قبیلہ برقمبرخیل اور کالعدم ٹی ٹی پی میں مذاکرات کامیاب، پائیدار امن کی امید


وادی تیراہ میں قبیلہ برقمبرخیل اور کالعدم ٹی ٹی پی کے مابین جاری مذاکرات کا دوسرا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہوگیا، اس دوران تمام 5 مطالبات تسلیم کرلیے جس کے بعد علاقے میں پائیدار امن کی امید پیدا ہوگئی ہے۔ مذاکرات وادی تیراہ کے علاقے برباغ میں قومی مشر حاجی ظاہر شاہ آفریدی کی قیادت میں ہونے والے جرگے میں مکمل ہوئے، جرگے میں قبیلے کے معزز مشران، علمائے کرام، طلبا، مدرسہ اور سکول طلبا سمیت بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات کا پہلا مرحلہ 28 جولائی کو ہوا تھا، جس میں قبیلہ بر قمبرخیل نے پانچ نکاتی مطالبات کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سامنے رکھے تھے تاہم اب قبیلہ برقمبرخیل اور کالعدم ٹی ٹی پی میں مذاکرات کامیاب ہوگئے, اس دوران تمام مطالبات تسلیم کرلیے گئے تاہم کالعدم تنظیم نے افغانستان میں موجود اپنی مرکزی قیادت سے مشاورت کے لیے مہلت مانگ لی۔ قبیلہ برقمبرخیل کی جانب سے پیش کردہ 5 مطالبات میں سرفہرست امن کا تحفظ تھا، جس میں عوامی مقامات، رہائشی علاقوں، گھروں اور حجروں سے فورسز پر کسی قسم کی فائرنگ نہیں کی جائے گی، خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ شخص کے خلاف کارروائی ہوگی۔ زبردستی چندہ یا عشر کی ممانعت دوسری شرط تھی، جس کی وضاحت میں کہا گیا کہ کوئی بھی رکن کسی فرد سے زبردستی عشر، زکوٰۃ، چندہ یا بھتہ وصول نہیں کرے گا جبکہ اس کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔ تنظیم کا کوئی بھی رکن یا عہدیدار عوامی، ذاتی یا عوامی جھگڑوں اور جرگوں میں مداخلت یا طرف داری نہیں کرے گا جبکہ چوتھی شرط شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی تھی، قوم کے لیے شرمندگی کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف قومی شوریٰ کی معاونت سے اس شخص کے خلاف سخت مشترکہ اقدامات کیے جائیں گے۔ برقمبر خیل کی پانچویں شرط قتل، ٹارچر اور اغوا کی تحقیقات کے حوالے سے تھیں، جس میں بتایا گیا کہ خیبر میں تحریک طالبان کے ہاتھوں قتل، تشدد یا اغوا کا شکار بننے والے افراد کی فہرست قبیلہ بر قمبرخیل کی شوریٰ فراہم کرے گی اور اگر متاثرین بے گناہ ثابت ہوئے تو ملوث افراد کے خلاف شریعت کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔ قومی مشر حاجی ظاہر شاہ آفریدی نے اس موقع پر قومی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اللہ کا خاص فضل ہے کہ ہم ایک اہم مقصد میں کامیاب ہوئے، اس کامیابی کا سہرا پوری قوم کے اتفاق و اتحاد کو جاتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

عاصم منیر سے ممکنہ ملاقات کا خوف، مودی کا ٹرمپ کی دعوت سے انکار

پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، قیادت پر اراکین اسمبلی کی برہمی

انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں دو درجن سے زیادہ کتابوں پر پابندی عائد: ’حکومت کو کتاب پسند نہیں تو جوابی کتاب لکھوائے، پابندی نہ لگائے‘

ٹرمپ اور پوتن اگلے جمعے کو ملاقات کریں گے، روس یوکرین جنگ پر بات چیت متوقع

’غزہ پر کنٹرول‘ کا اسرائیلی منصوبہ: فلسطینیوں کے لیے مزید مشکلات اور نتن یاہو کے لیے بڑا خطرہ

’چین اور پاکستان کے دفاعی تعاون کا ہدف کوئی تیسرا فریق نہیں‘: پاکستانی فوج کے نئے چینی ساختہ جنگی ہیلی کاپٹر کی کیا خصوصیات ہیں؟

جرمنی نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روک دی: ’ایسا فوجی سامان برآمد نہیں کیا جائے گا جو غزہ میں استعمال ہو‘

انصاف فوڈ کارڈ کی مد میں خیبر پختونخوا حکومت کو 18کروڑ سے زائد کا نقصان

لاہور میں ڈیلیوری ایپ کا رائیڈر ’45 ہزار روپے کا‘ کھانا لے کر غائب: ’ہمارے گھر کے قیمتی برتن بھی گئے‘

کیا آپ ان پتھروں کے درمیان چھپی بکری کو تلاش کرسکتے ہیں؟ 98 فیصد لوگ ناکام ہوجاتے ہیں

میاں بیوی فلائی اوور سے اچانک کیسے گر پڑے ؟ افسوس ناک واقعہ

گوادر میں پانی کا بحران، وزیراعلیٰ کا فوری اقدامات کا حکم

قوتِ سماعت اور نشو و نما سے محروم بچی کے والدین جنھوں نے خود اس کا علاج ڈھونڈا

پاکستانی کرکٹر حیدر علی کے خلاف برطانیہ میں تحقیقات اور معطلی: گریٹر مانچسٹر پولیس نے کیا بتایا؟

وہ آٹھ چیزیں جو پیٹ میں موجود گیس کے اخراج کی وجہ بن سکتی ہیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی