خیبر پختونخوا میں 27 سے 31 جولائی تک مزید بارشیں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا خدشہ


خیبر پختونخوا کی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے صوبے کے بیشتر اضلاع میں مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق سنیچر اور اتوار کو ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ بالائی علاقوں میں بارش ہو سکتی ہے۔سنیچر کو پی ڈی ایم اے کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق خیبر پختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا سلسلہ 27 جولائی سے 31 جولائی تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران دیر، سوات، چترال، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر ،کوہاٹ،کرک، بنوں، ٹانک، لکی مروت، ڈی آئی خان، باجوڑ، مہمند، خیبر، وزیرستان، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد ہری پور، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ ،مردان، صوابی،ہنگو اور کرم اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔اس دوران موسلادھار بارشوں کے باعث گلیات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، بونیر، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی اور مردان اضلاع کے مقامی برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی بھی آ سکتی ہے، جبکہ صوبے کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔شدید بارشوں کے باعث دریائے سوات، چترال اور پنچکوڑہ میں بھی پانی کی سطع بڑھنے سے سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات کرنے کے لیے الرٹ جاری کیا ہے اور ریسکیو 1122 اور امدادی ٹیموں کو الرٹ اور پیشگی دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔اس کے علاوہ کسانوں کو فصلوں کی جلد کٹائی اور محفوظ جگہوں پر ذخیرہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے نے قومی و صوبائی شاہراہوں پر مسافروں کو محتاط رہنے اور متبادل راستے اختیار کرنے کی اپیل کی ہے اور عوام سے کہا کہ ہے کہ آندھی، ژالہ باری اور گرج چمک کے دوران محفوظ جگہوں پر پناہ لیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پیچیدہ ہائبرڈ چیلنجز کے دور میں سٹریٹجک ڈائیلاگ اور باہمی اعتماد ضروری ہے: آرمی چیف

راولپنڈی میں ’جرگے کے فیصلے‘ اور ’غیرت کے نام‘ پر قتل، عدالت نے کیا حکم دیا؟

خیبر پختونخوا میں 27 سے 31 جولائی تک مزید بارشیں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا خدشہ

گھوٹکی: ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت قتل کیس، سابق شوہر سمیت 2 افراد گرفتار

کرنسی ڈیلرز نے آئی ایس آئی سے مدد مانگ لی: ’ڈالر کی سمگلنگ شروع ہو جائے تو اداروں کو حرکت میں آنا پڑتا ہے‘

عمران خان سے متعلق سوال مگر جواب میں عافیہ صدیقی کا ذکر، امریکہ میں اسحاق ڈار کا انٹرویو زیرِ بحث

پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین کے لیے عمر کی شرط، سمارٹ حل یا ریاستی بندش؟

گولڈ کی ’سمگلنگ‘ روکنے کےلیے درآمد پر پابندی، کیا اوورسیز پاکستانی بیرون ملک سے سونا لا سکتے ہیں؟

خیبرپختونخوا: محکمہ اعلیٰ تعلیم نے جامعات میں بھرتیوں و ترقیوں کے لیے تفصیلات طلب کرلیں

پاکستان میں ڈالر کی سمگلنگ روکنے کے لیے آئی ایس آئی سے مدد کیوں مانگی گئی؟

بلوچستان ہائی کورٹ کا بڑا اقدام: کرایہ اور وراثت کے مقدمات کے لیے خصوصی عدالتیں قائم

’دلیر مجرم‘ سے ’عمران سیریز‘ تک اردو کے جاسوسی ادب کے بے تاج بادشاہ: ابنِ صفی

بی آر ٹی پشاور : خواتین ڈرائیورز بھی فرنٹ سیٹ پر

اولڈ سٹی کراچی کے مکینوں کو بے گھر ہونے کا خدشہ، ’ہم جائیں تو کہاں جائیں؟‘

گاڑیوں کے ٹرانسفر میں جعل سازی سے بچاؤ، اسلام آباد میں خفیہ ڈیجیٹل نمبر پلیٹ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی