نئے داخلہ ضوابط : افغان ڈرائیوروں کو پاکستان میں داخلے کے لیے ویزا لازمی قرار


پاکستان وزارتِ تجارت نے افغانستان کے ساتھ تجارتی و ٹرانزٹ تعاون کے سلسلے میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے افغان رجسٹرڈ گاڑیوں کے منسوخ شدہ ٹرانزٹ ایگریمنٹ دستاویزات کی مدت 31 اگست 2025 تک بڑھا دی ہے۔ یہ فیصلہ کابل میں موجود پاکستانی سفارتخانے کی سفارشات پر کیا گیا ہے۔ وزارتِ تجارت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم اگست 2025 سے افغانستان کے ڈرائیوروں اور کلینرز کو پاکستان میں داخلے کی اجازت صرف درست ویزا کی موجودگی میں دی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے آن لائن ڈرائیور رجسٹریشن سسٹم کا بھی اطلاق آج اگست سے کر دیا جائے گا۔ حکام کے مطابق یہ اقدام سرحدی سیکیورٹی کو بہتر بنانے اور ٹرانزٹ سسٹم کو منظم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ وزارتِ تجارت نے اس سلسلے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ ان فیصلوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ پاک افغان بارڈر کراسنگ پوائنٹس پر تجارتی ٹریفک کا بہاؤ بغیر رکاوٹ جاری رہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ۔۔ سینکڑوں افسران کے تبادلے کردئیے گئے

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت بی وائی سی کی قیادت انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش، مزید 20 روزہ ریمانڈ منظور

ڈرائیونگ لائسنس سسٹم میں جدت اور شفافیت: آئی جی سندھ کی زیر صدارت اہم اجلاس

خیبرپختونخوا اسمبلی میں مولانا خانزیب کے قتل پر تشویش، واقعے کی غیرجانب دارانہ تحقیقات کا مطالبہ

اپنے باپ کا بدلہ لے لیا۔۔ معروف وکیل شمس السلام کی تدفین ہوگئی ! ملزم کی ویڈیو اور شناختی کارڈ کی تصویر بھی سامنے آگئی

قومی میڈیا بلوچستان کے اصل چہرے کو اجاگر کرے۔۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی صحافیوں سے اپیل

گھر بیٹھی خواتین کی آواز یا دقیانوسی انداز: ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ کا دوسرا سیزن نئی نسل کو پسند آئے گا؟

خواجہ شمس السلام کا قتل کیوں کیا؟ ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کردیا ! دیکھیں

بیوی سے صلح کرنے جارہا ہوں۔۔ بچوں سمیت خودکشی کرنے والے شخص کی لاش مل گئی ! بھائی نے آخری ملاقات کے بارے میں کیا بتایا؟

رات گئے اسلام آباد ، لاہور اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے۔۔ شدت کیا ریکارڈ کی گئی؟

ذیابیطس کی نئی قسم جو کم وزن والے افراد کو بھی متاثر کرتی ہے

ممبئی سے کولکتہ جانے والی فلائٹ میں ٹوپی پہنے باریش شخص کو ’تھپڑ مارنے‘ کا واقعہ اور اسلاموفوبیا پر بحث

سندھ اور پنجاب میں پانی کی نگرانی کے لیے بڑا قدم.. ٹیلی میٹری نظام کی تنصیب شروع، گڈو اور سکھر بیراجوں پر چیلنج برقرار

ایئر ٹربیولینس کے واقعات میں اضافہ: ایوی ایشن انڈسٹری فضائی سفر کو محفوظ اور ہموار بنانے کے لیے کیا کر رہی ہے؟

موٹی لڑکیوں کو کوئی رشتہ نہیں دیتا اس لئے۔۔ شادی کے لئے کیا کریں؟ مسز خان کے بے رحمانہ حل نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی