کابل میں مشہور ’کپ آف ٹی‘ کے بعد دہشت گردی کی واپسی ہوئی، وزیر خارجہ اسحاق ڈار


پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک ڈیفالٹ سے نکل آیا ہے اور تمام مالیاتی ادارے پاکستان کی معاشی بہتری کے متعرف ہیں۔ نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں نائب وزیراعظم نے کہا کہ آج پاکستان سفارتی طور پر متحرک ترین ملک ہے اور حکومت کا مقصد ملک کو جی20 میں شامل کرنا ہے۔انہوں نے افغانستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لیے گزشتہ دو سالوں میں بہت زیادہ کام کیا ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کی ریل لائن کو افغانستان کے ساتھ جوڑنے کا منصوبہ ایک بڑی کامیابی ہے جس کے ذریعے پوری دینا کے ساتھ جڑ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’ہم ایک کپ آف ٹی کے لیے تو کابل چلے جاتے ہیں، دا فیمس کپ آف ٹی جس سے ملک میں دہشت گردی کی واپسی ہوئی، اور اس کے بعد خطرناک مجرموں کو تو چھوڑ دیتے ہیں اور سرحدوں کو کھول دیتے ہیں کہ ٹی ٹی پی والے ہمارے بھائی ہیں آ جائیں۔‘انہوں نے کہا کہ اس دور میں 35 سے 40 ہزار ٹی ٹی پی کے دہشت گرد واپس آئے جن میں انتہائی خطرناک مجرم بھی شامل ہیں جنہوں نے سوات میں پاکستان کا جھنڈا جلایا تھا۔اسحاق ڈار نے مسلم لیگ ن کے دور حکومت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر کیری اور جو بائیدن اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف سے کہتے تھے کہ ’اگر آپ فاٹا سے دہشت گردوں کو ختم کر دیں تو آپ دنیا کے ہیرو ہوں گے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

راولپنڈی میں غیرت کے نام پر لڑکی کا قتل، ’سدرہ کو گلا دبا کر مارا گیا‘

جہلم ویلی، جب گھر کے صحن میں کھیلتی آٹھ سالہ بچی تیندوے کا شکار بن گئی

ڈرائیور کی لوکیشن غائب، آن لائن رائیڈنگ سروسز کے ذریعے سامان ڈیلیور کرنا محفوظ ہے؟

فٹ بال کی دنیا میں ہلچل مچانے والی پاکستانی نژاد برطانوی فٹبالرز: ’مجھے اپنی شناخت پر فخر ہے‘

اسلام آباد سے پکڑا جانے والا گدھوں کا گوشت کہاں سپلائی کیا جا رہا تھا؟

گلگت: بابوسر ٹاپ میں خاتون اینکر پرسن شوہر اور بچوں سمیت تاحال لاپتہ

راولپنڈی میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی لڑکی کی قبر کشائی، مزید 4 ملزمان گرفتار

اسلام آباد میں 25 من گدھے کا گوشت برآمد: ’ہمیں کچھ کٹا ہوا گوشت اور زندہ گدھے بھی ملے‘ ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی

پاکستان میں انگریزی نیوز چینلز کا دوبارہ آغاز: کیا یہ چینلز پاکستان کا مؤقف دنیا تک پہنچا سکیں گے؟

راولپنڈی میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی لڑکی سدرہ کی قبر کشائی

کہیں بارش کہیں حبس، بابوسر ٹاپ میں خاتون اینکر پرسن شوہر اور بچوں سمیت تاحال لاپتہ

راولپنڈی میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی سدرہ کی قبر کشائی

جیکب آباد کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا، تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

لیاقت یونیورسٹی میں انسٹی ٹیوٹ آف فارمیسی کے قیام کے لیے 73 کروڑ 95 لاکھ کی منظوری

راولپنڈی میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی سدرہ کی قبر کشائی آج ہوگی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی