ایشیا کپ ٹی20 کے میچز دبئی اور ابوظبی میں، پاکستان اور انڈیا کا میچ اگلے ماہ


ایشا کپ ٹی20 کے میچز کی میزبانی متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی اور ابوظبی کریں گے۔خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل نے ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ روایتی حریفوں انڈیا اور پاکستان کا مقابلہ 14 ستمبر کو دبئی میں ہوگا۔تعلقات میں کشیدگی کے باعث طویل عرصے سے پاکستان اور انڈیا کی کرکٹ ٹیموں کے میچز متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر کھیلے جاتے ہیں۔ایشیا کپ ٹی20 کے شیڈول کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دو شہروں کے سٹیڈیمز میں تمام میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 9 ستمبر کو ابوظبی میں ہوگا جبکہ فائنل میچ 28 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ایشیا کپ ٹی20 میں کُل آٹھ ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ اس ٹورنامنٹ کے گزشتہ ایڈیشن میں چھ ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔ٹورنامنٹ کے 11 میچز دبئی جبکہ آٹھ ابوظبی میں کھیلے جائیں گے۔پہلا میچ افغانستان اور ہانگ کانگ کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے میڈیا کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’متحدہ عرب امارات میں ٹورنامنٹ کی میزبانی سے دنیائے کرکٹ کے ایک بہت ہی پُرجوش کراؤڈ اور کرکٹ کے مرکز میں آنا ہے۔‘اُن کا کہنا تھا کہ ’دبئی اور ابوظہبی کرکٹ کے کھلاڑیوں، شائقین اور براڈکاسٹروں کو یکساں اور عالمی معیار کا تجربہ فراہم کرنے کے لیے اچھی طرح سے لیس ہیں۔‘گروپ اے میں دفاعی چیمپئن انڈیا، پاکستان، متحدہ عرب امارات اور اومان شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں بنگلہ دیش، سری لنکا، افغانستان اور ہانگ کانگ شامل ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

تیسرا ٹی20: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ہرا کر سیریز جیت لی

ٹیکن پر ارسلان ایش کی بادشاہی برقرار: دو پاکستانی کھلاڑیوں کا فائنل جو ’روز آپس میں کھیلتے ہیں‘

باؤنڈری پر ایک غلط قدم سے پانچ وکٹوں تک: محمد سراج کے ’شیردل‘ سپیلز اور انڈیا کی اوول میں تاریخی فتح کی کہانی

’پاکستان اب نتائج کے جواز میں کم از کم ناتجربہ کاری کا لفظ نہیں لا پائے گا‘

ایشیا کپ ٹی20 کے میچز دبئی اور ابوظبی میں، پاکستان اور انڈیا کا میچ اگلے ماہ

ایشیا کپ ٹی20 کے میچز دبئی اور ابوظبی میں، پاکستان اور انڈیا اگلے مہینے مدمقابل ہوں گے

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی ویسٹ انڈیز کو شکست اور سیریز میں فتح: ’کیا یہ ماڈرن ڈے کرکٹ ہے‘

دوسرا ٹی20، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستانی کھلاڑیوں پر ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں شرکت پر پابندی

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: فائنل میں پاکستان کو شکست، ٹائٹل جنوبی افریقہ کے نام

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں پاکستان کو شکست: ’جنوبی افریقہ کی ٹیم بڑے لڑکے لائی تھی‘

پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سہ فریقی ٹی20 سیریز کا شیڈول جاری

پہلا ٹی20: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے ہرا دیا

پاکستان کی ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 14 رنز سے شکست

125 برس بعد اولمپکس میں کرکٹ کی واپسی لیکن پاکستان کی شرکت ’مشکوک‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی