تربت: سات سالہ بچے پر انسداد دہشتگردی کا مقدمہ، عدالت سے ضمانت منظور


تربت میں انسدادِ دہشت گردی کے ادارے (سی ٹی ڈی) نے سات سالہ صہیب ولد خالد پر دہشت گردی میں معاونت کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا۔ بچے پر الزام ہے کہ اس نے انسانی حقوق کے کارکن گلزار دوست بلوچ کی مبینہ ریاست مخالف تقریر کو ٹک ٹاک پر شیئر کیا، جسے "اشتعال انگیز مواد" قرار دیا گیا۔ منگل کے روز صہیب کے والد اسے ضمانت کے لیے انسدادِ دہشت گردی عدالت لے کر آئے، جہاں معزز جج نے انصاف کے تقاضے کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض صہیب کی ضمانت منظور کرلی۔ صہیب کی عمر صرف سات سال ہے، اور انسانی حقوق کے کارکنان اور قانونی ماہرین اس اقدام کو "بچوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزی" اور "قانون کے غلط استعمال کی مثال" قرار دے رہے ہیں۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس عمر کے بچے پر دہشت گردی کی دفعات لاگو کرنا نہ صرف قانونی اعتبار سے متنازعہ ہے بلکہ اخلاقی اور انسانی سطح پر بھی قابلِ مذمت ہے۔ یاد رہے کہ گلزار دوست بلوچ جو لاپتہ افراد کی بازیابی اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے سرگرم ہیں، کو گزشتہ ماہ ایک احتجاجی مظاہرے میں مبینہ اشتعال انگیز تقریر کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ اس وقت تربت سینٹرل جیل میں قید ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

بیٹی، باپ کے لئے فخر بن گئی۔۔ عروہ آفریدی کی خوبصورت تلاوت کی ویڈیو نے دل جیت لئے

مسجدِ اقصٰی کے احاطے میں اسرائیلی وزیر کی عبادت: مسلمانوں اور یہودیوں کے لیے اہم مسجد اتنی متنازع کیوں ہے؟

صدام حسین کا کویت پر حملہ اور چار دن کی ’انقلابی جمہوریہ‘ کی کہانی

کوہستان میں لاپتہ شخص کی لاش 28 سال بعد ایک گلیشیئر سے برآمد ہونے کا معمہ: ’جسم صحیح سلامت تھا، کپڑے بھی پھٹے ہوئے نہیں تھے‘

مرگی اور فالج سمیت وہ دماغی بیماریاں جو گرمی کے باعث مزید سنگین ہو سکتی ہیں

جب ایک خاتون کے دل کے آپریشن کے دوران ڈاکٹروں نے نیا بلڈ گروپ دریافت کیا

خیبر پختونخوا میں بھی 20 ایم پی ایز کے سروں پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی

ایرانی صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد، ملاقات میں معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط متوقع

بنوں میں پولیس چوکی پر حملہ، ایک اہلکار شہید، 3 دہشت گرد ہلاک

پیپر مارکیٹ جھنڈا گلی میں تبدیل، سبز ہلالی پرچموں کی بہار

شمالی کوریا کے خفیہ آئی ٹی ورکرز جنھیں حکومت بیرونِ ملک سرکار کے لیے پیسے کمانے بھیجتی رہی

خیبر پختونخوا میں 4 تا 7 اگست مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی، ہائی الرٹ جاری

پاکستانی کھلاڑیوں پر ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں شرکت پر پابندی

اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے جھٹکے: روات فالٹ لائن کیا ہے اور یہ کتنی طویل ہے؟

انڈین پرواز پر مسافر کو تھپڑ مارنے کا واقعہ: ’متاثرہ شخص ٹرین کے ذریعے اپنے گھر آسام پہنچے‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی