برطانیہ میں مقدمہ، پی سی بی نے حیدر علی کو عارضی طور پر معطل کر دیا


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ کرکٹر حیدر علی کے خلاف برطانیہ کی گریٹر مانچسٹر پولیس کی جانب سے ایک کریمینل مقدمے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔پی سی بی کے مطابق یہ تحقیقات پاکستان شاہینز کے حالیہ دورۂ انگلینڈ کے دوران پیش آنے والے ایک مبینہ واقعے سے متعلق ہیں۔پی سی بی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’بورڈ اپنی ذمہ داریوں کے تحت کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اور قانونی حقوق کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتا ہے اور اسی مقصد کے تحت حیدر علی کو اس معاملے کے دوران مناسب قانونی معاونت فراہم کی گئی ہے تاکہ ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔‘بورڈ نے مزید کہا کہ ’وہ برطانیہ کے قانونی نظام اور اس کی کارروائیوں کا مکمل احترام کرتا ہے اور اس بات کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے کہ تحقیقات کو قانون کے مطابق آگے بڑھنے دیا جائے۔‘’اس حوالے سے پی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ تحقیقات کے نتائج سامنے آنے تک حیدر علی کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔‘Lahore, 7 August 2025:The Pakistan Cricket Board (PCB) has been made aware of a criminal investigation currently being conducted by the Greater Manchester Police involving cricketer Haider Ali. The investigation pertains to an incident that reportedly occurred during the…— PCB Media (@TheRealPCBMedia) August 7, 2025بیان میں مزید کہا گیا کہ ’جیسے ہی قانونی کارروائی مکمل ہو جائے گی اور تمام حقائق سامنے آ جائیں گے پی سی بی اپنے ضابطہ اخلاق کے تحت مناسب کارروائی کرنے کا اختیار رکھتا ہے اگر ایسا ضروری ہوا۔‘پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ ’جب تک قانونی عمل مکمل نہیں ہو جاتا، وہ اس معاملے پر مزید کوئی تبصرہ نہیں کرے گا۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

ایک ہی ایونٹ میں حصّہ لینے والے دو جاپانی باکسر دماغ پر چوٹیں لگنے سے ہلاک

پہلا ون ڈے: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

مسلمانوں کی سرپرستی سے چمکنے والا کرکٹ سٹار ’لالا امرناتھ‘: ’وہ لڑکا لاہور کی سڑکوں سے اٹھا اور شہزادوں کے ساتھ چلنے لگا‘

مسلمانوں کی دوستی سے چمکنے والا کرکٹ سٹار ’لالا امرناتھ‘: ’وہ لڑکا لاہور کی سڑکوں سے اٹھا اور شہزادوں کے ساتھ چلنے لگا‘

جعلی برتھ سرٹیفکیٹ جمع کروانے پر انڈیا کے 11 ریسلرز معطل

برطانیہ میں مقدمہ، پی سی بی نے حیدر علی کو عارضی طور پر معطل کر دیا

پاکستانی کرکٹر حیدر علی کے خلاف برطانیہ میں تحقیقات اور معطلی: گریٹر مانچسٹر پولیس نے کیا بتایا؟

کرکٹر حیدر علی کی برطانیہ میں گرفتاری کے بعد پاکستانی کرکٹ سے معطلی: ’بیرونِ ملک بھیجنے سے پہلے کم سے کم کھلاڑیوں کو تربیت تو دیں‘

آئی سی سی ٹی20 رینکنگ: سفیان مقیم، حسن نواز، صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان کی ترقی

تیسرا ٹی20: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ہرا کر سیریز جیت لی

ٹیکن پر ارسلان ایش کی بادشاہی برقرار: دو پاکستانی کھلاڑیوں کا فائنل جو ’روز آپس میں کھیلتے ہیں‘

باؤنڈری پر ایک غلط قدم سے پانچ وکٹوں تک: محمد سراج کے ’شیردل‘ سپیلز اور انڈیا کی اوول میں تاریخی فتح کی کہانی

’پاکستان اب نتائج کے جواز میں کم از کم ناتجربہ کاری کا لفظ نہیں لا پائے گا‘

ایشیا کپ ٹی20 کے میچز دبئی اور ابوظبی میں، پاکستان اور انڈیا کا میچ اگلے ماہ

ایشیا کپ ٹی20 کے میچز دبئی اور ابوظبی میں، پاکستان اور انڈیا اگلے مہینے مدمقابل ہوں گے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی