125 برس بعد اولمپکس میں کرکٹ کی واپسی لیکن پاکستان کی شرکت ’مشکوک‘


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اولمپکس کے لیے ’ریجنل کوالیفائنگ فارمولہ‘ یعنی خطوں کی بنیاد پر کوالیفائنگ نظام اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق اس فیصلے کے بعد ٹیم جی بی (برطانیہ) کو لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں مینز ٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں براہ راست شرکت کی ضمانت مل گئی ہے، تاہم پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ایونٹ میں شرکت پر سوالیہ نشان ہے۔ریجنل کوالیفائنگ فارمولے کے تحت رسائی کا فیصلہ سنگاپور میں آئی سی سی کے سالانہ اجلاس کے بعد کیا گیا جس کے مطابق ایشیا، اوشیانا، یورپ، افریقہ اور امریکہ کے ریجنز سے سرفہرست ٹیم کو براہ راست کوالیفائی کرنے کی اجازت دی جائے گی جبکہ امریکہ میزبان ہونے کے ناتے اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرے گا۔رپورٹ کے مطابق اس فیصلے سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے کرکٹ بورڈز میں شدید ناراضی پائی جاتی ہے کیونکہ دونوں ممالک کی ایونٹ میں رسائی مشکوک ہے۔موجودہ درجہ بندی میں اپنے اپنے ریجنز میں پہلے نمبر پر ہونے کی وجہ سے ایشیا ریجن سے انڈیا، اوشیانا سے آسٹریلیا، افریقہ سے جنوبی افریقہ اور یورپ سے برطانیہ کی ٹیموں کو منتخب کیا گیا ہے۔امریکہ کو براہ راست کوالیفیکیشن دیے جانے پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کیونکہ وہ ٹی20 کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں سترہویں نمبر پر ہے۔ نیوزی لینڈ اس وقت عالمی درجہ بندی میں چوتھے نمبر پر ہے، لیکن آسٹریلیا کے دوسرے نمبر پر ہونے کی وجہ سے وہ اولمپکس میں کوالیفائی نہیں کر پائے گا۔اولمپکس 2028 کا انعقاد امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں ہو گا (فائل فوٹو: اے پی)آئی سی سی کے فیصلے سے ویسٹ انڈیز بھی متاثر ہو سکتا ہے۔ویمن کرکٹ میں کوالیفیکیشن کا طریقہ کار آئندہ سال ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ کی بنیاد پر طے ہو گا جو انگلینڈ کی میزبانی میں ہوگا۔ اس بنا پر ٹیم جی بی کی ویمن ٹیم بھی کوالیفائی کرنے کی مضبوط امیدوار ہو گی۔یاد رہے کہ سنہ 1900 کے بعد کرکٹ پہلی مرتبہ اولمپکس کا حصہ بننے جا رہی ہے۔ اولمپکس 2028 کے مقابلے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر پومونا میں منعقد ہوں گے جو لاس اینجلس سے 30 میل مشرق میں واقع ہے۔آئی سی سی کی کوشش ہے کہ سنہ برسبین اولمپکس 2032 میں ٹیموں کی تعداد بڑھائی جائے اور اگر اںڈیا سنہ 2036 کے اولمپکس کی میزبانی حاصل کرنے میں کامیاب رہا تو اس سلسلے میں مزید پیش رفت ممکن ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

پہلا ٹی20: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے ہرا دیا

پاکستان کی ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 14 رنز سے شکست

125 برس بعد اولمپکس میں کرکٹ کی واپسی لیکن پاکستان کی شرکت ’مشکوک‘

پاکستان کی ویسٹ انڈیز پر فتح: ’پاکستانی سپنرز دونوں ٹیموں کے درمیان واضح فرق تھے‘

پاکستان کرکٹ کا ’ڈوبتا برانڈ‘ اور ویسٹ انڈیز کی ’ایمرجنسی‘

’لیلیٰ چوٹی‘ پر حادثے کا شکار ہونے والی جرمن کوہ پیما کی تلاش کا آپریشن ختم: ’خطرناک مقام سے میت واپس لانا آسان نہیں‘

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: انڈیا سیمی فائنل سے دستبردار، پاکستان فائنل میں

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: ’پاکستان سیدھا فائنل میں جائے گا‘

ڈبلیو سی ایل سیمی فائنل میں انڈیا پاکستان مدمقابل، اہم سپانسر میچ سے دستبردار

سوشلسٹ ظہران ممدانی کی شادی کے بعد کی پرتعیش تقریبات تنقید کی زد میں کیوں؟

’تم صرف ایک گراؤنڈز مین ہو، اس سے زیادہ کچھ نہیں‘: جب اوول میں گوتم گمبھیر گراؤنڈ سٹاف پر سیخ پا ہوئے

ایشیا کپ میں پاکستان کے ساتھ میچ پر انڈیا میں شور شرابہ: ’ان خواتین کو کیا جواب دیں گے جن کا سندور پہلگام حملے میں چھین لیا گیا‘

فٹ بال کی دنیا میں ہلچل مچانے والی پاکستانی نژاد برطانوی فٹبالرز: ’مجھے اپنی شناخت پر فخر ہے‘

مانچسٹر ٹیسٹ کے اختتام پر ’ہینڈشیک ڈرامہ‘ اور پاکستانی مداح کی شرٹ کا تنازع: ’ایسا کس اصول کی بنیاد پر کیا گیا؟‘

انڈیا انگلینڈ کرکٹ ٹیسٹ کے آخری دن سٹوکس کی پیشکش پر جڈیجہ کا انکار اور پاکستانی مداح کی شرٹ کا تنازع

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی