’مائی فرینڈ‘ سے ’ٹیرف کِنگ‘ تک: کیا ایف-35 کی پیشکش اور پاکستان کے ساتھ تنازع نے مودی اور ٹرمپ کے درمیان تعلقات میں دراڑ ڈال دی؟


Getty Imagesانڈیا اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدے کے لیے مذاکرات مارچ 2025 سے جاری تھے اور بات چیت کے چار دور مکمل بھی ہو چکے تھے لیکن پھر اچانک اس میں تعطل آ گیا۔خیال کیا جاتا ہے کہ انڈیا اور امریکہ کے درمیان تجارتی مذاکرات میں تعطل کی وجہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان مئی میں ہونے والا تنازع بنا تھا۔ اسی جنگ کے سبب انڈیا اور امریکہ کے تعلقات میں دراڑ پڑنا شروع ہوئی۔انڈیا اور پاکستان کے درمیان تقریباً چار روز جاری رہنے والے تنازع جب ختم ہوا تو امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ جوہری ہتھیاروں سے لیس دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی انھوں نے کروائی ہے۔ تاہم انڈیا نے صدر ٹرمپ کے اس دعوے کی تردید کر دی۔انڈیا کے انکار کے باوجود صدر ٹرمپ مسلسل اپنا دعویٰ دُہراتے رہے اور پاکستان نے بھی ان کے دعوے کی متعدد مرتبہ تصدیق کی۔امریکی صدر کے بار بار اپنا دعویٰ دُہرانے کے سبب وزیرِ اعظم مودی کی حکومت کو ملک کے اندر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔رواں ہفتے پیر کو جب انڈین پارلیمنٹ میں آپریشن سندور پر بحث شروع ہوئی تو اپوزیشن جماعتوں نے بھی حکومت سے امریکہ کے جنگ بندی کے دعوے کے حوالے سے سوالات کیے۔وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ان سوالات کا بالواسطہ جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ کسی بھی ملک نے انڈیا کو پاکستان کے خلاف جنگ روکنے کے لیے نہیں کہا تھا۔بحث ختم ہونے کے چند ہی گھنٹوں بعد صدر ٹرمپ نے انڈیا پر 25 فی صد ٹیرف اور روس سے پٹرول درآمد کرنے پر بھاری جرمانے کا اعلان کر دیا۔صدر ٹرمپ کے پہلے دورِ اقتدار میں انڈیا اور امریکہ کے تعلقات بہتر ہوئے تھے اور ایک وقت تھا جب انڈین وزیرِ اعظم مودی اور امریکی صدر ٹرمپ بہت قریب نظر آتے تھے، دونوں ہی ایک دوسرے کو ’مائی فرینڈ‘کہہ کر مخاطب کرتے تھےگذشتہ برس وزیرِ اعظم مودی نے جب امریکہ کا دورہ کیا تو اس وقت ٹرمپ اپنی انتخابی مہم میں مصروف تھے اور اس وقت مودی اور ٹرمپ کے درمیان ملاقات نہیں ہو پائی تھی۔بات ’مائی فرینڈ‘ سے ’ٹیرف کِنگ‘ تک کیسے پہنچی؟انڈین تجزیہ کار نیروپما سبرامنین نے بی بی سی اردو کو بتایا کہ ’ایسا سمجھا جاتا ہے کہ شاید انڈین وزارتِ خارجہ اور امریکہ میں انڈیا کے سفیر نے مودی کو ٹرمپ سے نہ ملنے کی صلاح دی تھی کیونکہ انھیں لگ رہا تھا کہ ٹرمپ شاید الیکشن نہیں جیت پائیں گے۔‘نیروپما کہتی ہیں اسی سبب ’مودی نے ٹرمپ سے ملاقات نہیں کی تھی اور یہ بات دونوں رہنماؤں کے درمیان تلخی کی وجہ بنی تھی۔‘ٹرمپ نے دوسری مرتبہ صدر بننے کے بعد غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف ایک مہم شروع کی اور اس کی ابتدا میں ہی ان کا ہدف بنے انڈین تارکینِ وطن۔اس وقت سینکڑوں غیرقانونی انڈین تارکین کو واپس انڈیا بھیجا گیا اور اس اقدام کی انڈیا کو توقع نہیں تھی۔ لیکن اس کے بعد جب انڈین وزیرِ اعظم مودی اور امریکی صدر کے درمیان ملاقات ہوئی تو مودی نے بات چیت کے دوران یہ معاملہ نہیں اُٹھایا۔Getty Imagesانڈیا اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدے کے لیے مذاکرات مارچ 2025 سے جاری تھےصرف یہی نہیں اس وقت انڈین وزیرِ اعظم نے امریکہ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہر ملک کے اپنے قوانین ہوتے ہیں اور انھیں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔نیروپما کہتی ہیں کہ ’انڈیا کے رویے سے صدر ٹرمپ نے یہ محسوس کر لیا کہ مودی دباؤ میں ہیں اور اتنے طاقتور نہیں ہیں جتنے نظر آتے ہیں۔‘’ان پر مزید دباؤ ڈالتے ہوئے مودی کی موجودگی میں صدر ٹرمپ نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ انڈیا ٹیرف کنگ ہے اور انڈیا میں کاروبار کرنا مشکل ہے۔‘نیروپما کہتی ہیں کہ ’آپریشن سندور کے بعد ٹرمپ کےتعلقات پاکستان سے بہت اچھے ہو گئے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان نے ٹرمپ کی شخصیت کو بہت پہلے سمجھ لیا تھا کہ ان کے ساتھ کس طرح ڈیل کرنا ہے۔‘’پاکستان نے جنگ بندی کے فوراً بعد ہی صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا اور ان کے کردار کو سراہا۔‘پاکستان پر امریکی ٹیرف میں 10 فیصد کمی: امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدہ پاکستان پر کیسے اثر انداز ہو گا؟’آپریشن سندور‘ پر بحث کے دوران ’آپریشن مہادیو‘ کا اعلان: محض اتفاق یا مودی حکومت کی سیاسی حکمت عملی؟’ٹیرف کنگ‘ پر 25 فیصد محصول اور اضافی جرمانے: کیا امریکی صدر کا دباؤ انڈیا کو روس سے دور کر پائے گا؟’آپریشن مہادیو‘: انڈین سکیورٹی فورسز پہلگام کے مبینہ پاکستانی حملہ آوروں تک کیسے پہنچیں؟انڈیا اور امریکہ کے درمیان تجارتی ٹکراؤ کیا رخ اختیار کرتا ہے یہ تو وقت ہی بتائے گا لیکن اس برس کے آخر میں کواڈ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے صدر ٹرمپ کو انڈیا آنا ہے۔ابھی اس دورے کی تاریخ طے نہیں ہوئی ہے لیکن موجودہ صورتحال میں اس مجوزہ دورے کے بارے میں بھی بے یقینی پیدا ہوگئی ہے۔ٹرمپ کا انڈیا کو ایف-35 جہازوں کی فروخت کا اعلاندفاعی تجزیہ کار راہل بیدی کہتے ہیں کہ ’مودی جب فروری مین واشنگٹن گئے تھے تو ایک جوائنٹ پریس کانفرنس میں صدر ٹرمپ نے یہ کہہ کر مودی کو ایک طرح سے گھیر لیا تھا کہ امریکہ انڈیا کو ایف-35 جنگی جہاز فروخت کرے گا۔‘’خارجہ سکریٹری وکرم مصری نےایک نیوز کانفرنس میں اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ایف-35 کی خریداری کے بارے میں کوئی بات چیت نہیں ہوئی تھی۔‘راہُل بیدی مزید کہتے ہیں کہ انڈین فضائیہ کے سربراہ نے بھی اس وقت برملا کہا تھا کہ یہ جہاز انڈیا کی علاقائی ضروریات سے مطابقت نہیں رکھتا اور اس جہاز پر اخراجات بھی بہت آتے ہیں۔Getty Imagesراہُل بیدی کے مطابق ’انڈیا نے ابھی تک اس جہاز کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے، اس کی وجہ سے بھی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں تلخی پیدا ہوئی ہے۔‘دیگر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ انڈیا اور امریکہ کے درمیان تعلقات شاید صدر ٹرمپ کی حکومت میں دوستانہ نہ ہوسکیں۔بین الاقوامی امور کے ماہر امت بروا کہتے ہیں کہ ’صدر ٹرمپ کے اندر مستقل مزاجی نہیں ہے اور انڈیا کے لیے یہ مشکلات ٹرمپ کے دورِ صدرات کے دوران موجود رہیں گی۔‘’ایک بات صاف ہے کہ ٹرمپ کا رویہ انڈیا کے لیے دوستانہ نہیں ہے۔‘بروا کا خیال ہے کہ انڈیا ٹیرف کی لڑائی میں امریکہ سے اپنے تعلقات خراب نہیں کرنا چاہے گا۔وہ کہتے ہیں کہ ’انڈیا نے ٹیرف کے اعلان کے بعد جو بیان جاری کیا ہے اس میںبہت حد تک امریکہ کو خوش کرنےکی کوشش کی گئی ہے۔‘’اگر انڈیا امریکہ کے ساتھ چلنا چاہتا ہے تب بھی وزیر اعطم مودی کی مشکلات بہت بڑھ گئی ہیں کیونکہ حالیہ مہینوں میں ان کے صدر ٹرمپ سے ذاتی تعلقات کا بھانڈہ تو پھوٹ چکا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ٹیرف پر انڈین حکومت امریکہ سے کیا ڈیل کرتی ہے۔‘تاہم جان ہاپکنز یونیورسٹی سے منسلک پروفیسر سٹیو ایچ ہینکے کے خیال میں صدر ٹرمپ کی’شخصیت کے بارے میں پیش گوئی‘ کرنا مشکل کام ہے۔’آپ کو نہیں معلوم ہوتا کہ کس وقت ان کے کیا جذبات ہیں۔ لوگوں کو نہیں معلوم ہوتا کہ اگلے ہی منٹ صدر اپنے مزاج کو تبدیل کر لیں گے۔‘وہ مزید کہتے ہیں کہ ’صدر ٹرمپ کے وزیرِ اعظم مودی یا کسی اور رہنما کے بارے میں جذبات ہمیشہ کسی خفیہ تہہ میں چھپے رہتے ہیں۔‘سٹیو کے مطابق امریکی صدر دھمکیوں کا استعمال کرنا پسند کرتے ہیں اور وہ اکثر ہی ایسا کر رہے ہوتے ہیں۔’اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ یہ دھمکیاں اپنی افادیت کھو دیتی ہیں۔‘سٹیو انڈیا کا خیال ہے کہ ’مودی اور جےشنکر اپنے الگ کارڈر کھیلیں گے اور برکس سے مزید قریب ہوں گے۔ جب آپ پر حملہ ہوتا ہے تو آپ اپنا دفاع کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور ایسے میں انڈیا برکس کو گلے لگائے گا۔‘نریندر مودی کی 100 منٹ کی تقریر مگر نہ طیاروں پر بات اور نہ ٹرمپ کی ثالثی کی تردید: ’14 بار نہرو کا نام لیا مگر چین کا نام ایک بار بھی نہ لے سکے‘انڈین پارلیمان میں ’آپریشن سندور‘ پر بحث اور حکومتی وضاحتوں سے جنم لیتے نئے سوال: ’اگر پاکستان واقعی گھٹنے ٹیکنے کو تیار تھا، تو آپ کیوں جھکے؟‘دو بھائیوں کی ایک دلہن: ’جائیداد کی تقسیم روکنے‘ والی ہماچل کی روایتی شادی کے پیچھے کہانی کیا ہےکارگل جنگ کے وہ ’گُمنام ہیرو‘ جن کے والد 26 سال بعد بھی قانونی جنگ لڑ رہے ہیں: ’ماں میں ایک دن پوری دنیا میں مشہور ہو جاؤں گا‘پاکستان اور انڈین پنجاب سے منشیات کی سمگلنگ کے الزام پر تنقید: ’کنگنا جی، آپ یہ سوال مودی اور گجرات حکومت سے کریں‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ۔۔ سینکڑوں افسران کے تبادلے کردئیے گئے

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت بی وائی سی کی قیادت انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش، مزید 20 روزہ ریمانڈ منظور

ڈرائیونگ لائسنس سسٹم میں جدت اور شفافیت: آئی جی سندھ کی زیر صدارت اہم اجلاس

خیبرپختونخوا اسمبلی میں مولانا خانزیب کے قتل پر تشویش، واقعے کی غیرجانب دارانہ تحقیقات کا مطالبہ

اپنے باپ کا بدلہ لے لیا۔۔ معروف وکیل شمس السلام کی تدفین ہوگئی ! ملزم کی ویڈیو اور شناختی کارڈ کی تصویر بھی سامنے آگئی

قومی میڈیا بلوچستان کے اصل چہرے کو اجاگر کرے۔۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی صحافیوں سے اپیل

گھر بیٹھی خواتین کی آواز یا دقیانوسی انداز: ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ کا دوسرا سیزن نئی نسل کو پسند آئے گا؟

خواجہ شمس السلام کا قتل کیوں کیا؟ ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کردیا ! دیکھیں

بیوی سے صلح کرنے جارہا ہوں۔۔ بچوں سمیت خودکشی کرنے والے شخص کی لاش مل گئی ! بھائی نے آخری ملاقات کے بارے میں کیا بتایا؟

رات گئے اسلام آباد ، لاہور اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے۔۔ شدت کیا ریکارڈ کی گئی؟

ذیابیطس کی نئی قسم جو کم وزن والے افراد کو بھی متاثر کرتی ہے

ممبئی سے کولکتہ جانے والی فلائٹ میں ٹوپی پہنے باریش شخص کو ’تھپڑ مارنے‘ کا واقعہ اور اسلاموفوبیا پر بحث

سندھ اور پنجاب میں پانی کی نگرانی کے لیے بڑا قدم.. ٹیلی میٹری نظام کی تنصیب شروع، گڈو اور سکھر بیراجوں پر چیلنج برقرار

ایئر ٹربیولینس کے واقعات میں اضافہ: ایوی ایشن انڈسٹری فضائی سفر کو محفوظ اور ہموار بنانے کے لیے کیا کر رہی ہے؟

موٹی لڑکیوں کو کوئی رشتہ نہیں دیتا اس لئے۔۔ شادی کے لئے کیا کریں؟ مسز خان کے بے رحمانہ حل نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی