ڈبلیو سی ایل سیمی فائنل میں انڈیا پاکستان مدمقابل، اہم سپانسر میچ سے دستبردار


ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) 2025 میں پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کرنے کے بعد انڈین ٹیم کا دوبارہ سیمی فائنل میں گرین شرٹس سے سامنا ہوگا۔انگلینڈ میں کھیلی جانے والی ڈبلیو سی ایل میں پاکستان پہلے ہی پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست ہے جبکہ گزشتہ روز منگل کو ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر انڈیا سیمی فائنل تک پہنچ گیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیا گیا 145 رنز کا ہدف حاصل کرنے کے لیے انڈیا کو 14.1 اوورز کے اندر یہ ہدف حاصل کرنا تھا تاکہ وہ ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر سکے۔سٹیورٹ بِنّی کی میچ وننگ نصف سنچری اور کپتان یوراج سنگھ کی اہم اننگز کی بدولت انڈیا نے 13.2 اوورز میں ہدف حاصل کر لیا اور سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔پاکستان، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بنا چکے تھے۔پاکستان نے پانچ میں سے چار میچ جیت کر نو پوائنٹس حاصل کیے اور 2.452 پلس کے نیٹ رن ریٹ کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔جنوبی افریقہ نے چار فتوحات اور ایک شکست کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ آسٹریلیا نے پانچ میچز میں دو فتوحات اور دو شکستوں کے ساتھ تیسری پوزیشن سنبھالی۔انڈیا نے اگرچہ چار میں سے صرف ایک میچ جیتا، لیکن انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کو نیٹ رن ریٹ پر پیچھے چھوڑتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔یہ اس ٹورنامنٹ میں دوسری بار ہوگا کہ پاکستان اور انڈیا کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی۔ ان کا پہلا شیڈول کردہ میچ اس وقت منسوخ کر دیا گیا تھا جب انڈیا نے پاکستان کے خلاف میدان میں اترنے سے انکار کیا۔ سوشل میڈیا پر دوبارہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ آیا انڈیا یہ سیمی فائنل کھیلے گا یا نہیں۔ تاہم اس حوالے سے جو حتمی اعلان ہوا وہ ڈبلیو سی ایل ہی کرے گا۔اس تمام صورتحال کے دوران ہندوستان ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ ڈبلیو سی ایل کے سپانسرز میں سے ایک ’ایز مائی ٹرپ‘ نے عوامی طور پر ایک مضبوط مؤقف اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹریول پلیٹ فارم کے شریک بانی نشان پِٹّی نے اعلان کیا کہ ان کی کمپنی انڈیا اور پاکستان کے درمیان ہونے والے سیمی فائنل میچ سے خود کو الگ کر رہی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سہ فریقی ٹی20 سیریز کا شیڈول جاری

پہلا ٹی20: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے ہرا دیا

پاکستان کی ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 14 رنز سے شکست

125 برس بعد اولمپکس میں کرکٹ کی واپسی لیکن پاکستان کی شرکت ’مشکوک‘

پاکستان کی ویسٹ انڈیز پر فتح: ’پاکستانی سپنرز دونوں ٹیموں کے درمیان واضح فرق تھے‘

پاکستان کرکٹ کا ’ڈوبتا برانڈ‘ اور ویسٹ انڈیز کی ’ایمرجنسی‘

’لیلیٰ چوٹی‘ پر حادثے کا شکار ہونے والی جرمن کوہ پیما کی تلاش کا آپریشن ختم: ’خطرناک مقام سے میت واپس لانا آسان نہیں‘

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: انڈیا سیمی فائنل سے دستبردار، پاکستان فائنل میں

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: ’پاکستان سیدھا فائنل میں جائے گا‘

ڈبلیو سی ایل سیمی فائنل میں انڈیا پاکستان مدمقابل، اہم سپانسر میچ سے دستبردار

سوشلسٹ ظہران ممدانی کی شادی کے بعد کی پرتعیش تقریبات تنقید کی زد میں کیوں؟

’تم صرف ایک گراؤنڈز مین ہو، اس سے زیادہ کچھ نہیں‘: جب اوول میں گوتم گمبھیر گراؤنڈ سٹاف پر سیخ پا ہوئے

ایشیا کپ میں پاکستان کے ساتھ میچ پر انڈیا میں شور شرابہ: ’ان خواتین کو کیا جواب دیں گے جن کا سندور پہلگام حملے میں چھین لیا گیا‘

فٹ بال کی دنیا میں ہلچل مچانے والی پاکستانی نژاد برطانوی فٹبالرز: ’مجھے اپنی شناخت پر فخر ہے‘

مانچسٹر ٹیسٹ کے اختتام پر ’ہینڈشیک ڈرامہ‘ اور پاکستانی مداح کی شرٹ کا تنازع: ’ایسا کس اصول کی بنیاد پر کیا گیا؟‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی