دوسرا ٹی20، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دے دی


دوسرے ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ جس کے بعد تین میچوں پر مشتمل سیریز ایک، ایک سے برابر ہو گئی ہے۔میچ میں اس وقت انتہائی سنسنی خیز صورت حال پیدا ہوئی جب ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے تین رنز درکار تھے اور آخری بال تھی، تاہم جیسن ہولڈر اس پر چوکا لگانے میں کامیاب رہے۔امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاؤڈرہل میں ہونے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے تھے۔پاکستانی وقت کے مطابق صبح پانچ بجے شروع ہونے والے میچ میں حسن نواز نے سب سے زیادہ 40 رنز بنائے تھے جبکہ کپتان سلمان آغا 38 اور فخر زمان نے 20 رنز کی اننگز کھیلی۔ویسٹ انڈیز کے بولر جیسن ہولڈر نے 19 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ گودا کیش موتی نے 39 رنز دے کر دو کھلاڑٰی آؤٹ کیے۔ہدف کے تعاقب میں کوئی ویسٹ انڈین بلے باز زیادہ سکور کرنے میں کامیاب نہ ہو سکا۔ گودا کیش 28 اور کپتان شائی ہوپ نے 21 رنز بنائے جبکہ روسٹن چیز اور جیسن ہولڈر 16، 16 رنز بنا پائے۔پاکستان کی جانب سے محمد نواز اور صائم نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔میچ کا پانسہ پلٹنے والے جیسن ہولڈر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا اور انعام وصول کرنے کے بعد گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وہ جیت میں اہم کردار ادا کرنے پر خوش ہیں۔خیال رہے پچھلا ٹی 20 میچ پاکستان نے جیتا تھا اور اس کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل تھی تاہم دونوں ٹیموں کے پوائٹس برابر ہو گئے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

تیسرا ٹی20: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ہرا کر سیریز جیت لی

ٹیکن پر ارسلان ایش کی بادشاہی برقرار: دو پاکستانی کھلاڑیوں کا فائنل جو ’روز آپس میں کھیلتے ہیں‘

باؤنڈری پر ایک غلط قدم سے پانچ وکٹوں تک: محمد سراج کے ’شیردل‘ سپیلز اور انڈیا کی اوول میں تاریخی فتح کی کہانی

’پاکستان اب نتائج کے جواز میں کم از کم ناتجربہ کاری کا لفظ نہیں لا پائے گا‘

ایشیا کپ ٹی20 کے میچز دبئی اور ابوظبی میں، پاکستان اور انڈیا کا میچ اگلے ماہ

ایشیا کپ ٹی20 کے میچز دبئی اور ابوظبی میں، پاکستان اور انڈیا اگلے مہینے مدمقابل ہوں گے

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی ویسٹ انڈیز کو شکست اور سیریز میں فتح: ’کیا یہ ماڈرن ڈے کرکٹ ہے‘

دوسرا ٹی20، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستانی کھلاڑیوں پر ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں شرکت پر پابندی

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: فائنل میں پاکستان کو شکست، ٹائٹل جنوبی افریقہ کے نام

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں پاکستان کو شکست: ’جنوبی افریقہ کی ٹیم بڑے لڑکے لائی تھی‘

پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سہ فریقی ٹی20 سیریز کا شیڈول جاری

پہلا ٹی20: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے ہرا دیا

پاکستان کی ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 14 رنز سے شکست

125 برس بعد اولمپکس میں کرکٹ کی واپسی لیکن پاکستان کی شرکت ’مشکوک‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی