پاکستان کی ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 14 رنز سے شکست


پاکستان نے تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ میچ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاؤڈرہل میں کھیلا گیا۔ ویسٹ انڈین کپتان شائے ہوپ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستانی بلے بازوں نے اس فیصلے کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔ نوجوان اوپنر صائم ایوب نے شاندار 57 رنز بنائے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ فخر زمان نے 28، حسن نواز نے 24، فہیم اشرف نے 16، صاحبزادہ فرحان نے 14 رنز بنائے، جب کہ کپتان سلمان علی آغا اور محمد حارث بالترتیب 11 اور 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے شیمار جوزف نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ جیسن ہولڈر، عقیل حسین اور روماریو شیفرڈ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 179 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز ہی بنا سکی۔ ویسٹ انڈین بلے باز جونسن چارلس اور جیوئل اینڈریو نے 35،35 رنز بنائے جبکہ ہولڈر نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے ایک اوور میں 3 اہم وکٹیں حاصل کر کے میچ کا رخ موڑا، صائم ایوب نے 2، جبکہ شاہین آفریدی اور صفیان مقیم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ صائم ایوب کو اُن کی آل راؤنڈ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ بعد ازاں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں جو ذمے داری دی جائے اسے احسن طریقے سے نبھانے کی کوشش کرتا ہوں۔ پاک ویسٹ انڈیز سیریز کا دوسرا میچ اتوار کے روز کھیلا جائے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

پہلا ٹی20: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے ہرا دیا

پاکستان کی ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 14 رنز سے شکست

125 برس بعد اولمپکس میں کرکٹ کی واپسی لیکن پاکستان کی شرکت ’مشکوک‘

پاکستان کی ویسٹ انڈیز پر فتح: ’پاکستانی سپنرز دونوں ٹیموں کے درمیان واضح فرق تھے‘

پاکستان کرکٹ کا ’ڈوبتا برانڈ‘ اور ویسٹ انڈیز کی ’ایمرجنسی‘

’لیلیٰ چوٹی‘ پر حادثے کا شکار ہونے والی جرمن کوہ پیما کی تلاش کا آپریشن ختم: ’خطرناک مقام سے میت واپس لانا آسان نہیں‘

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: انڈیا سیمی فائنل سے دستبردار، پاکستان فائنل میں

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: ’پاکستان سیدھا فائنل میں جائے گا‘

ڈبلیو سی ایل سیمی فائنل میں انڈیا پاکستان مدمقابل، اہم سپانسر میچ سے دستبردار

سوشلسٹ ظہران ممدانی کی شادی کے بعد کی پرتعیش تقریبات تنقید کی زد میں کیوں؟

’تم صرف ایک گراؤنڈز مین ہو، اس سے زیادہ کچھ نہیں‘: جب اوول میں گوتم گمبھیر گراؤنڈ سٹاف پر سیخ پا ہوئے

ایشیا کپ میں پاکستان کے ساتھ میچ پر انڈیا میں شور شرابہ: ’ان خواتین کو کیا جواب دیں گے جن کا سندور پہلگام حملے میں چھین لیا گیا‘

فٹ بال کی دنیا میں ہلچل مچانے والی پاکستانی نژاد برطانوی فٹبالرز: ’مجھے اپنی شناخت پر فخر ہے‘

مانچسٹر ٹیسٹ کے اختتام پر ’ہینڈشیک ڈرامہ‘ اور پاکستانی مداح کی شرٹ کا تنازع: ’ایسا کس اصول کی بنیاد پر کیا گیا؟‘

انڈیا انگلینڈ کرکٹ ٹیسٹ کے آخری دن سٹوکس کی پیشکش پر جڈیجہ کا انکار اور پاکستانی مداح کی شرٹ کا تنازع

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی