بیٹا مرنے سے پہلے اسلام قبول کر چکا تھا۔۔ گھر کس نے جلایا؟ مقتول ساجد مسیح کے والد نے روتے ہوئے ساری کہانی سنا دی


کراچی کے چائنہ پورٹ کے قریب نوجوان جوڑے کی لاشیں ملنے کے واقعے نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے، جب مقتول ساجد کے والدین کراچی پہنچے اور بوٹ بیسن تھانے کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔ مقتول کے والد عارف مسیح کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے کو صرف مارا ہی نہیں گیا بلکہ اس واقعے سے پہلے گوجرانوالہ میں ان کا پورا گھر بھی آگ لگا کر جلا دیا گیا، جس میں 35 سے 36 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ سب کچھ متین، عمران جلال، عاصم وقاص وڑائچ اور ان کی چچی کی طرف سے کیا گیا جنہوں نے کہا تھا کہ "انہیں چھوڑنا نہیں"۔ ساجد کی والدہ اور بہنوں نے بھی تھانے کے باہر اپنا دکھ بیان کیا۔ والدہ کا کہنا تھا کہ انہیں ساجد اور ثناء کی شادی کا علم نہیں تھا، وہ اس خبر سے مکمل طور پر لاعلم تھیں۔ ان کے بقول انہیں بیٹے کی موت کی خبر بھی سوشل میڈیا کے ذریعے ملی، اور اب وہ بھی خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہی ہیں۔ انہوں نے حکومت سے انصاف اور جان کا تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی۔ ساجد کی بہن نے کہا کہ ان کا بھائی اسلام قبول کر چکا تھا، اس لیے اب وہ چاہتے ہیں کہ اس کی تدفین اسلامی طریقے سے کی جائے۔ ساجد پانچ بہن بھائیوں میں سے ایک تھا، اور اب اس کے قتل نے پورے خاندان کو صدمے اور خوف میں مبتلا کر دیا ہے۔ اس کیس نے اب ذاتی دشمنی، مذہب کی تبدیلی اور غیر محفوظ خاندان جیسے کئی حساس پہلوؤں کو جنم دے دیا ہے، جن کی مکمل اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی ضرورت ہے۔ پولیس کی تفتیش جاری ہے، مگر مقتول کے اہلخانہ اب انصاف کے ساتھ ساتھ تحفظ کے بھی طلبگار ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق اب اس کیس کی تفتیش گوجرانوالہ تک جا پہنچی ہے۔ کراچی پولیس نے گوجرانوالہ پولیس کی مدد سے چار افراد کو حراست میں لے لیا ہے جن میں ثناء آصف کا بھائی وقاص بھی شامل ہے۔ ساجد کے والد کا بیان بھی ریکارڈ کر لیا گیا ہے جس میں گوجرانوالہ کے پرانے جھگڑوں کا تذکرہ بھی شامل ہے۔ پولیس اب ان افراد کو قتل کے مقدمے میں نامزد کرنے کی تیاری کر رہی ہے اور جلد گرفتار ملزمان کو کراچی منتقل کیا جائے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ۔۔ سینکڑوں افسران کے تبادلے کردئیے گئے

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت بی وائی سی کی قیادت انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش، مزید 20 روزہ ریمانڈ منظور

ڈرائیونگ لائسنس سسٹم میں جدت اور شفافیت: آئی جی سندھ کی زیر صدارت اہم اجلاس

خیبرپختونخوا اسمبلی میں مولانا خانزیب کے قتل پر تشویش، واقعے کی غیرجانب دارانہ تحقیقات کا مطالبہ

اپنے باپ کا بدلہ لے لیا۔۔ معروف وکیل شمس السلام کی تدفین ہوگئی ! ملزم کی ویڈیو اور شناختی کارڈ کی تصویر بھی سامنے آگئی

قومی میڈیا بلوچستان کے اصل چہرے کو اجاگر کرے۔۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی صحافیوں سے اپیل

خواجہ شمس السلام کا قتل کیوں کیا؟ ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کردیا ! دیکھیں

بیوی سے صلاح کرنے جارہا ہوں۔۔ بچوں سمیت خودکشی کرنے والے شخص کی لاش مل گئی ! بھائی نے آخری ملاقات کے بارے میں کیا بتایا؟

رات گئے اسلام آباد ، لاہور اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے۔۔ شدت کیا ریکارڈ کی گئی؟

ذیابیطس کی نئی قسم جو کم وزن والے افراد کو بھی متاثر کرتی ہے

ممبئی سے کولکتہ جانے والی فلائٹ میں ٹوپی پہنے باریش شخص کو ’تھپڑ مارنے‘ کا واقعہ اور اسلاموفوبیا پر بحث

ایئر ٹربیولینس کے واقعات میں اضافہ: ایوی ایشن انڈسٹری فضائی سفر کو محفوظ اور ہموار بنانے کے لیے کیا کر رہی ہے؟

سابق روسی صدر کے ’اشتعال انگیز بیانات‘ پر ٹرمپ کا ردعمل: جوہری آبدوزوں کو ’مناسب خطوں‘ میں پوزیشن سنبھالنے‘ کا حکم

’مائی فرینڈ‘ سے ’ٹیرف کِنگ‘ تک: کیا ایف-35 کی پیشکش اور پاکستان کے ساتھ تنازع نے مودی اور ٹرمپ کے درمیان تعلقات میں دراڑ ڈال دی؟

اسرائیل نے متحدہ عرب امارات سے سفارتی عملہ واپس بلا لیا، شہریوں کو دہشت گردی کے خطرے کا سخت انتباہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی