مہندی اور میک اپ لگا کر موت کی خبر۔۔ نشو بیگم کے کون سے داماد انتقال کرگئے؟ خبر دینے کے انداز نے لوگوں کو ہلا کر رکھ دیا


"اتنی میک اپ کے ساتھ موت کی خبر دینے آئی ہو؟ شرم نہیں آتی؟" "اتنی جوان موت کا اعلان کرتے ہوئے بھی مہندی اور میک اپ؟" "تمہیں بیٹی کے ساتھ ہونا چاہیے، یوٹیوب پر نہیں!" انٹرنیٹ پر یہی چند جملے گردش کر رہے ہیں اور سوشل میڈیا صارفین ایک بار پھر تقسیم ہو گئے ہیں، اس بار نشانے پر ہیں پاکستان فلم انڈسٹری کی ماضی کی مقبول ترین اداکارہ نِشو جی، جو اپنی بیٹی عائشہ کے شوہر کے اچانک انتقال کی خبر دینے کے لیے یوٹیوب پر آئیں، مگر ان کے اندازِ پیشکش نے انٹرنیٹ کو ہلا کر رکھ دیا۔ یوٹیوب پر موت کی خبر، مگر مکمل تیار ہو کر؟ نِشو جی، جو معروف اداکارہ صاحبہ کی والدہ اور مشہور اداکار افضل خان (جانو ریمبو) کی ساس ہیں، ایک دکھی دل کے ساتھ یوٹیوب پر سامنے آئیں۔ انہوں نے آبدیدہ لہجے میں بتایا کہ ان کی بیٹی عائشہ کے شوہر، جو معروف اداکارہ فردوس بیگم کے صاحبزادے تھے، اچانک حرکتِ قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔ ان کی عمر صرف 47 سال تھی۔ نِشو جی نے بتایا کہ وہ اس لیے ویڈیو بنا رہی ہیں کیونکہ لوگ ان سے پوچھ رہے تھے۔ انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی اور کہا کہ یہ دکھ ایسا ہے کہ وہ الفاظ میں بیان نہیں کر سکتیں۔ مگر ویڈیو میں جو چیز سب سے زیادہ نمایاں ہوئی، وہ ان کا سفید لباس، بنا سنوارا چہرہ، میک اپ، اور ہاتھوں پر لگی مہندی تھی، جس نے سوشل میڈیا صارفین کو ہلا کر رکھ دیا۔ نِشو کے اس انداز نے ویڈیو کے مقصد سے زیادہ توجہ اپنی ظاہری حالت پر مرکوز کرا دی۔ کئی صارفین نے کہا کہ وہ اپنی بیٹی کے پاس وقت گزارنے کی بجائے یوٹیوب پر ویڈیو بنانے میں مصروف ہیں۔ کچھ نے سوال اٹھایا کہ کیا کسی کے انتقال پر اتنی تیاری اور بناوٹ مناسب ہے؟ لیکن دوسری جانب کچھ لوگ ان کے دفاع میں بھی سامنے آئے۔ ان کا کہنا ہے کہ شاید نِشو پہلے سے کسی شو یا کام سے تیار تھیں یا شاید یہ ان کا اپنا غم سے نمٹنے کا طریقہ ہے۔ کچھ نے کہا کہ "ایک ماں بیٹی کے شوہر کے انتقال پر خود کو سنبھال کر لوگوں سے دعائیں مانگ رہی ہے، یہ بھی ایک ہمت کی علامت ہے۔" ویڈیو میں نِشو بار بار کہتی رہیں کہ وہ اس ویڈیو کے ذریعے کسی دکھاوے کے لیے نہیں بلکہ دعاؤں کی درخواست کے لیے آئی ہیں۔ ان کے الفاظ جذبات سے بھرے تھے "یقین نہیں آتا یہ ہمارے ساتھ ہو گیا... اتنا پیارا بچہ تھا، بس دل بند ہو گیا اور وہ چلا گیا۔" مگر ان کا درد بھی سوشل میڈیا کی کڑی نظر سے بچ نہ سکا۔ جہاں وہ اپنے اندازِ گفتگو سے مداحوں کے دلوں میں جگہ بنانے آئی تھیں، وہیں ان کا میک اپ اور مہندی انٹرنیٹ کی تنقید کا نشانہ بن گیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

جگن کاظم کی علیزے شاہ سے معافی، اصل حقیقت کیا ہے؟

جگن کاظم نے علیزے شاہ سے معافی مانگ لی، اصل حقیقت کیا ہے؟

بشریٰ انصاری نے خاموش تماشائیوں سے سوال کر دیا

مدارس میں نگرانی کا فقدان؟ بشریٰ انصاری کا ریاست سے فوری اقدام کا مطالبہ

عمارہ چوہدری کے ساتھ تنہائی میں کون سا خوفناک واقعہ پیش آیا؟

عمارہ چوہدری نے کراچی میں تنہا رہتے ہوئے ہونے والا خوفناک واقعہ بتا دیا

آہان پانڈے اور انیت پڈا کی پہلی فلم ’سیارہ‘ نے باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ دیے

مسلمان عورتوں کو گمراہ نہ کرو۔۔ حمزہ علی عباسی کا حجاب سے متعلق بیان صارفین کو غصہ کیوں دلا گیا؟

مشہور لکھاری صائمہ اکرم چوہدری کا بھارتی فلم 'سیارہ' پر دلچسپ رد عمل

حمزہ علی عباسی کا حجاب سے متعلق متنازع بیان، مذہبی حلقہ شدید غم و غصہ

ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ’حقیقی لیجنڈ‘ ہلک ہوگن جنھوں نے ریسلنگ رنگ سے باہر ہالی وڈ میں بھی کیریئر بنایا

دلجیت دوسانجھ کس پاکستانی گلوکار کے دیوانے نکلے

سینئر اداکار عاصم بخاری کو دل کا دورہ۔۔ اب حالت کیسی ہے؟ ویڈیو

سیل کے کپڑے پہننے سے فیشن نہیں ہوتا۔۔ ندا یاسر کے مشہور برانڈ کے کپڑے پہننے پر صارفین ہتھے سے کیوں اکھڑ گئے؟

سارا دن اکیلی بے ہوش پڑی رہی۔۔ تنہا فلیٹ میں رہنے والی عمارہ چوہدری ہوش میں کیسے آئیں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی