پشاور : یونیورسٹی ملازمین کا احتجاج رنگ لے آیا، تنخواہوں اور پنشن کیلئے 5 ارب 22 کروڑ جاری


حکومت خیبرپختونخوا نے مالی بحران کا شکار صوبے کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے جامعات کے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کیلئے 5 ارب 22 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیے ہیں۔ محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس رقم میں سے 3 ارب 60 کروڑ روپے پنشنرز کی واجبات کی ادائیگی کیلئے مختص کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ صوبے کی کئی یونیورسٹیاں گزشتہ کئی ہفتوں سے شدید مالی بحران کا شکار تھیں جس کے باعث اساتذہ، ملازمین اور پنشنرز تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی پر سراپا احتجاج تھے۔ صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ موجودہ حکومت تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور جامعات کو مالی خودمختاری دینے کے لیے جامع حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں کی سینیٹ نے صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ فنڈز کا خیرمقدم کرتے ہوئے اجلاس میں باقاعدہ قرارداد منظور کی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

سلامتی کونسل میں اسرائیل سے غزہ میں مزید کارروائی روکنے کا مطالبہ، نتن یاہو کا اپنے فیصلے کا دفاع

’دو طرفہ تصادم بہت بڑی غلطی ہوگی‘: پاکستان اور انڈیا کے آرمی چیفس کے حالیہ کشیدگی پر تبصرے اور کامیابیوں کے دعوے

نتن یاہو کے غزہ پر مکمل قبضے کے فیصلے کے خلاف اسرائیلی عوام کا احتجاج: ’ہم جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں‘

سندھ کے 11 ترقیاتی منصوبوں کے لیے وفاق سے صرف 24 فیصد فنڈز جاری۔۔ اعداد و شمار سامنے آگئے

مستونگ میں دھماکا.. جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

راولپنڈی سے پیرس، فرانس کے آخری اخبار فروش جن کے گاہکوں میں صدر میکخواں بھی شامل

مسلمانوں کی سرپرستی سے چمکنے والا کرکٹ سٹار ’لالا امرناتھ‘: ’وہ لڑکا لاہور کی سڑکوں سے اٹھا اور شہزادوں کے ساتھ چلنے لگا‘

60 سال پرانی وین جو میوزک بینڈز اور بینک ڈکیتوں کی پسندیدہ رہی

جس بچی کا جہیز جمع کررہے تھے آج اس کا جنازہ.. کراچی ڈمپر حادثہ ! چچا بات کرتے ہوئے رو پڑا

کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق، باپ زخمی ! شہریوں نے 7 ڈمپر نذرِ آتش کردیے

’یہ شطرنج کا کھیل تھا، نقصان کا خطرہ مول لے کر ہدف کو نشانہ بنایا‘: انڈین آرمی چیف کی تقریر میں پاکستان کا ذکر

’عاشق بنایا آپ نے‘: ہمیش ریشمیا جنھوں نے اپنے طرز گلوکاری پر طنز و مزاح کے باوجود ایک سال میں 30 ہٹ گانے دیے

کیا انڈیا پر 50 فیصد ٹیرف کا اعلان پاکستان کے لیے امریکہ میں برآمدات بڑھانے کا سنہری موقع ہے؟

کیا انڈیا پر 50 فیصد ٹیرف کا اعلان پاکستان کے لیے امریکی میں برآمدات بڑھانے کا سنہری موقع ہے؟

کیا حماس غزہ کی جنگ میں اپنا وجود قائم رکھ پائے گی؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی