کے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مرد، خاتون کو اٹھائے ہوئے ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وہ متاثرہ لڑکی کا بھائی ہے جو بہن کو اسپتال لے کر جارہا ہے۔ اہل علاقہ کا ردعمل: واقعے پر اہلِ علاقہ میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ مقامی افراد نے میڈیا سے گفتگو میں مطالبہ کیا ہے کہ اگر متاثرہ لڑکی کا بیان سچ پر مبنی ہے تو ملزمان کو کڑی سزا دی جائے، تاہم اگر یہ کیس جھوٹ یا بلیک میلنگ کا حصہ ثابت ہو تو ایسے دھندوں کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں۔ پولیس کا مؤقف: پولیس حکام کے مطابق مقدمے کی تفتیش میرٹ پر کی جا رہی ہے اور تمام شواہد کی روشنی میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔ متاثرہ لڑکی کو مکمل تحفظ دیا گیا ہے اور کیس کو تیزی سے منطقی انجام تک پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ یہ واقعہ ایک حساس نوعیت کا معاملہ ہے اور پولیس کی حتمی تفتیش مکمل ہونے سے قبل کسی بھی رائے یا نتیجے پر پہنچنا قبل از وقت ہوگا۔ سچ یا جھوٹ، دونوں کی جانچ صرف شفاف تحقیقات ہی سے ممکن ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ۔۔ سینکڑوں افسران کے تبادلے کردئیے گئے

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت بی وائی سی کی قیادت انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش، مزید 20 روزہ ریمانڈ منظور

ڈرائیونگ لائسنس سسٹم میں جدت اور شفافیت: آئی جی سندھ کی زیر صدارت اہم اجلاس

خیبرپختونخوا اسمبلی میں مولانا خانزیب کے قتل پر تشویش، واقعے کی غیرجانب دارانہ تحقیقات کا مطالبہ

اپنے باپ کا بدلہ لے لیا۔۔ معروف وکیل شمس السلام کی تدفین ہوگئی ! ملزم کی ویڈیو اور شناختی کارڈ کی تصویر بھی سامنے آگئی

قومی میڈیا بلوچستان کے اصل چہرے کو اجاگر کرے۔۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی صحافیوں سے اپیل

گھر بیٹھی خواتین کی آواز یا دقیانوسی انداز: ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ کا دوسرا سیزن نئی نسل کو پسند آئے گا؟

خواجہ شمس السلام کا قتل کیوں کیا؟ ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کردیا ! دیکھیں

بیوی سے صلح کرنے جارہا ہوں۔۔ بچوں سمیت خودکشی کرنے والے شخص کی لاش مل گئی ! بھائی نے آخری ملاقات کے بارے میں کیا بتایا؟

رات گئے اسلام آباد ، لاہور اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے۔۔ شدت کیا ریکارڈ کی گئی؟

ذیابیطس کی نئی قسم جو کم وزن والے افراد کو بھی متاثر کرتی ہے

ممبئی سے کولکتہ جانے والی فلائٹ میں ٹوپی پہنے باریش شخص کو ’تھپڑ مارنے‘ کا واقعہ اور اسلاموفوبیا پر بحث

ایئر ٹربیولینس کے واقعات میں اضافہ: ایوی ایشن انڈسٹری فضائی سفر کو محفوظ اور ہموار بنانے کے لیے کیا کر رہی ہے؟

بچوں کو باتھ روم کے بہانے سمندر پر لے گیا اور۔۔ دودریا میں ڈوبنے والے بچوں کی تدفین ! مزید افسوسناک حقائق منظر عام پر

گڈانی کا سمندری پانی اچانک گلابی کیسے ہوگیا؟ ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی