پاکستان کی ویسٹ انڈیز پر فتح: ’پاکستانی سپنرز دونوں ٹیموں کے درمیان واضح فرق تھے‘


Getty Imagesپاکستان نے ویسٹ انڈیز کو سیریز کے پہلے ٹی 20 کرکٹ میچ میں 14 رنز سے شکست دے دی ہے۔امریکی ریاست فلوریڈا کے لاڈرہل سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو فتح کے لیے 178 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنا سکی۔پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے آل راؤنڈ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ انھوں نے 38 گیندوں پر دو چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 57 رنز بنائے اور پھر دو کٹیں بھی حاصل کیں۔ اس کارکردگی پر انھیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو صاحبزادہ فرحان 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، جس کے بعد صائم ایوب نے انتہائی ذمہ داری سے بیٹنگ کی۔ صائم ایوب کے بعد فخر زمان 28 اور حسن نواز 24 رنز بناکر نمایاں رہے۔جواب میں ویسٹ انڈیز کے اوپنرز نے ٹیم کو 75 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن اننگز کے 12ویں اوور میں محمد نواز نے تین وکٹیں لے کر میچ کا رخ ہی تبدیل کر دیا۔اس نقصان کے بعد ویسٹ انڈین مڈل آرڈر جم کر نہ کھیل سکا اور باقی بلے باز قابلِ ذکر شراکت قائم کرنے میں ناکام رہے۔پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے تین اور صائم ایوب نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ سفیان مقیم اور شاہین شاہ نے بھی ایک ایک کھلاڑی کو اپنا شکار بنایا۔پاکستان کی دوسرے ٹی 20 میں بنگلہ دیش کو شکست: ’آج بھی 200 سے زیادہ رنز انھیں کوئی بتائے پی ایس ایل ختم ہو گیا‘پاکستان کرکٹ کا ’ڈوبتا برانڈ‘ اور ویسٹ انڈیز کی ’ایمرجنسی‘ایشیا کپ میں پاکستان کے ساتھ میچ پر انڈیا میں شور شرابہ: ’ان خواتین کو کیا جواب دیں گے جن کا سندور پہلگام حملے میں چھین لیا گیا‘’حوصلہ رکھیے، بابر اعظم اور شاہین آفریدی بھی آ جائیں گے‘پاکستان کرکٹ ٹیم کی ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والے پہلے ٹی 20 میچ میں کامیابی کے بعد جہاں پاکستانی کرکٹ شائقین نے صائم ایوب اور محمد نواز کو خوب سراہا وہیں کُچھ کی جانب سے فہیم اشرف کی باؤلنگ پر بھی سوال کیے۔محمد یونس نامی ایک ایکس یوزر نے میچ کے بعد لکھا کہ ’اگست میں پاکستان کو ہمیشہ خوشیاں ہی ملی پیں۔ پہلے دن پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ چودہ رنز سے جیت کر سب کو خوش کردیا ہے۔ ویلڈن پاکستان ٹیم۔‘آدی روئے نامی ایک ایکس یوزر نے فہم اشرف کی باؤلنگ کے بعد لکھا کہ ’یہ فہیم اشرف کب ٹیم کی جان چھوڑے گا؟‘ان کے اس پیغام کے ساتھ ہی رانا طلحہ نامی ایک ایکس یوزر نے لکھا کہ ’اچھی فارم میں ہے (فہم اشرف)۔۔۔ ٹی ٹوئنٹی ہے سکور پڑتا ہے بالر کو! بنگلہ دیش میں بھی کافی اچھا کھیلا تھا۔۔ جہاں کسی سے بھی بیٹنگ نہیں ہورہی تھی۔‘احمد حسیب نے ایکس پر اپنے پیغام میں بائیں ہاتھ سے سپن باؤلنگ کرنے والے سفیان مقیم کی تعریف کی اور لکھا کہ ’سفیان مقیم ایک اچھے کھلاڑی ہیں جنھوں نے ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں پر دباؤ ڈالا اور پاکستان کے لئے میچ میں واپسی کی راہ ہموار کی۔ چار اوورز میں صرف 20 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔‘حسیب کی ہی طرح زیشان محمد نے ایکس پر سفیان مقیم کی تعریف کی اور لکھا کہ ’یہ وہی سفیان مقیم ہیں جنھیں مسلسل بینچ پر بٹھایا گیا، لیکن آج جب موقع ملا تو سفیان نے نپی تلی بولنگ کر کے ثابت کر دیا کہ پاکستان کی سپن بولنگ اُن کے بغیر ادھوری ہے۔‘واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سفیان مقیم نے چار اوورز میں صرف 20 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔Getty Imagesپاکستان کو تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستان ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، فخر زمان، محمد حارث (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا (کپتان)، ان کے علاوہ حسن نواز، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، حارث رؤف اورسفیان مقیم بھی ٹیم میں شامل ہیں۔تاہم میزبان ٹیم جونسن چارلس، جیویل اینڈریو، کپتان شائے ہوپ، گداکیش موتی، شرفین ردرفورڈ، روسٹن چیز، روماریو شیپرڈ، جیسن ہولڈر، شمر جوزف، عقیل حسین اور جیدہ بلیڈز پر مشتمل تھی۔بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کو شکست: ’فہیم اشرف، یہ کیا کر دیا؟‘بنگلہ دیش کے ہاتھوں پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست: ’خوشدل کو فخر کے لیے اپنی وکٹ قربان کر دینی چاہیے تھی‘’حوصلہ رکھیے، بابر اعظم اور شاہین آفریدی بھی آ جائیں گے‘ایشیا کپ میں پاکستان کے ساتھ میچ پر انڈیا میں شور شرابہ: ’ان خواتین کو کیا جواب دیں گے جن کا سندور پہلگام حملے میں چھین لیا گیا‘پاکستان کرکٹ کا ’ڈوبتا برانڈ‘ اور ویسٹ انڈیز کی ’ایمرجنسی‘پاکستان کی دوسرے ٹی 20 میں بنگلہ دیش کو شکست: ’آج بھی 200 سے زیادہ رنز انھیں کوئی بتائے پی ایس ایل ختم ہو گیا‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سہ فریقی ٹی20 سیریز کا شیڈول جاری

پہلا ٹی20: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے ہرا دیا

پاکستان کی ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 14 رنز سے شکست

125 برس بعد اولمپکس میں کرکٹ کی واپسی لیکن پاکستان کی شرکت ’مشکوک‘

پاکستان کی ویسٹ انڈیز پر فتح: ’پاکستانی سپنرز دونوں ٹیموں کے درمیان واضح فرق تھے‘

پاکستان کرکٹ کا ’ڈوبتا برانڈ‘ اور ویسٹ انڈیز کی ’ایمرجنسی‘

’لیلیٰ چوٹی‘ پر حادثے کا شکار ہونے والی جرمن کوہ پیما کی تلاش کا آپریشن ختم: ’خطرناک مقام سے میت واپس لانا آسان نہیں‘

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: انڈیا سیمی فائنل سے دستبردار، پاکستان فائنل میں

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: ’پاکستان سیدھا فائنل میں جائے گا‘

ڈبلیو سی ایل سیمی فائنل میں انڈیا پاکستان مدمقابل، اہم سپانسر میچ سے دستبردار

سوشلسٹ ظہران ممدانی کی شادی کے بعد کی پرتعیش تقریبات تنقید کی زد میں کیوں؟

’تم صرف ایک گراؤنڈز مین ہو، اس سے زیادہ کچھ نہیں‘: جب اوول میں گوتم گمبھیر گراؤنڈ سٹاف پر سیخ پا ہوئے

ایشیا کپ میں پاکستان کے ساتھ میچ پر انڈیا میں شور شرابہ: ’ان خواتین کو کیا جواب دیں گے جن کا سندور پہلگام حملے میں چھین لیا گیا‘

فٹ بال کی دنیا میں ہلچل مچانے والی پاکستانی نژاد برطانوی فٹبالرز: ’مجھے اپنی شناخت پر فخر ہے‘

مانچسٹر ٹیسٹ کے اختتام پر ’ہینڈشیک ڈرامہ‘ اور پاکستانی مداح کی شرٹ کا تنازع: ’ایسا کس اصول کی بنیاد پر کیا گیا؟‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی