پیچیدہ ہائبرڈ چیلنجز کے دور میں سٹریٹجک ڈائیلاگ اور باہمی اعتماد ضروری ہے: آرمی چیف


آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان قریبی ممالک کے ساتھ مل کر ایک محفوظ اور خوشحال علاقائی ماحول کو یقینی بنانے کے لیے کام کرنے میں پوری طرح پُرعزم ہے۔سنیچر کو پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق پاکستان نے اسلام آباد میں ریجنل چیفس آف ڈیفنس سٹاف کانفرنس کی میزبانی کی جس میں امریکہ، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کی اعلیٰ عسکری قیادت نے شرکت کی۔’اتحاد کو مضبوط کرنا، امن کو یقینی بنانا‘ کے عنوان سے منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں سکیورٹی تعاون کو تقویت دینے، تربیتی اقدامات کو بڑھانے اور انسداد دہشت گردی اور دیگر دفاعی اور سلامتی کی کوششوں میں بہترین پریکٹسز کے تبادلے کو آسان بنانے کی کوششوں کو عملی جامہ پہنانے پر بات کی گئی۔بیان کے مطابق ’اس تاریخی کثیر الجہتی کانفرنس کے ذریعے علاقائی سلامتی کے تعاون، فوجی سفارت کاری، اور شریک ممالک کے درمیان تزویراتی مکالمے کو آگے بڑھانے کی طرف اہم پیش رفت کی گئی۔‘اس موقع پر آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ بین الاقوامی خطرات اور پیچیدہ ہائبرڈ چیلنجز والے اس دور میں گہرے ملٹری ٹو ملٹری روابط و تعاون، سٹریٹجک ڈائیلاگ اور باہمی اعتماد سب سے زیادہ ضروری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے باضابطہ طور پر دفاعی وفود کا خیرمقدم کیا اور خطے میں امن، استحکام اور تعمیری پیش رفت کے لیے پاکستان کے ثابت قدم عزم کا اعادہ کیا۔’اعلیٰ سطح کے مکالمے میں علاقائی سلامتی کی حرکیات، وسطی اور جنوبی ایشیا میں ابھرتے ہوئے سٹریٹجک ماحول اور مشترکہ تربیتی اقدامات کی ضرورت، انسداد دہشت گردی تعاون، اور بحرانوں کے دوران انسانی ہمدردی کے ساتھ مربوط ردعمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔‘پاکستان نے اسلام آباد میں ریجنل چیفس آف ڈیفنس سٹاف کانفرنس کی میزبانی کی۔ فوٹو: آئی ایس پی آربیان کے مطابق مندوبین نے امن، احترام، قومی خودمختاری کو برقرار رکھنے اور دہشت گردی، سائبر عدم تحفظ اور پرتشدد انتہا پسندی سمیت مشترکہ سلامتی کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے اپنے مشترکہ عزم کی توثیق کی۔’شرکاء نے ایسی جامع اور مستقبل کے حوالے سے دفاعی سفارت کاری کو فروغ دینے میں پاکستان کی قیادت، مہمان نوازی اور اقدامات کو سراہا۔‘آئی ایس پی آر نے کہا کہ ’یہ تزویراتی ہم آہنگی کے ساتھ مشترکہ سلامتی کے مفادات اور علاقائی یکجہتی پر مبنی ایک محفوظ، باہم مربوط اور تعاون پر مبنی خطے کے لیے پاکستان کے پائیدار عزم کی عکاسی کرتا ہے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

راولپنڈی سے لاہور جانے والی بس بلکسر انٹرچینج کے قریب حادثے کا شکار، سات ہلاک، 20 زخمی

کابل میں مشہور ’کپ آف ٹی‘ کے بعد دہشت گردی کی واپسی ہوئی، وزیر خارجہ اسحاق ڈار

اسلام آباد کے قریبی علاقے ترنول میں 25 من گدھے کا گوشت برآمد، فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ 

پیچیدہ ہائبرڈ چیلنجز کے دور میں سٹریٹجک ڈائیلاگ اور باہمی اعتماد ضروری ہے: آرمی چیف

اسرائیل کا غزہ کے مختلف حصوں میں عسکری کارروائیوں میں وقفے کا اعلان

اسرائیل کا غزہ کے مختلف حصوں میں عسکری کارروائیاں روکنے کا اعلان

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

راولپنڈی میں ’جرگے کے فیصلے‘ اور ’غیرت کے نام‘ پر قتل، عدالت نے کیا حکم دیا؟

خیبر پختونخوا میں 27 سے 31 جولائی تک مزید بارشیں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا خدشہ

گھوٹکی: ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت قتل کیس، سابق شوہر سمیت 2 افراد گرفتار

کرنسی ڈیلرز نے آئی ایس آئی سے مدد مانگ لی: ’ڈالر کی سمگلنگ شروع ہو جائے تو اداروں کو حرکت میں آنا پڑتا ہے‘

عمران خان سے متعلق سوال مگر جواب میں عافیہ صدیقی کا ذکر، امریکہ میں اسحاق ڈار کا انٹرویو زیرِ بحث

پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین کے لیے عمر کی شرط، سمارٹ حل یا ریاستی بندش؟

گولڈ کی ’سمگلنگ‘ روکنے کےلیے درآمد پر پابندی، کیا اوورسیز پاکستانی بیرون ملک سے سونا لا سکتے ہیں؟

خیبرپختونخوا: محکمہ اعلیٰ تعلیم نے جامعات میں بھرتیوں و ترقیوں کے لیے تفصیلات طلب کرلیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی