پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سہ فریقی ٹی20 سیریز کا شیڈول جاری


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 29 اگست سے 7 ستمبر کے درمیان شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں افغانستان اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گی۔یہ ٹورنامنٹ ایشین کرکٹ کونسل (ACC) کے آٹھ ٹیموں پر مشتمل مینز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ سے قبل کھلاڑیوں کو متحدہ عرب امارات کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے اور تیاری کا موقع فراہم کرے گا۔ایشین کرکٹ کونسل کا مینز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر کے درمیان منعقد کیا جائے گا۔سہ فریقی سیریز کا افتتاحی میچ جمعہ، 29 اگست کو افغانستان اور پاکستان کے درمیان کھیلا جائے گا، میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔اس ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم دوسری ٹیموں کے خلاف دو دو میچز کھیلے گی، یوں ہر ٹیم کو کم از کم چار میچز کھیلنے کا موقع ملے گا۔ان میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل کی سرفہرست دو ٹیمیں فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی، جو 7 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ کے شیڈول کے مطابق، 29 اگست کو افغانستان اور پاکستان کے درمیان میچ شام 7 بجے ہو گا۔ 30 اگست کو پاکستان اور متحدہ عرب امارات آمنے سامنے ہوں گے۔یکم ستمبر کو متحدہ عرب امارات اور افغانستان کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ 2 ستمبر کو پاکستان ایک بار پھر افغانستان سے ٹکرائے گا، 4 ستمبر کو پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان میچ ہوگا، 5 ستمبر کو افغانستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان میچ ہوگا اور آخر میں فائنل 7 ستمبر کو شام 7 بجے شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سہ فریقی ٹی20 سیریز کا شیڈول جاری

پہلا ٹی20: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے ہرا دیا

پاکستان کی ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 14 رنز سے شکست

125 برس بعد اولمپکس میں کرکٹ کی واپسی لیکن پاکستان کی شرکت ’مشکوک‘

پاکستان کی ویسٹ انڈیز پر فتح: ’پاکستانی سپنرز دونوں ٹیموں کے درمیان واضح فرق تھے‘

پاکستان کرکٹ کا ’ڈوبتا برانڈ‘ اور ویسٹ انڈیز کی ’ایمرجنسی‘

’لیلیٰ چوٹی‘ پر حادثے کا شکار ہونے والی جرمن کوہ پیما کی تلاش کا آپریشن ختم: ’خطرناک مقام سے میت واپس لانا آسان نہیں‘

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: انڈیا سیمی فائنل سے دستبردار، پاکستان فائنل میں

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: ’پاکستان سیدھا فائنل میں جائے گا‘

ڈبلیو سی ایل سیمی فائنل میں انڈیا پاکستان مدمقابل، اہم سپانسر میچ سے دستبردار

سوشلسٹ ظہران ممدانی کی شادی کے بعد کی پرتعیش تقریبات تنقید کی زد میں کیوں؟

’تم صرف ایک گراؤنڈز مین ہو، اس سے زیادہ کچھ نہیں‘: جب اوول میں گوتم گمبھیر گراؤنڈ سٹاف پر سیخ پا ہوئے

ایشیا کپ میں پاکستان کے ساتھ میچ پر انڈیا میں شور شرابہ: ’ان خواتین کو کیا جواب دیں گے جن کا سندور پہلگام حملے میں چھین لیا گیا‘

فٹ بال کی دنیا میں ہلچل مچانے والی پاکستانی نژاد برطانوی فٹبالرز: ’مجھے اپنی شناخت پر فخر ہے‘

مانچسٹر ٹیسٹ کے اختتام پر ’ہینڈشیک ڈرامہ‘ اور پاکستانی مداح کی شرٹ کا تنازع: ’ایسا کس اصول کی بنیاد پر کیا گیا؟‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی