پہلا ٹی20: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے ہرا دیا


تین  ٹی20 میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے ہرا دیا ہے۔جمعہ کی صبح ہونے والے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت پر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، پاکستان ٹیم نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 178  رنز بنائے۔179  رنز کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 164  رنز ہی بنا پائی۔پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نمایاں بیٹر رہے جنہوں نے 38  گیندوں پر 57 رنز سکور کیے۔ فخر زمان نے 24  گیندوں پر 28 رنز بنائے اور حسن نواز نے 18 گیندوں پر 24 رنز سکور کیے۔ویسٹ انڈیز کے شمار جوزیف نے 3   اور رومارو شیفرڈ، اکائل حوسین اور جیسن ہولڈر نے ایک ایک وکٹ لی۔دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے جونسن چارلز اور شائی ہوپ نے 35,35 رنز سکور کیے۔ جیسن ہولڈر 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کے محمد نواز نے تین وکٹیں حاصل کیں، صائم ایوب نے 2، اور صفیان مقیم اور شاہین آفریدی نے ایک ایک ویسٹ انڈین کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔میچ کا احوالای ایس پی این کے مطابق ایک ایسے میچ میں جس کا سکورکارڈ اختتام پر جتنا قریب دکھائی دیا، حقیقت میں ویسا ہرگز نہ تھا، پاکستان کے سپنرز وہ اصل فرق ثابت ہوئے جنہوں نے مڈل اوورز میں ویسٹ انڈیز کے 179 رنز کے ہدف کا تعاقب پٹری سے اتار کر اپنی ٹیم کو پہلا ٹی ٹوئنٹی 14 رنز سے جتوانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔یہ ہدف صائئم ایوب کی برق رفتار نصف سنچری اور بیٹنگ آرڈر میں مختلف کھلاڑیوں کی اہم شراکت کی بدولت ممکن ہوا۔ ویسٹ انڈیز کی بولنگ میں نظم و ضبط ضرور تھا، اور وہ بیٹرز کو پوری طرح کھل کر کھیلنے نہیں دے رہے تھے، خاص طور پر ایک ایسی پچ پر جو سپیڈ کم رکھنے والے بولرز کو مدد دے رہی تھی۔لیکن اس کے باوجود رنز کا بہاؤ رکنے نہیں دیا۔ ایوب کے 57 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد، حسن نواز اور فہیم اشرف کی مختصر مگر مؤثر اننگز اور محمد حارث کا ایک گیند پر ایک چھکا پاکستان کو آخری 31 گیندوں پر 58 رنز دلوانے میں مددگار ثابت ہوا۔ویسٹ انڈیز کے لیے یہ ہدف قابلِ حصول تھا لیکن پاکستان کے متعدد سپنرز اور ساتھ ہی شاہین شاہ آفریدی کی شاندار بولنگ کے سامنے ان کی بیٹنگ لائن اپ غیر مستحکم دکھائی دی۔ جیسے جیسے رن ریٹ بڑھتا گیا، ویسٹ انڈیز کے پاس نہ تو اوورز باقی رہے، اور نہ ہی وکٹیں۔ محمد نواز، صوفیان مقیم اور ایوب نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا۔آخر میں جیسن ہولڈر نے کچھ بڑے شاٹس کھیلتے ہوئے صرف 12 گیندوں پر ناقابلِ شکست 30 رنز بنا ڈالے جن میں چار چھکے شامل تھے۔ ویسٹ انڈیز نے آخری دو اوورز میں 38 رنز جوڑ کر مضبوط اختتام کیا لیکن یہ اختتام میچ کا نتیجہ تبدیل کرنے کے قابل نہیں تھا۔پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی گئی۔ ابتدائی بیٹرز نے اپنی جانب سے بھرپور کوشش کی، لیکن وہ اس سٹرائیک ریٹ سے رنز نہ بنا سکے جس کا ٹیم نے اکثر دعویٰ کیا ہے۔ صاحبزادہ فرحان کو شامار جوزف نے جلدی پویلین بھیجا، جنہوں نے بعد میں فخر زمان کو بھی آؤٹ کیا۔ فخر کی اننگز 24 گیندوں پر 28 رنز تک محدود رہی۔ٹاپ چھ کھلاڑیوں میں سے پانچ بیٹرز کی سٹرائیک ریٹ 110 سے 133.33 کے درمیان رہی۔صائم ایوب نے 38 گیندوں پر 54 رنز سکور کیے۔ (فوٹو: ای ایس پی این)صائم ایوب نے اپنی اننگز کی ابتدائی 25 گیندوں پر اپنے ساتھی بیٹرز جیسا ہی انداز اپنایا، لیکن نویں اوور کی آخری گیند پر ایک باؤنڈری کے بعد انہوں نے دھواں دار اننگز کھیلی۔صائم نے اگلے اوور میں روماریو شیپرڈ کو چوکا لگایا، اور پھر جیدیاہ بلیڈز کے ایک اوور میں دو چھکوں سمیت 20 رنز بنا کر نہ صرف نصف سنچری مکمل کی بلکہ میچ کا رخ بھی موڑ دیا۔ان کے آخری 28 رنز صرف 13 گیندوں پر آئے، اور اس وقت تک پاکستان کا رن ریٹ نو سے اوپر جا چکا تھا۔بعد میں جب ایوب کو بولنگ دی گئی، تو انہوں نے اپنے دونوں اوورز میں ایک ایک وکٹ حاصل کر کے اپنی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی دکھائی۔پاکستان کی اننگز کے آخری لمحوں میں حاصل شدہ رفتار کے باوجود 179 رنز کا ہدف کوئی ناقابلِ عبور پہاڑ نہ تھا، اور ویسٹ انڈیز نے پاور پلے میں محتاط مگر پُرعزم آغاز سے یہ واضح بھی کر دیا۔شاہین آفریدی کو ویسٹ انڈیز نے ان کے دو پاور پلے اوورز میں صرف پانچ رنز لیے، لیکن دوسرے بولرز پر جارحانہ بیٹنگ جاری رکھی۔ محمد نواز کے اوور میں 11 رنز دیے گئے، جب کہ جانسن چارلس نے حارث رؤف کے پہلے اوور سے بھی 10 رنز بٹورے۔لیکن وکٹیں نہ گرنے کے باوجود پاکستان نے آہستہ آہستہ گرفت مضبوط کر لی۔ پاور پلے مکمل ہونے سے پہلے رؤف کا ایک اوور صرف سات رنز کا رہا، اور جب فیلڈ پھیل گئی تو ویسٹ انڈیز کے رن بنانے کی رفتار مزید کم ہو گئی۔ نواز اور مقیم کی درست لائن اور لینتھ نے اگلے آٹھ اوورز میں صرف 37 رنز دیے اور چار اہم وکٹیں حاصل کیں، جس سے ویسٹ انڈیز کی اننگز دم توڑ گئی۔پاور پلے کے بعد جیسے ہی ویسٹ انڈیز کا رن ریٹ دباؤ میں آیا، محمد نواز نے ایک اوور میں تین وکٹیں لے کر میزبان ٹیم کی کمر توڑ دی۔ اب تک وہ صرف درست لینتھ پر بولنگ کر رہے تھے، لیکن اسی اوور میں سب کچھ بدل گیا۔ انہوں نے سب سے پہلے 72 رنز کی شراکت توڑتے ہوئے ڈیبیو کرنے والے جیول اینڈریو کو لانگ آف پر کیچ آؤٹ کیا۔دو گیندوں بعد جانسن چارلس نے ایک اونچا شاٹ کاؤ کارنر کی سمت لگایا لیکن شاہین آفریدی نے باؤنڈری پر شاندار فیلڈنگ کر کے اسے روک لیا۔ اگلی ہی گیند پر چارلس وکٹ کیپر کو کیچ دے بیٹھے، اور پھر گڈاکیش موٹی نے ڈیپ مڈ وکٹ پر شاٹ کھیل کر اپنی وکٹ بھی گنوا دی۔نواز، جنہیں بابراعظم نے کبھی ’میچ ونر‘ قرار دیا تھا اس میچ میں واقعی یہ سچ ثابت کیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

پہلا ٹی20: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے ہرا دیا

پاکستان کی ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 14 رنز سے شکست

125 برس بعد اولمپکس میں کرکٹ کی واپسی لیکن پاکستان کی شرکت ’مشکوک‘

پاکستان کی ویسٹ انڈیز پر فتح: ’پاکستانی سپنرز دونوں ٹیموں کے درمیان واضح فرق تھے‘

پاکستان کرکٹ کا ’ڈوبتا برانڈ‘ اور ویسٹ انڈیز کی ’ایمرجنسی‘

’لیلیٰ چوٹی‘ پر حادثے کا شکار ہونے والی جرمن کوہ پیما کی تلاش کا آپریشن ختم: ’خطرناک مقام سے میت واپس لانا آسان نہیں‘

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: انڈیا سیمی فائنل سے دستبردار، پاکستان فائنل میں

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: ’پاکستان سیدھا فائنل میں جائے گا‘

ڈبلیو سی ایل سیمی فائنل میں انڈیا پاکستان مدمقابل، اہم سپانسر میچ سے دستبردار

سوشلسٹ ظہران ممدانی کی شادی کے بعد کی پرتعیش تقریبات تنقید کی زد میں کیوں؟

’تم صرف ایک گراؤنڈز مین ہو، اس سے زیادہ کچھ نہیں‘: جب اوول میں گوتم گمبھیر گراؤنڈ سٹاف پر سیخ پا ہوئے

ایشیا کپ میں پاکستان کے ساتھ میچ پر انڈیا میں شور شرابہ: ’ان خواتین کو کیا جواب دیں گے جن کا سندور پہلگام حملے میں چھین لیا گیا‘

فٹ بال کی دنیا میں ہلچل مچانے والی پاکستانی نژاد برطانوی فٹبالرز: ’مجھے اپنی شناخت پر فخر ہے‘

مانچسٹر ٹیسٹ کے اختتام پر ’ہینڈشیک ڈرامہ‘ اور پاکستانی مداح کی شرٹ کا تنازع: ’ایسا کس اصول کی بنیاد پر کیا گیا؟‘

انڈیا انگلینڈ کرکٹ ٹیسٹ کے آخری دن سٹوکس کی پیشکش پر جڈیجہ کا انکار اور پاکستانی مداح کی شرٹ کا تنازع

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی